جموں// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں پہنچ گئے ہیں اور یکم جنوری کو ڈانگری گاوں میں جنگجووں کے حملے میں مارے گئے افراد کے اہل خانہ سے ملنے راجوری روانہ ہوں گے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شاہ آج دوپہر جموں پہنچے اور راجوری کے لیے روانہ ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ یکم جنوری کو ڈانگری گاوں میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
عہدیدار نے کہا کہ شاہ ضلع میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دن کے آخر میں سینئر سول اور پولیس عہدیدار سے بھی ملاقات کریں گے۔