جموں و کشمیر میں ہلکی بارشوں کے درمیان درجہ حرارت میں معمولی کمی

Photo: Amaan Farooq

سری نگر//جموں وکشمیر بھر میں جاری گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کے درمیان اتوار کو جموں و کشمیر میں کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 3 سے 6 اپریل تک کئی مقامات پر وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ “گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چل سکتی ہیں”۔
انہوں نے بتایا کہ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے تک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سری نگر میں 10.4 ملی میٹر، قاضی گنڈ میں 4.8 ملی میٹر، پہلگام میں 14.8 ملی میٹر، کپواڑہ میں 5.2 ملی میٹر، کوکرناگ میں 8.6 ملی میٹر، گلمرگ میں 6.6 ملی میٹر، جموں میں 19.6 ملی میٹر، بانی 19.6 ملی میٹر، 19.6 ملی میٹر ، بٹوت میں 32.2 ملی میٹر، کٹرہ میں 29.4 ملی میٹر، بھدرواہ میں 10.2 ملی میٹر اور کٹھوعہ میں 7.6 ملی میٹربارش ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ میں 1.2 سینٹی میٹر برفباری ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایا کہ سری نگر میں گزشتہ رات 9.1 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور موسم گرما کے دارالحکومت کے لیے یہ معمول سے 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور کشمیر کے گیٹ وے ٹاون کے لیے یہ معمول سے 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام میں گزشتہ رات 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام کے لئے معمول سے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
حکام نے بتایا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ کا کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اور یہ اس جگہ کے لئے معمول سے 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات گلمرگ میں منفی 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت 0.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں ریکارڈ کیا گیا اور یہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دنیا کے مشہور سیاحتی مقام کے لیے معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قصبے میں پارہ گزشتہ رات 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور شمالی کشمیر کے علاقے میں یہ معمول سے 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات 14.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت کے لیے معمول سے 4.8 ڈگری سینٹی گریڈ کم تھا۔
انہوں نے کہا کہ بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ، بٹوت میں 4.7، کٹرہ میں 9.5 اور بھدرواہ میں 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ کے لیہہ اور کرگل میں درجہ حرارت بالترتیب منفی 2.6 اور 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔