بادل پھٹنے کے واقعے سے ہونے والی ہلاکتوں کو چھوڑ کر شری امرناتھ جی یاترا پر امن طریقے اور بحسن و خوبی جمعرات کو رکھشا بندھن کے موقعے پراختتام پذیر ہوئی۔تاہم امسال تین لاکھ سے زیادہ ہی یاتریوں نے ہی وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع پوتر گھپا کا درشن کیا جبکہ پہلے کم سے کم آٹھ لاکھ یاتریوں کے آنے کا اندازہ لگایا جا رہا تھا۔یہ یاترا کورونا کی وجہ سے دو برسوں تک معطل رہنے کے بعد 30 جون کو شروع ہوئی تھی۔