ڈوڈہ میں سپیشل پولیس آفیسر کی مبینہ خود کشی

File Photo

جموں//جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سپیشل پولیس آفیسر( ایس پی او) نے مبینہ طور پر اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیشن کورٹ میں تعینات ایس پی او جو کہ گندو ڈوڈہ کا ساکن ہے نے اتوار کے روز اپنی سروس رائفل سے اپنے آپ کو ہی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے مزید کہ مہلوک اہلکار کو خون میں لت پت دیکھ کر نزدیکی ہسپتال تو پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک اہلکار کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں تاہم اس ضمن ایک کیس درج کر کے
تحقیقات کی جارہی ہیں۔