نیشنل کانفرنس کی سینئر لیڈر سکینہ ایتو نے کہا ہے کہ انکی جماعت نے جموں وکشمیر کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کے لیے کافی کام کیے ہیں، بھاجپاکی مودی حکومت نے بار بار این سی کے شروع کیے گئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوے کہا کہ کچھ آفیسران نے بد عنوانی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور انکے اوپر کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، نیشنل کانفرنس نے آج ضلع کولگام کے نندی مرگ علاقے میں ایک ورکرس کنونشن منعقد کیا، جس میں سینر لیڈران اور ورکروں نے شرکت کی۔