تازہ برفباری کی وجہ سے سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں میں تاخیر

Srinagar Airport/ File Photo

سری نگر//وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے باعث سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح کئی پروازوں میں برف جمع ہونے اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔
ڈائریکٹر سری نگر ائرپورٹ کلدیپ سنگھ نے بتایاکہ صبح سے ہی تمام پروازیں خراب موسم کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کہا، “کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں ہو گی”۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کوئی پرواز منسوح نہیں ہو گی تاہم تمام پروازیں تاخیر کا شکار ہوں گی۔
بتادیں کہ جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بدھو کو تازہ برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بھی اگلے چند دنوں کے دوران مزید بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔