اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے سیکورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا

یواین آئی

سری نگر// ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران کشمیر صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
اے ڈی جی پی نے آفیسران کو ہدایت دی کہ غلط معلومات اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار کی سربراہی میں سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ کشمیر کے سبھی ضلعی ترقیاتی کمشنروں، ایس ایس پی نے شرکت کی۔
اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی کشمیر ودھی کمار بردی ، صوبائی کمشنر کشمیر کے علاوہ دوسرے سینئر آفیسر ان بھی موجود رہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق میٹنگ کے دوران آفیسران نے اے ڈی جی پی کو کشمیر صوبے کی سیکورٹی صورتحال اور امن و قانون کے بارے میں بریفنگ دی ۔
اے ڈی جی پی نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔
انہوں نے آفیسران پر زور دیا کہ شر پسند عناصر کو پر امن حالات میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔