اے ڈی جی پی جموں نے ڈوڈہ جھڑپ میں جاں بحق فوجی افسر کو خراج عقیدت پیش کیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (اے ڈی جی پی) آنند جین نے بدھ کو ڈوڈہ جھڑپ میں مارے گئے فوجی کیپٹن دیپک سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اے ڈی جی پی جموں نے کہا کہ فوجی افسر کی ہمت اور قوم کے تئیں قربانی سب کے لیے تحریک کا باعث بنے گی۔
اے ڈی جی پی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “جموں و کشمیر پولیس بہادر کیپٹن دیپک سنگھ کی عظیم قربانی کو تہہ دل سے سلام پیش کرتی ہے، جس نے فرض کی ادائیگی میں بے لوث اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی ہمت اور قوم کے تئیں لگن ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے”۔
بتادیں کہ ڈوڈہ ضلع کے عسر جنگلاتی علاقے میں جاری ایک جھڑپ میں ایک فوجی کیپٹن اور ایک ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔