اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ 5 سال کیلئے آئی جی-آئی ٹی بی پی تعینات

عظمیٰ ویب ڈیسک

نئی دہلی// مرکزی وزارت داخلہ نے جموں زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس مکیش سنگھ کو منگل کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کا انسپکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔

وزارتِ داخلہ سے جاری ایک حکم نامہ کے مطابق، 1996 بیچ کے اے جی ایم یو ٹی کیڈر کے آئی پی ایس افسر مکیش سنگھ کی تقرری چارج سنبھالنے کی تاریخ سے پانچ سال کی مدت کے لیے ہوگی یا اگلے احکامات تک وہ اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

مکیش سنگھ نے 14 اگست 2019 کو جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس کا عہدہ سنبھالا اور 20 جنوری 2021 کو انہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ADGP) کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

اپنے حکم میں، وزارت داخلہ کے انڈر سکریٹری سنجیو کمار نے کہا کہ اے ڈی جی پی، جموں کو آئی ٹی بی پی میں ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر آئی جی کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

انڈر سیکرٹری سنجیو کمار نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے پولیس افسر کو فوری طور پر فارغ کرنے کی درخواست کی تاکہ وہ مرکز میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔