عسکریت کا خاتمہ اور امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کارورائیاں جاری:ڈی جی سی آر پی ایف

سرینگر//جموں کشمیر میں عسکریت کے مکمل خاتمہ تک کارورائیاں جاری رہے گی کی بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف امن و امان کی بحالی کیلئے کوشاں ہے اور جموں کشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ ملا کر جموں کشمیر میں امن کی فضا قائم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہے ۔
انگریزی خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سی آر پی ایف کلدیپ سنگھ نے کہا کہ جہاں تک آپریشنوں کا تعلق ہے سی آر پی ایف جموں کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر عسکریت پسندوں کو خاتمہ کرنے میں ساتھ ساتھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی جموں کشمیر کو عسکریت سے پاک کیا جائے گا اور آخری جنگجو کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ امسال سیکورٹی فورسز کوجنگجوﺅں مخالف آپریشنوں میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اعلیٰ کمانڈوروں سمیت دو سو کے قریب عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔ سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کے ایک سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ عسکریت پسندوں کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے سی آر پی ایف الرٹ ہے جبکہ اس طرح کے حملوں کو ناکام بنانے کیلئے نئی حکمت عملی بھی مرتب دی جائے گی ۔