جموں پٹھان کوٹ شاہراہ پر حادثہ، شوہر از جان، اہلیہ زخمی

جموں// جموں پٹھان کورٹ شاہرا ہ پر تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس وجہ سے شوہر کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کی بیوی شدید طورپر زخمی ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جموں پٹھان کورٹ شاہراہ پر دیال چوک کے نزدیک ایک تیز رفتار گاڑی نے مخالف سمت سے آرہے ایک موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے میاں بیوی شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے شوہر کو مردہ قرار دیا جبکہ بیوی کی حالت بھی نازک بنی ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔