سونہ مرگ میں ٹریفک پولیس اہلکار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

File Photo

غلام نبی رینہ

کنگن// گاندربل کے سونہ مرگ میں اے سی بی نے کاروائی کرتے ہوئے ایک ٹریفک پولیس اہلکار کو اور لوڈ ٹرک ڈرائیور سے 9 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

اے سی بی ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی نے مصدقہ اطلاعات موصول ہونے پر سونہ مرگ میں قائم ٹریفک چیک پوسٹ پر چھاپہ مار کر ایک چیک پوسٹ پر تعینات سلکشن گریڈ اہلکار کو اور لوڈ ٹرک کو بغیر وزن کے چھوڑنے کے لئے 9 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

گرفتاری کی سراہنا کرتے ہوئے ڈرائیور طبقے نے اے سی بی نے اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔