جموں//جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے لئے عام آدمی پارٹی نے پیر کو یہاں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے خلاف احتجاج کیا۔
پارٹی کے سینئر لیڈر ترنجیت سنگھ ٹونی اور سابق وزیر یسپال کنڈل کی قیادت میں یہ احتجاج جموں میں نرواچن بھون کے باہر منعقد کیا گیا۔
عام آدمی پارٹی لیڈران اور کارکنان نے انتخابی دفتر کے باہر ای سی آئی اور بی جے پی مخالف نعرے لگائے اور الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے ہاتھوں کی ”کٹھ پتلی“ بن گیا ہے۔
ترنجیت سنگھ ٹونی نے کہا،”ای سی آئی بی جے پی کے ہاتھ میں کٹھ پتلی بن گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ای سی آئی آزادانہ طور پر کام کرے”۔
ٹونی، جو دیگر رہنماو¿ں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے تھے، نے کہا، “ای سی آئی پنچایت، کارپوریشن، ٹاو¿ن ایریا کمیٹی، ایم پی، ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی کے انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے۔ اسمبلی انتخابات کرانے میں کیا حرج ہے؟”۔
کمیشن سے سوال کرتے ہوئے ٹونی نے اسمبلی انتخابات کروا کر یونین ٹیریٹری میں جمہوری حکومت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا انصاف ملنا چاہیے اور جموں و کشمیر میں ایک منتخب حکومت ہونی چاہیے۔