ڈی ڈی سی انتخابات:درگمولہ نشست پر آزاد امیدوار آمنہ مجید کامیاب

سری نگر//درگمولہ حلقہ کے ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدوار ایڈوکیٹ آمنہ مجید کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے سرکاری زرائع کے حوالے سے کہ آمنہ مجید، جس کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ نیشنل کانفرنس کی حمایت حاصل ہے، پیپلز کانفرنس کی اپنی قریبی حریف امیدوار شبنم رحمٰن کے مقابلے میں کل 3259ووٹ حاصل کیے،شبنم رحمٰن نے 3220ووٹ حاصل کیے ۔ دونوں کے درمیان محض 39ووٹوں کا فرق رہ گیا ہے۔
دوسری جانب اپنی پارٹی کی امیدوار حمیدہ بیگم نے 1474، بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار شکیلہ اختر نے 877، آئی این سی سے شبروز حسن نے 746، رفعت جان آزاد نے 612، رفیقہ بانو آزاد نے 123، حفیظہ بیگم آزاد نے 62، گلشن بیگم نے 4 اور4آزاد امیدواروں نے 28ووٹ حاصل کئے۔
۔5دسمبر کو پول ہوئے کل10675ووٹوں میں سے کل 240کو منسوخ کر دیا گیا۔