تازہ ترین

بیٹیاں پھولوں کی مانند ہیں

آج سے تقریباًچودہ سو سال پہلے زمانہ جاہلیت میں عرب قبائل میں بعض ایسے لوگ بھی تھے جو لڑکیوں کی پیدائش کو عار سمجھتے تھے اور اِن لڑکیوں کو زندہ دفن کر دیتے تھے ، ایسی انسانیت سوز حرکت کرتے وقت وہ کسی طرح کا خوف نہیں رکھتے تھے ، اُنہیں اپنی اِس بے رحیمانہ قدم پر کوئی احساس، تردد و افسوس ہوتا تھا اور نہ ترس آتا تھا ۔ اُنہیں ہر صورت میں لڑکی کی پیدائش باعثِ عار نظر آتی تھی ۔ اُسے انسانی وجود کا کمزور، حقیر اور ناکارہ حصّہ سمجھ کر ذِلت و رسوائی محسوس کی جاتی تھی ۔اس سب وحشیانہ تشّدد کے پیچھے جاہلیت چھپی تھی جس کے سبب یہ سب کار فرما دیا جاتا تھا ۔ زمانہ جاہلیت میں عورت کا کوئی مقام و مرتبہ نہیں تھا، عیسائیت اور یہودیت کے مذہب میں بھی اس سے بڑی آزمائشوں سے گزرنا پڑتا تھا ۔ اگر برصغیر ہند کی بات کی جائے تو اس کو شوہر کے موت واقع ہونے پر زندہ جلایا (ستی ہونا) جاتا تھا - دینِ اسلام نے عورت ک

محبت ایک خوب صورت آفاقی جذبہ

محبت دنیا کا خوب صورت ترین جذبہ ہے، جس کو ہر دور کے معلم و مفکر،دین دارو دنیا دار ،ادنیٰ و اعلیٰ ،شیخ و سالک ،صوفی و قلندر، شاعرو مصوراورہر دور کے ہر مکتبہ فکر نے اپنے اپنے انداز میں بیان کیا ہے، لیکن یہ وہ آفاقی جذبہ ہے، اسے جتنا بھی بیان کیا جائے اس کی تشنگی باقی رہتی ہے۔میں سمجھتی ہوں کہ عزت اور محبت کا بہت گہرا تعلق ہے ۔جس محبت میں عزت نہیں وہ کچھ بھی ہو سکتی ہےلیکن محبت نہیں ۔کائنات میں جس نے جس سے محبت کی ہے، اسے عزت دی ہے۔ گفتگو کو طوالت سے بچانے کے لیے صرف ایک مثال کافی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان سے محبت کی، اسے اشرف المخلوقات بنا دیا،بنی آدم کو عزت بخشی اور جس ہستی کو اپنا محبوب بنایا، اُنہیں کائنات میں سب سے زیادہ عزت سے نوازا۔ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام عالمین کے لئے رحمت بنا دیا، عزت والا بنا دیا۔ آپؐ سے پہلے بھی جو انبیاء تشریف لائے، اُن سب میں آپؐ کو بلند مقا

دین میں عورت کا اعلیٰ مرتبہ ہے

اسلام میں عورت کا مقام ومرتبہ ہے لیکن یہ مظلوم کیوں؟اسلام دین رحمت وامن ہے اس عظیم دین نےہر حق والے کو اپنا حق دیا۔ اسی طرح اس نے عورت کو اپنے تمام حقوق واضح کئے اور اس مبارک دین میں عورت کا عظیم اور اعلی مقام ومرتبہ ہے۔ اسلام کی مقدس تعلیمات سے واضح ہوتا ہے کہ ایک خاتون ہر لحاظ س معزز اور محترم ہے چاہے وہ ماں ہو، بہن ہو، بیٹی ہو یا کسی کی بیوی ہو۔ اسلام نے ماں کے ساتھ اچھا اوربہترین سلوک اور برتاؤ کو واجب قرار دیا اور ماں کو ایک عظیم ہستی اور بچے کی بے مثال محسنہ قرار دیا اور بار بار اسکے ساتھ احسان اور اکرام حکم فرمایا، اسلام واحد دین ہے جس نے ماں کے قدموں تلے جنت قرار دیا یعنی ماں کی خدمت اور اطاعت کو باعث داخلہ جنت قرار دیا اتنا ہی نہیںبلکہ ماں کو تین مرتبہ انسانیت میں سب سے زیادہ حسن سلوک کا حقدار قرار دیا۔ اسلام دین رحمت نے بیٹی اور بہن کی پرورش، تعلیم وتربیت ، ادب وعزت ، انکی ش

جنسی نشہ ایک نفسیاتی عارضہ!

میرا ؔ،ویناؔ اور منی شنیؔ کی مشتبہ ویڈیو لیکس ہو نے تک ہی بات رہتی مگر ایسا ممکن نہیں تھا کیونکہ جب ایسی بات چل نکلتی ہے تو اس کے راستے تو بہت ہو تے ہیں مگر منزل کوئی نہیں ہو تی ہے ۔ پاکستان میں ویڈیو لیکس کا راستہ اہم سرکاری عہدے داروں ، ججوں اور صحافیوں کے گھر سے بھی گزرا اور آج کل ویڈیو لیکس کا ہر راستہ مولوی حضرات سے گزر رہا ہے ۔ ہر دوسرے دن ایک انتہائی متلی کی کیفیت میں مبتلا کر نے والی کوئی غلیظ سی ویڈیو جگہ جگہ منہ مارتی نظر آتی ہے۔ سوشل میڈیا کو استعمال کر نے والا کوئی ذی روح یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اب تک اس کا فون اس تیزابی بارش سے پاک رہا ہو ۔ نہ دیکھنا یا فوراً ہی ڈیلیٹ کر دینا اپنی اپنی یہ آپشنز بہر حال ہر ایک کے پاس موجود ہیں ۔ ایسی تیزابی بارش کا ایک آدھ قطرہ مجھ تک پہنچا تو کھولتے ہی بند کر دینے کے باوجود متلی کی کیفیت نے مجھے فوراہی دبوچ لیا ۔ اس غلیظ عمل پر رون

تم کیا ہو، تم جانو؟

پچھلے دو تین ہفتوں سےرام مندرپھر سے سرخیوں میں ہے، اس بار سرخی کی وجہ عام دنوں سے بالکل مختلف ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ رام مندر کا مقدر تنازعہ بن کر رہ گیا ہے ؟ بہرحال !آج کا موضوع رام مندر سے بالواسطہ نہیں بلکہ بلا واسطہ تنازعہ کی طرف آتی ہوں رام جنم بھومی کے آس پاس ایک زمین کی خریدو فروخت کا معاملہ سیاسی خیمے اور میذیا گلیاروں میں ہنگامہ برپا کرنے کاباعث بنا ہے ۔ اس ہنگامے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب سماج وادی پارٹی کے راہنما اور عام آدمی پارٹی کے راہنما سنجے سنگھ نے انکشاف کیا، اور وہ  اس زمین کے حاصل شدہ دستاویز لے کر میڈیا کے سامنے روبرو ہوئے کہ 2 کروڑ کی زمین صرف پانچ منٹ میں 16 کروڑ پچاس لاکھ روپئے میں کس طرح  فروخت کی گئی؟آگے کی کہانی آپ سب کو معلوم ہے - یہ خبر ہمارے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ کیونکہ رام کا نام لے کر اقتدار حاصل کرنے والوں کی کارکردگی ' ہم ہی

عصمت و نامو س کی حفاظت

زمانہ جاہلیت میں عورت پوری دنیا میں اور عرب معاشرہ میں کس آزمائش سے گزر رہی تھی، بر صغیر ہند میں عورتوں کی کیا حالت تھی، مذہب عیسائیت میں عورت کے حقوق کیا تھے ، یہودیت میں عورت کا کیا حال تھا؟ اس کی تفصیل نیٹ پر اور کتابوں میں موجود ہے، اسلام وہ واحد مذہب ہے جس نے آکر عورت کو بے وقعتی و ناقدری اور زبوں حالی وکسمپرسی ، ذلت ورسوائی کی پستیوں سے اٹھایا اور وہ عزت و تکریم اور مقام و مرتبہ دیا جس کی مثال نہ کسی اور مذہب میں اور نہ ہی کسی قانون میں مل سکتی ہے۔اس موضوع پر پوری ایک کتاب لکھی جاسکتی ہے، ہم فی الحال اسکا تذکرہ نہیں کرتے، اسکی چند مثالیں پیش کرتے ہیں کہ اسلام نے عورتوں کو جو آزادی اس سے انہوں نے کیسے فائدہ اٹھایا: اسلام کے زیر سایہ اور’’حیا اور پردے کے ساتھ‘‘ صنف نازک نے ہر وہ کارنامہ انجام دیا جو صرف اسی کا حصہ تھا۔ اسلام نے عورت کو میدان جہاد میں

مــاں۔ زمیں پہ خدا کی محبت کا روپ

ماں کے بارے میں لکھنا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے برابر ہے۔ایک ایسا سمندر جسکی اتھاہ گہرائیوں کا اندازہ بھی کرنا انسانی عقل سے بالاتر ہے۔ہر رشتے کی محبت کو الفاظ میں بیان کیا جا سکتا ہے مگر ماں کی محبت ناقابلِ بیاں ہے۔ماں کہنے کو تو تین حروف کا مجموعہ ہے لیکن اپنے اندر کل کائنات سموئے ہوئے ہے۔ماں کی عظمت اور بڑائی کا ثبوت اس سے بڑھ کر اور کیا ہو گا کہ خداوندکریم جب انسان سے اپنی محبت کا دعوی کرتا ہے تو اس کیلئے ماں کو مثال بناتا ہے۔ماں وہ ہستی ہے جسکی پیشانی پہ نور،آنکھوں میں ٹھنڈک، الفاظ میں محبت ،آغوش میں دنیا بھر کا سکون ،ہاتھوں میں شفقت اورپیروں تلے جنت ہے۔ماں وہ ہے جسکو اک نظر پیار سے دیکھ لینے سے ہی ایک حج کا ثواب مل جاتا ہے۔ "جب میں دنیا کے ہنگاموں سے تھک جاتی ہوں ،اپنے اندر کے شور سے ڈر جاتی ہوں تو پھر میں اللہ کے آگے جھک جاتی ہوںیا پھر اپنی ماں کی گود میں سر رکھ

اولاد کی تربیت میں والدین کا کردار

الله کی بے شمار نعمتوں سے ایک بڑی نعمت اولاد ہے۔سننے میں یہ معمولی سا لفظ لگتا ہے مگر اس لفظ اور نعمت کی قدر ان سے معلوم کریں جو اس نعمت سے محروم ہے۔جس طرح باقی نعمتوں کے متعلق آخرت کے دن الله تعالی سوال کرے گا،اسی طرح اولاد کے متعلق بھی الله تعالی پوچھے گا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہےکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”آگاہ ہو جاؤ تم میں سے ہر ایک نگہبان ہے اور ہر ایک سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔ پس امام ( امیرالمؤمنین ) لوگوں پر نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہو گا۔ مرد اپنے گھر والوں کا نگہبان ہے اور اس سے اس کی رعایا کے بارے میں سوال ہو گا اور عورت اپنے شوہر کے گھر والوں اور اس کے بچوں کی نگہبان ہے اور اس سے ان کے بارے میں سوال ہو گا اور کسی شخص کا غلام اپنے سردار کے مال کا نگہبان ہے اور اس سے اس کے بارے میں سوال

عورت کی تکریم معدوم کیوں؟

قبل از اسلام عورت کی کوئی عزت و تکریم نہ تھی۔نبی اکرم ؐ نے اس معاشرے میں عورت کو عزت سے نوازجو معاشرہ ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گر چکا تھا۔جس معاشرے میں عورت کی خریدو فروخت کی جاتی تھی اُس معاشرے میںعورت کا پیدا ہونا ہی گناہ تصور کیا جاتا تھا،بیٹی کے پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھامگردرود و سلام ہو نبی رحمتؐ پر، جس نے عورت کو اعلیٰ رُتبہ دیا وہ مقام دیا جو کسی دین نے ،کسی مذہب نے نہ دیا۔عورت کو جائیداد میں وارث مقرر کیا ،عورتوں کے حقوق متعین کیے۔جس معاشرے میں عورت کو ایک غلام ایک باندی کی حیثیت دی جاتی ،اُس بے حس معاشرے میں عورت کو عزت کا مقام دیا۔نکاح مقرر کیا عورتوں پر تشدد سے روکا گیا۔بیٹی کی پیدائش پر شرمندگی کے بجائے رحمت کے لقب سے نوازا گیا۔نبی پاکؐ نے اپنے آخری خطبہ میں فرمایا: عورتوں پر ظلم نہ کرو، عورتوں کی حقوق بتائے گئے ،عورت کو شرمندگی کے بجائے پاکیزگی سے تشبیہ دی گئ

ماں باپ کا رشتہ عظیم نعمتِ خداوندی

زندگی سے اگر رشتے نکل جائیں تو ہم کس قدر نامکمل اور ادھورے ہو جائیں اسی طرح ان رشتوں سے جڑے لفظ زندگی سے نکل جائیں تو زندگی کتنی بدمزہ کھوکھلی اور سنسان سی ہو جائے۔ کیونکہ لفظوں کا ذائقہ بھی ہوتا ہے اور احساس بھی۔ کچھ لفظ میٹھے ہوتے ہیں۔ کچھ کڑوے اور کچھ پُرتاثیر … کچھ الفاظ ایسے بھی ہوتے ہیں جو آپ کو اپنے حصار میں لے لیتے ہیں۔ ایسے ہی پرتاثیر لفظوں میں ایک لفظ ہے ’’ماں’’ جسے سنتے ہی ہم محبت کے حصار میں بندھ جاتے ہیں… اور ایک لفظ ہے ’’باپ‘‘ اعتبار، اعتماد اور تحفظ کے حصار میں لے لینے والا جاندار لفظ۔ ابا جان، والد صاحب ،بابا جانی، ابو جان، ڈیڈی جان کیسے خوبصورت لفظ ہیں کہ خودبخود ہماری آنکھوں کے سامنے ایک تصویر سی بن جاتی ہے۔ باپ کی رہنمائی، شفقت اور محبت کےبغیر ہماری ذات تو ذرۂ بے نشان کی مانند ہوتی ہے۔ باپ کا رشتہ ع

پردہ عورت کا حُسن

لفظ حجاب(عربی)اور لفظ پردہ(فارسی) زبان سے تعلق رکھتے ہیں اور تقریباََ ہم معنی ہیں ان جیسے کئی اور الفاظ بھی مثلاََبرقع ،گھونگٹ،پردہ،آڑ،حیا،شرم ،نقاب اور حجاب لغت میں ملتے ہیں۔خواتین کے لئے لفظ پردہ غیرمحرم مردوں سے اپنے جسم کو چھپانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تا کہ وہ مردشیطانی اوہام سے محفوظ رہیں اور ان عورتوں کی عزت و عصمت محفوظ رہے۔حجاب ایک وسیع المعنٰی لفظ ہے اور اس کی ضِد کشف ہے۔لفظ حجاب قرآنِ کریم میں سات بار استعمال ہوا اور (سورہ احزاب،59)کا مفہوم ہے کہ اے نبیؐ!اپنی بیویوں ،صاحب زادی اور مسلمان عورتوں سے فرما دو کہ اپنی چادر کا ایک حصہ اپنے چہروں پر ڈالے رہیں۔یہ آیت اس بات پر دلیل ہے کہ عورت کے لئے اپنے سر اور چہرہ کو چادر میں چھپانا لازم ہے۔ آج کے جدید دور میں پردہ کی بہت سی اقسام مثلاََ برقع، اسکارف، موزے ،دستانے اور دیگر لباس پہننے میں کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ ان تمام صور

حوا کی بیٹیوں کے ساتھ بُرا سلوک؟

انسان بھی عجیب ہے، اپنے غلط فیصلوں اوررویوں پر فطرت کا ٹیگ لگاتا ہے اور خودبری الزمہ ہوجاتا ہے کہ اس نے جو کچھ بھی کیا وہ تو عین فطرت ہے اور اس میں اس کا کوئی قصور نہیں۔ اپنے غلط فیصلوں کو خدا کی مرضی کہہ دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک لمحے کے لیے خدا کی بنائی ہوئی اس خوب صورت کائنات پر نظر دوڑائی جائے تو اس خدا کی عظمت کا اندازہ ہوتا ہے جو انسان سے ایک ماں کے مقابلے میں بھی ستر گنا زیادہ محبت کرتا ہے اور یہ حقیقت روشن ہوکر سامنے آتی ہے کہ اتنی خوب صورت کائنات کا بنانے والا بدصورت فطرت کا خالق کیسے ہوسکتا ہے؟ فطرت کا ٹیگ لگانے کے جس عمل کی میں نے بات کی اس کا سب سے زیادہ شکار ہمارے معاشرے میں عورت ہوتی ہے۔ عورت جسے دین اسلام نے عزت دی، حقوق دیے، وہ اپنوں سے ہی آج حوا کی بیٹی کی عزت کو پیروں تلے روندا جا رہا ہے۔ کبھی اس کے دوپٹے کو تار تار کیا جاتا ہے۔ تو کبھی اس کی روح کو معاشرے کے طعنے چ

معذورہیں مگر بے بس نہیں یہ لڑکیاں

میں آج بھی اس اذیت کوجب یاد کرتی ہوں تو میرے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ہر بیٹی یہ جانتی ہے کہ ایک دن ماں باپ کا گھر چھوڑ کر ہمیں سسرال جانا ہے لیکن یہ کوئی نہیں جانتا کہ وہاں اس کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا۔مگر پھر بھی ہر بیٹی کی یہ خواہش ہوتی ہے اور وہ یہ خواب دیکھتی ہے کہ اس کا سسرال بالکل ویسا ہو جیسے اس کے ماں باپ کا گھر ہوتا ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری سے تعلق رکھنے والی تعظیم اختر کہتی ہیں کہ میں بہت غریب گھر کی بیٹی ہوں۔ اس لیے جیسے ہی میرے گھر ایک رشتہ آیا میرے ماں باپ نے ہاں کہہ دیا۔ میری شادی کے فوراً بعد میرے سسرال والے مجھ سے برا سلوک کرنے لگے لیکن میں نے اپنے ماں باپ کو نہیں بتایا کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ وہ میری وجہ سے پریشان ہوں۔ وقت گزرتا گیا میں ظلم سہتی گئی، مجھے لگ رہا تھاکہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن حالات بدتر ہوتے گئے۔جب میں ماں بننے والی تھی تو زچگی کے

میں خاتون ہوں

وکشمیر کے ضلع پونچھ میں گزشتہ دنوں ضلع ترقیاتی کمشنر نے عوام کو ایک موبائل ایپ متعارف کروایا۔ جس کے ذریعہ ہر گاوں سے کوئی بھی پانی کے متعلق شکایت حکام تک پہنچاسکتاہے۔ شکایات تو اس موبائل ایپ کے ذریعہ پہنچ پائیں گی مگر پانی کیسے عوام تک رسائی حاصل کرے گا؟ پہلے تو اس محکمہ کا نام محکمہ صحت عامہ تھا لیکن اب یہ نام تبدیل کرکے جل شکتی کے روپ میں سامنے آیاہے۔ ایک ایسا علاقہ جہاں کروڑوں کی اسکیمیں سرکار کی جانب سے منظور ہوکر زمینی سطح پر صرف چمک رہی ہیں۔ گھر گھر کے ساتھ نل ہے پر جل نہیں! ہر گھر اور ہر جگہ پائیپوں کے جھال بچھے ہوئے ہیں۔جہاں دیکھاوہیں پائپیں نظر آئیں لیکن پائپپیں پیاس بھجانے کا کام نہیں کرتیں۔پائیپیں خود پیاس سے پھٹی جارہی ہیں۔ پانی کے خالی ٹینک دیکھ کر پانی کی ضرورت کم نہیں ہوتی جس کا ثبوت پونچھ کی تینوں تحصیلوں منڈی، حویلی اور سرنکوٹ کی سرحد پر پڑنے والا گاؤں سیڑھی چوہانہ ہ

آج کا سسرال اتنا ظالم کیوں؟

عصر حاضر میں سسرال والے ایک بہو پر خدمت کے نام پر اس قدر استحصال کرتے ہیں جو انسانیت کے ساتھ ساتھ شر عی طور بھی جائزنہیںہے۔حالانکہ اسلامی نقطہ نظر سے بہو پر سسرال والوں کی خدمت لازم نہیں ہے ہاں اب اگر اخلاقی طور پر اپنے سسرــ،ساس،دیور،نند اور گھر کے باقی افراد کی دیکھ بال کریں تویہ اُس کی مہربانی ہی نہیں بلکہ ایک بہت بڑا کرم ہوگا لیکن اس کے باوجود بہو سے ایک تو باندی کی طرح گھر کے سارے کام لئے جاتے ہیں اور دوسری طرف حقوق کے مطالبے کے نام پر اُس پر جس قدر ظلم واستحصال کیاجاتا ہے جو ناقابل برداشت اوروحشیانہ عمل ہے۔سسرال والے بجائے اس کے کہ ایک بہوکے کام کی حوصلہ افزائی کریںاُلٹا اُس پر خوامخواہ تنقید کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ایک بہو ہی نہیں بلکہ اُ س کے پیٹ میں پل رہا بچہ بھی نفسیاتی مریض بن جاتا ہے۔اس طرح  سے وہ چوری چھپ کے دیواروں کے ساتھ لگ کر خون کے آنسو بہا دیتی ہے جن کو سنن

سماج کی سوچ با اختیار ہو تو خواتین با اختیار ہو جائیں گی

دورجدید میں صنفی امتیاز اور صنفی برابری کی جب بات کی جاتی ہے تو عموماً عورت کو معاشی اعتبار سے مستحکم بنانے کی بات ہوتی ہے۔ اس پس منظر میں عورت پر یہ واضح کیا جاتا ہے کہ جس طرح خالق برحق نے مرد کو مختلف صلاحیتیں دی ہیں ٹھیک اسی طرح عورت کو بھی انہیں صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ آغاز تعلیم سے ہوتا ہے کہ جس طرح مرد کو تعلیم حاصل کرنے کا حق اور صلاحیت ہے ٹھیک اسی طرح مالک حقیقی نے عورت کو بھی یہ صلاحیت اور حق دیا ہے۔ برخلاف اس کے آج کا ترقی یافتہ دور اس بات کا قائل ہے کہ عورت پر یہ ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ گھر، خاندان اور شوہر و بچوں کی ضروریات زندگی پوری کرنے کے لیے بھاگ دوڑ کرے۔ اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ عورت گھر کے باہر ضروریات زندگی کے لیے ادا کی جانے والی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہے، سوائے اس کے کہ وہ خود اپنی استطاعت کی حد تک حصہ دار بننا چاہے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کی عالمی سطح

تنقید اور موجودہ حالات

پہلے ہر شخص گریبان میں اپنے جھانکے پھر بصد شوق کسی اور پہ تنقید کرے (مرتضیٰ برلاس) جب ہم لفظ تنقیدسنتے ہیں تو ہمارے ذہن میں بہت سارے خیالات گردش کرتے رہتے ہیں اور زیادہ تر ہمارے خیالات اتنے محدود ہو کر رہ جاتے ہیںکہ ہم اس بظاہر دکھنے والے چھوٹے لفظ کو خود پر یا کسی کے اور پر کی جانی والی مخالفت تک کے ہی دائرہ میں لیتے ہیں لیکن اگر ہم دوسرے پہلوئوں کو بھی مد ِ نظر رکھیں اور مثبت نتائج تنقید میں اخڈ کرنے کی سعی کریںتو یہ تنقید برائے تعمیر کہلائے گی اور یہ تنقید ہی ہے جو ادیب کو یا ایک فرد کو یا ایک حکومت کو جواب دہ بنانے پر ہر ایک قدم پھونک پھونک کر رکھتے ہوئے باور کراتی ہے کہ آپ پر نظر ہے نظر انداز نہ کریں۔  اردو ادب میں لفظ تنقید دراصل انگریزی لفظ Criticism کا ترجمہ ہے جس کے معنیAppreciation ،Estimate ،Assessment ،Judgement ،Evaluation وغیرہ ، غرض ہر مفہوم میں استعمال

جزاک اللہ…نیا کشمیرسانگ | عقیدت مند ملبوسات میں ملبوس پرانی داستان

ایسے وقت میں جب COVID-19 کی دوسری لہر نے کشمیر میں ایک اور لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، بالی ووڈ محدود وادی میں اپنے خوابوں کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سال بالی ووڈ کی بحالی کے ساتھ ہی 'نیا کشمیر' ایک پرانی حقیقت دیکھ ہے۔نارتھ بلاک اور راج بھون دونوں کے اشارے پر لگائے گئے بہت سے بڑے بینرز دلکش وادی میں سرمایہ کاری کے لئے پہنچے ، جہاں متعدد البمزاور فلموں کی شوٹنگ کی گئی۔کشمیر کی یہ بالی ووڈائزیشن صرف ایک نئے کاسٹ اور عملے کی آمد کے ساتھ ہی رمضان کے مقدس مہینے میں بڑھتا دکھا۔ تازہ ترین داخلے کرنے والوں میں سلیم سلیمان کی معروف میوزک کمپوزر جوڑی بھی شامل ہے ، جو ایک ساتھ مل کر نیا نشید '' جزاک اللہ '' لا چکی ہے۔ اس سے قبل جاوید علی جو گلوکار اے آر رحمان کے کچھ پْرجوش گانے گائے ہیں ، اس نے عرفان صدیق کے لکھے ہوئے جزاک اللہ کی خوبصورت دھنیں گائی ہیں۔  کش

معاشرہ بنانے میں عورت کا کردار

یہ انسانی تاریخ کا المیہ ہے کہ صنف نازک پر ہر دور میں ظلم وستم اور ان کے حقوق کی پامالی کو روا سمجھا گیا۔چنانچہ اگر ہم دنیا کی تاریخ کا بنظر طائر مطالعہ کریں تو ہمیں اسلام کی آمدسے قبل عورتوں کا کوئی کلیدی کردار سماج کو بنانے میں نظر نہیں آتا۔زمانہء جاہلیت میں بعض قبائل عرب تو درندگی کی حدکو پھلانگ چکے تھے، چنانچہ وہ اپنے بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا کرتے تھے، لیکن اسلام نے حواکی بیٹیوں کوعزت واحترام سے نوازا۔عہدنبوی اور خلافت راشدہ میں ہر شعبہ زندگی میں خواتین اسلام کے نمایاں اور واضح نقوش نظر آتے ہیں۔ نبوت جیسی اہم ذمہ داری کو نبھانے اور ثابت قدمی کے ساتھ دعوت الٰہی کو عام کرنے میں حضرت خدیجہ حضور ﷺ کی حوصلہ افزائی ہی نہیں بلکہ سب سے پہلے ایمان لاکر انکی صداقت و امانت داری کی شہادت اور غیر متزلزل ستون بن کر آپ کو سہارا دیتی ہیں۔قرآن کریم نے (ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم) کہہ کرمرد ا

صدقہ فطر…فضائل واحکام

دین اسلام ایک جامع ترین مذہب ہے، جس میں مختلف احکامات خدائے واحد کی طرف سے بندوں کو دیے گئے ہیں اور ان کی ادائیگی پر مختلف انعامات کا بھی وعدہ کیا ہے، لیکن کبھی کبھی احکامات کی تعمیل میں کوتاہی بھی ہوجاتی ہے، بل کہ ہوتی ہی رہتی ہے، جس کی تلافی کی مختلف احکام میں الگ الگ شکلیں شریعت کی جانب سے طے کی گئی ہیں، اسی کے ساتھ کبھی کبھی تلافی میں بھی اللہ کی طرف سے مزید انعامات کا استحقاق ہوتا ہے۔ ’’روزہ‘‘ ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے، جس کو اللہ تعالی نے بندوں پر فرض کیا ہے، اور ان کی تکمیل وادائیگی پر بے شمار انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے، جیسا کہ احادیث کا ایک ذخیرہ بتاتا ہے، روزوں کی تکمیل پر بطور انعام کے ایک دوسری نعمت بشکل عبادت اللہ تعالی نے ’’عید‘‘ کی صورت میں دی ہے، اسی کے ساتھ روزوں میں ہونے والی کوتاہیوں اور عید کے دن ہونے والی خوشی

تازہ ترین