تازہ ترین

معاشرہ بنانے میں عورت کا کردار

یہ انسانی تاریخ کا المیہ ہے کہ صنف نازک پر ہر دور میں ظلم وستم اور ان کے حقوق کی پامالی کو روا سمجھا گیا۔چنانچہ اگر ہم دنیا کی تاریخ کا بنظر طائر مطالعہ کریں تو ہمیں اسلام کی آمدسے قبل عورتوں کا کوئی کلیدی کردار سماج کو بنانے میں نظر نہیں آتا۔زمانہء جاہلیت میں بعض قبائل عرب تو درندگی کی حدکو پھلانگ چکے تھے، چنانچہ وہ اپنے بیٹیوں کو زندہ درگور کر دیا کرتے تھے، لیکن اسلام نے حواکی بیٹیوں کوعزت واحترام سے نوازا۔عہدنبوی اور خلافت راشدہ میں ہر شعبہ زندگی میں خواتین اسلام کے نمایاں اور واضح نقوش نظر آتے ہیں۔ نبوت جیسی اہم ذمہ داری کو نبھانے اور ثابت قدمی کے ساتھ دعوت الٰہی کو عام کرنے میں حضرت خدیجہ حضور ﷺ کی حوصلہ افزائی ہی نہیں بلکہ سب سے پہلے ایمان لاکر انکی صداقت و امانت داری کی شہادت اور غیر متزلزل ستون بن کر آپ کو سہارا دیتی ہیں۔قرآن کریم نے (ان اکرمکم عند اللہ اتقاکم) کہہ کرمرد ا

صدقہ فطر…فضائل واحکام

دین اسلام ایک جامع ترین مذہب ہے، جس میں مختلف احکامات خدائے واحد کی طرف سے بندوں کو دیے گئے ہیں اور ان کی ادائیگی پر مختلف انعامات کا بھی وعدہ کیا ہے، لیکن کبھی کبھی احکامات کی تعمیل میں کوتاہی بھی ہوجاتی ہے، بل کہ ہوتی ہی رہتی ہے، جس کی تلافی کی مختلف احکام میں الگ الگ شکلیں شریعت کی جانب سے طے کی گئی ہیں، اسی کے ساتھ کبھی کبھی تلافی میں بھی اللہ کی طرف سے مزید انعامات کا استحقاق ہوتا ہے۔ ’’روزہ‘‘ ارکان اسلام میں سے ایک رکن ہے، جس کو اللہ تعالی نے بندوں پر فرض کیا ہے، اور ان کی تکمیل وادائیگی پر بے شمار انعامات کا وعدہ کیا گیا ہے، جیسا کہ احادیث کا ایک ذخیرہ بتاتا ہے، روزوں کی تکمیل پر بطور انعام کے ایک دوسری نعمت بشکل عبادت اللہ تعالی نے ’’عید‘‘ کی صورت میں دی ہے، اسی کے ساتھ روزوں میں ہونے والی کوتاہیوں اور عید کے دن ہونے والی خوشی

’ہم بھی تو اللہ کو ناراض کر بیٹھے ہیں‘

رات کے ڈھائی بج چکے تھے نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی۔ عجیب سی گھبراہٹ اور بے چینی ہو رہی تھی۔ نیند آنے کی ناکام کوشش کے بعد تھک ہار کر کمرے سے باہر چھت پر آ گئی اور ٹہلنا شروع کیا۔ پچھلی شام بارش ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار تھا، ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے اندر ہی اندر سوچنے لگی، یا اللہ! چاروں طرف جو سوگواری پھیلی ہے اس خوشگوار موسم کی طرح حالات بھی خوشگوار کر دے۔ اندھیرے کی وجہ سے مجھے چھت کا باقی حصہ صاف نظر نہیں آ رہا تھا، اچانک محسوس ہوا کہ چھت کی سامنے والی دیوار سے لگ کر کوئی بیٹھا ہے قریب جا کر دیکھا تو میری ہی پہچان کی ایک لڑکی تھی۔ میں نے اس سے اتنی رات گئے یہاں بیٹھنے کی وجہ دریافت کی تو اس نے الٹا مجھ سے ہی سوال کر ڈالا۔ بہرکیف اس نے بتایا کہ نیند نہیں آرہی تھی اور کمرے میں طبیعت گھبرا رہی تھی اس لیے یہاں آ کر بیٹھ گئی۔ تھوڑی دیر بعد مجھ سے

شادی کو آسان بنائیں

اللہ رب العزت نے انسان کو زمین پر اشرف المخلوقات اور اپنا نائب بنا کر بھیجا ہے۔اس لیے اس کو عقل و دانش ،دل و دماغ اور بے پناہ صلاحیتوں اور گوناگوں کمالات سے نوازا ہے۔زمین پر اس کی بقاء کا انتظام اور بلندی و امتیاز کا دھیان رکھا۔جہاں اس کی بہت ساری ضرورتوں کا خیال کیا وہی قانون فطرت کے مطابق اس کے لیے جوڑا یعنی عورت بنائی۔جو جنسی تسکین اور بہترین زندگی گزارنے کے لیے اس کی شریک حیات بنی۔یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے حلال ایک ضابطے اور اصول سے ہوتے ہیں۔اس اصول کا نام نکاح یا شادی ہے۔اسی ضابطے سے ایک غیر اجنبی عورت اور ایک غیر اجنبی مرد ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی،شریک حیات اور رفیق بن جاتے  ہیں۔اس بندھن میں بندھنے کے بعد ان دونوں میں انس اور والہانہ محبت ہوتی ہے۔ شادی انسان کی فطری ضرورت ہے۔یہ انسان کو تنہائی کی تلخیوں سے بچاتی ہے۔تنہائی اور اکیلے پن سے جو ذہنی اور جسمانی بیماریاں

صبر و شکیبائی کا مظہرخاتونِ با صفا

یہ اس وقت کی بات ہے جب دنیا سے توحید ناپید ہوگئی تھی ۔دنیا کا ہر گوشہ شرک و کفر کی تاریکی میں ڈوبا ہوا تھا ۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے موسوی شریعت میں جو اصلاحات کی تھی ،وہ بھی تحریف و تدلیس کی بھینٹ چڑھ گئی تھیں۔مکہ میں شرک و بُت پرستی کے تمام مظاہر موجود تھے، خانہ کعبہ کے اندر تین سو ساٹھ بتوں کی پرستش ہورہی تھی۔ایسی صورت حال میں مکہ میں ایک ایسا شخص موجود تھا، جس کی زبان سے خانۂ کعبہ کے اندر اس طرح کے اشعار وارد ہوتے تھے، جن کا ترجمہ یوں ہے:’’میں نے اس ذات پاک کے حضور سر تسلیم خم کردیا ہے جس کی اطاعت گزار وہ زمین ہے جو بھاری بھر کم چٹانوں کا بار گراں اٹھائے ہوئے ہے ۔یہ زمین اسی ذات پاک نے بچھائی اور اسی نے اسے ہموار کیا اور اس پر پہاڑوں کو میخوں کی طرح گاڑا ہے ۔میں اسی ذات ِ پاک کے دربار میں جبین ِ نیاز خم کرتا ہوںجس کے تابع ِ فرمان کالی گھٹائیں ہیں ،جن میں شیرین اور ٹھن

بہو اور بیٹی میں یہ غیر منطقی تمیز کیوں؟

حالیہ دنوں میں کشمیر سے کچھ دلدوز خبریں سننے کو ملیں۔ سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع ابلاغ سے پتا چلا ہے کہ کشمیر کے مختلف مقامات پر سسرال والوں کی طرف سے بہوؤں پر ظلم و ستم جاری ہے۔بہوؤں پر اس قدر ظلم کیا جارہا ہے کہ انہیں خودکشی جیسے سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ موجودہ بہوؤں کے لیے سسرال نہ صرف غیر محفوظ بلکہ وبال جان بنتا جارہا ہے۔ حال ہی میں کولگام اور اننت ناگ میں پیش آئے اس طرح کے انسانیت سوز واقعات نے ہم سب کے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔آخر یہ معاشرہ عورتوں کے لیے کیوں خطرہ بنتا جارہا ہے؟ بہوؤں کے تئیں سسرال والوں کا منفی رویہ کیوں بڑھتا جا رہا ہے؟ آجکل کا معاشرہ بیٹی اور بہو کو یکساں مقام کیوں دینے میں ناکام کیوں ہوتا جا رہا ہے۔؟اس دوغلے پن اور دہرے معیار کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ یہ ایسے سوالات ہیں، جو ہر ذی شعور انسان کے ل

صنف نازک پہ اپنی مغلوبیت کیوں ؟ | گھریلو تشدد کے دلدوز واقعات لمحۂ فکریہ

بنت ِ حوا کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنا کر موت کی نیند سلانے کے واقعات آئے روز بڑھتے چلے جا رہے ہیں جو سماج کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ ایسی متاثرہ صنف نازک کی اس خاموش آواز کو کوئی نہیں سنتا۔ محکمہ پولیس و عدلیہ میں کوئی ان کا حامی نہیں، سماج میں ان کا کوئی ہمدرد نہیں ۔درد دل کے واسطے ان کا کوئی یار و مددگار نہیں۔محکمہ طِب میں ان کے لیے مفت علاج میسر نہیں ۔ آئین ہند کے تحت سال 1983 میں دفعہ 498-A کو اسی لیے ضم کیا گیا کہ اس بے بس و لاچار بیٹی کو سْسرال والوں کی طرف سے ہو رہے گھریلو تشدد اور دیگر ظلم و جبر کے قہر سے بچایا جائے جس میں تین سال تک کی جیل اور جرمانہ بھی مشخص رکھا گیا ہے۔ یہ تشدد اس عورت کے ساتھ چاہیے جسمانی، ذہنی یا طبعی طور پر ہو، اْس سے تنگ و طلب کر کے شوہر و دیگر رشتہ داروں کی طرف سے غیر قانونی طور پر مال و دولت جیسی پیدا شدہ ضرورت پوری کرانا مطلوب ہو،جہیز کے نام پر مال

! مخلوط تعلیمی نظام سے طالبات کی تعلیم پر مضر اـثرات

مرکزی حکومت کی جانب سے بیٹیوں کی بہتر تعلیم کے لئے ’’ بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ‘‘سکیم شروع کی گئی تھی۔ اس سے ملک کی بیٹیوں کو محفوظ تعلیمی نظام کی راہ ہمور ہوئے اور ایک روشن کرن نظر آئی تھی۔ طالبات یہ تصور کرنے لگی تھیں کہ اب ماضی کے ناقص تعلیمی نظام سے چھٹکارا ملے گا اور نئے انداز میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔یوں تو جہاں تعلیم مردوں کے لئے ضـروری ہے وہیں خواتین کو بھی تعلیم حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔ جمہوری ملک ہندوستان کا آئین بھی مرد و و خواتین کو حصول تعلیم کے برابر حقوق فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ خواتین مختلف شعباجات میں اپنی قابلیت کا لوہا منواتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی خواتین کو آج کے اس ترقی یافتہ ودر میں گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی خواتین اس معیار کی تعلیم حاصل نہیں کرپاتی ہیں

لاک ڈائون اور رمضان کی آمد

آپ تمام اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ پچھلے کچھ دنوں سے ہم سب لاک ڈائون کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ بھی جانتے ہے کہ ہماری ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے بہت زیادہ مریض پائے جانے کی وجہ سے لاک ڈائون کیا گیا ہے۔رمضان ہم پر آچکا ہے ،ہمیں اس کا بہت شان دار طریقے سے استقبال کرنا ہے۔ اب چونکہ لاک ڈائون میں رمضان کا مہینہ گزرے گا تو ہمیں ہر سال سے ہٹ کر ایک نئے انداز میں اس کا استقبال کرنا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے اجتماعی طور پر کوئی کام نہیں کیا جاسکتا ہے ہمیں ہر کام انفرادی طور پر ہی کرنا ہوگا۔ جیسے کہ استقبال رمضان کا پروگرام ، افطار پارٹیاں ، طاق راتوں کا اہتمام ، سماعت قرآن وغیرہ پروگرام منعقد نہیں کر سکتے ہیں لیکن پھر بھی ہمیں افسوس نہیں کرنا ہے۔ ایک نئے انداز میں تمام کام انجام دے سکتے ہیں۔ کئی لوگوں کے ذہن میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ لاک ڈائون میں ہم رمضا

حسن وجمال دائمی نہ جوانی

آج کل مرد اور عورت ہمیشہ نوجوان رہنے کی فکر میں ہی لگے رہتے ہیں اوریہ سوچے بغیر دونوں اس کے لئے کسی بھی حد تک جانے کے لئے تیار ہیں کہ جوانی نے ہمیشہ کس کا ساتھ دیا ہے ؟ جوانی اور خوبصورتی قائم رکھنے کے لئے بے شمار کریمیں استعمال کرنے کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی اپنے چہرے پر استعمال کرتے ہیں اور مصنوعی حسن و جوانی کے لئے سیلون و بیوٹی پارلر بھی جاتے ہیں۔ہر دوسرے دن وزن پر نظر رکھنے کے لئے مشین پر چڑھتے ہیں اور جو غذا لیتے ہیں اس پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ سمارٹ رہنے کے لئے ورزش بھی کرتے ہیں اور خود کو جوان رکھنے کے لئے کاسمیٹک سر جری بھی کرواتے ہیںاور اب ان سب چیزوں کو ذرا مختلف انداز میں دیکھیں اور ایک نئے تناظر میں ان کا جائزہ لیں تاکہ ہمیں حقیقت سے آگاہی ہو سکے۔ کیا ہمیشہ خوبصورت اور جوان نظر آنا ہی سب سے اہم ہے ؟کیا ہماری زندگی کا صرف یہی مقصد ہے ؟آج پریس میڈیا اور الیکٹرونک م

عورت سے ہی دنیا شیرین ہے

اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو بلندمقام عطاکیاہے اورایک بہترین شریک حیات کی شکل میں مردوں کو بیش بہااوربیش قیمت تحفہ پیش کیاہے۔اللہ تعالیٰ نے جہاں سورہ بقرہ،سورہ آل عمران اورسور الانعام جیسی سورتوں کونازل فرمایا،وہیں اللہ تعالیٰ نے سورہ النساء نازل فرماکر عورتوں کی اہمیت وفضیلت کو اجاگرکیا۔ جب اللہ تبارک وتعالیٰ نے ابوالبشر حضرت آدم علیہ السلام کواپنے دست قدرت سے پیدافرماکرجنت میں رہنے کاحکم فرمایاتوباوجودیکہ جنت میں انہیں ہرطرح کی آسائشیں،راحت وآرام اورعیش وعشرت کے تمام سامان مہیاتھے لیکن ان آسائشوں اورراحت وسکون میسرہونے کے باوجودبھی حضرت آدم علیہ السلام کی زندگی اداس تھی،ان کے دل کوسکون وقرارحاصل نہ تھا،سب کچھ حاصل ہونے کے باوجودانہیں اپنی زندگی میں بڑی کمی کا احساس ہورہاتھا اورتمام آرام وآسائشوں کے باوجودانہیں کسی ایسے ساتھی اورہمدم کی تلاش تھی جوان کے دل کوسکون مہیاکرے،ان کی تنہ

مردو زن کے مابین صنفی تصادم آرائی

عالمی سطح پر انسانی معاشرے کو جن مسائل نے آگھیرا ہے، اُن میں مردو زن کے مابین صنفی جنگ بھی ایک حساس مسئلہ ہے جس نے انسانی سماج کو ایک غیر ضروری چپقلش میں مبتلا کررکھا ہے۔اس چپقلش کے مضرت رساں اثرات کو توضیحاً بیان کیا جائے تو مضمون در مضمون والا معاملہ در پیش ہوگا لہٰذا کنایتاً چند ایک نکتوں پر ہی اکتفا کرنا پڑے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ صنفی اعتبار سے مردو ں کو عورتوں پر تفوق حاصل ہے لیکن اس صنفی فوقیت کا غلط استعمال کرکے طول تاریخ میں صنف نازک پر مردوں نے گوناگوں مظالم ڈھائے ہیں۔ ہر خطہ زمین اور ہرگذشتہ تہذیب کے ساتھ داستانہائے ظلم وابستہ ہیں کہ جن سے کتابوں کی کتابیں بھریں پڑیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب آزادیٔ نسواں کی تحریک بڑی شدومد کے ساتھ سرزمین یورپ سے اٹھی۔ تو ایک عورت کیلئے اس کا بنیادی منشور'' پیکار با مرد''ہی قرار پایا۔ اس قسم کی تحریکوں سے حقیقی معنوں میں

جہیز اور معصوم بے بس بیٹیاں

ماں باپ کا گھر بِکا تو بیٹی کا گھر بَسا  کتنی نامراد ہے یہ بدرسم جہیز بھی!! روئے زمین پر سب سے مقدس رشتہ والدین اوراولاد کا ہوتاہے۔رب العالمین نے جہاں بیٹے کو نعمت بنایا ہے وہیں بیٹی کو رحمت بنا کر بھیجا ہے۔مگرافسوس! آج بھی وادیٔ کشمیر کے کئی علاقوں میں مسلم معاشرے میں کچھ روایتی اور دقیانوسی رواج برقرار ہیں،جن کی و جہ سے ہماری بیٹیاں بہت سی مشکلات کا شکار ہیں۔ظاہر ہے کہ بیٹوںکو ہمیشہ والدین کی سرپرستی حاصل رہتی ہے جبکہ دستور دنیا کے لئے بیٹیوںکے مقدر میں  اپنے والدین سے جدائی لکھی ہوئی ہوتی ہے۔ہر بیٹی کو بالآخراپنے والدین کے گھرسے رخصت ہونا پڑتا ہےاور ایک نیا گھر بسانا ہوتاہے۔اس لئے ہر والدین پر یہ ذمہ داری لازم ہوتی ہے کہ مقررہ وقت پر سنت ِ نبویؐ کے مطابق اپنی بیٹیوں کا نکاح کروائیں۔چنانچہ ہر والدین کی ہمیشہ یہی کوشش رہتی ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی جلد از جلد کروا

عورت ہر رنگ میں احترام کے قابل ہے

کون بدن سے آگے دیکھے عورت کو  سب کی آنکھیں گروی ہیں اس نگری میں  لفظ عورت سنتے ہی دل و دماغ میں محبت ایثار، ہمدردی ،وفا، اور شرم وحیا کی تصویر ابھر کر آتی ہے۔ یہ دنیا اگر خوبصورت اور حسین ہے تو یہ عورت کے دم سے ہے۔ عورت کے بغیر اس دنیا کا تصور کرنا بھی بے معنی ہے ۔عورت محض بچے جننے کی مشین نہیں ہے بلکہ دنیا میں جس قدر رعنائیاں ہیں سب عورتوں کے دم سے ہیں۔ رسول اللہ صلی علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "دنیا ساری متاح ہے مگر اس کی سب سے بہتر متاع صالح عورت ہے "۔عورت اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک نعمت ہے ،جب یہ نعمت بیٹی کی شکل میں ملتی ہے تو باپ کی خدمتگار ہوتی اور باپ اس کی پرورش بڑے نازو نعیم سے کرتا ہے اور بیٹیوں کی پرورش کے بدلے میں اللہ تعالیٰ نے باپ سے جنت کا وعدہ کیا ہے ،یہی نعمت جب ماں کی صورت میں ملتی ہے تو عزت و احترام کے انتہائی اعلیٰ درجے تک پہنچ جاتی ہے

بنت ِ حوا ، لعنت ِ جہیز

اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس میں چرند پرند ،انسان ،حیوان ہر مخلوق کو حقوق دیئے گئے ہیں بے زبان جانور بھی دین کامل میں اپنے حقوق رکھتے ہیں۔کسی بے زبان جانور کو ضررپہنچانے سے بھی دین حق نے جہاں منع کیا ہے وہاں اپنے اردگرد سماج میں انسانی حقوق بارے واضح بتلایا گیا ہے مگر اس سماج نے انسان سے زیادہ مال و دولت کی حوس میں اپنے آپ کو پوجاری بنا لیا ہے ہر کوئی دولت کا گرویدہ بنا بیٹھا ہے اور انسانی حقوق کی حق تلفی کی جا رہی ہے ۔میرے چند ٹوٹے پھوٹے الفاظ کا موضوع  ہیکہ بنت حوا بارے جو قبیح رسم ہمارے سماج میں پروان چڑھ چکی ہے اس کا خاتمہ کیا جائے بجائے یہ رسم دن بدن مضبوط ہو تی جا رہی ہے جہاں اہل شعور انسان دنیا بھر میں موجود ہیں وہاں مخبوط الحواس ،کم ظرف انسانیت پر مال دولت کو ترجیح دینے والے بے شمار جاہل لوگ بھی موجود ہیں جو جہہز جیسی قبیح بے ہودہ رسومات کے ذریعے اللہ کی بنائی ہوئی خو

مرد کی دنیا عورت سے آباد

یہ ایک نمایاں حقیقت ہے کہ انسان کا وجود دو پہیوں پر قائم ہے۔مرد اور عورت۔نہ اکیلا مرد دنیا میں جی سکتا ہے اور نہ انسانی نسل کو آگے بڑھا سکتا ہے۔اسی طرح عورت کا معاملہ بھی ہے۔اس بات سے قدرت کے اس قانون کی وضاحت ہوتی ہے کہ جنسی اعتبار سے دونوں کی اہمیت یکساں ہے نہ کوئی بہتر ہے اور نہ ہی کوئی کمتر۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے تو دنیا میں جنسی بنیاد پر امتیاز کیوں،؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک ذہنی فتور ہے جس کو مرد حضرات نے خود ہی تخلیق کیا اور خواتین حضرات پر مسلط کیا۔قدرت نے انسان کو سماعت،بصارت ،شعور اور ادراک سے مالامال کر کے یہ اختیار دیا کہ وہ اپنا معاشرہ خود تشکیل دے اور خود ہی فیصلے بھی کرے اس ضمن میں الہامی احکامات بھی نازل فرمائے گئے تاکہ انسان ان احکامات کو ملحوظِ نظر رکھ کر اپنی ذندگی گزار سکے۔لیکن انسان نے اپنی من مانی سے نئے قوانین وضع کیے اور جنسی امتیاز کو فروغ بخشا۔یوں مرد

مہ لقاء بائی چندہ

 دکن کی مشہور مہ لقاء بائی چندہ کا شمارآصف جاہی دور سلطنت میں بااثر خواتین میں ہوتا تھا۔ سنہ 1802 میں حیدرآباد کے دوسرے آصف جاہی سلطان میر نظام علی خان کے دربار میں فارس کے نئے برس کی تقریب کے دوران فوجیوں اور درباریوں کو تحائف، القاب اور گرانٹ کے ساتھ اعزاز سے نوازنے کے لئے ایک خاص پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں متعدد مردوں کے علاوہ ایک 34 سالہ خاتون چندہ بی بی المخاطب مہ لقا بائی کو ان کی نمایاں خصوصیات اور صلاحیتوں کی بنا پر ’مہ لقا‘ کے شاہی خطاب سے نواز کیا گیا۔ مہ لقاء بائی دکن کی سب سے زیادہ بااثر خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین شاعرہ، سیاسی مشیر، کامیاب سپاہی، گھوڑ سوار اور تعلیم نسواں کی علم بردار تھی۔ ان خیالات کا اظہار دکن آرکائیو کے بلاگر و مورخ جناب صبغت خان نے کیا۔   دکن آرکائیو کی جانب سے ’ہیریٹیج واک‘ کے دوران انڈین نیشنل ٹرسٹ

اسلامی نظام اور اقلیت نوازی

   اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے عالمی رجحان نے جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، وہی اسلام دشمن عناصر کی سازشوں کے زیر اثر بعض غیر مسلم بھائی بہن بھی مسلمانوں سے خوفزدہ نظر آتے ہیں۔اسلام اور اسلامی تاریخ کی لاعلمی کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک مسلمان کو دہشت گرد کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور اسلامی نظام کو لوگوں خاص طور پر غیر مسلموں کے لئے ایک خطرہ گردانا جاتا ہے۔حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔دنیا کے کسی بھی نضام حکومت کا جائزہ لیجیے تو آپ اس نتیجے پر پہنچ جائے گیں کہ اسلامی نظام ہی وہ واحد نظام ہے جہاں ہر ایک انسان کو تحفظ حاصل ہے پھر چاہے وہ کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتا ہو۔یہ وہ واحد نظام  ہے جس کے تحت ایک حکمران خود کو بادشاہ تصور کرنے کے بجائے اللہ کا غلام اور انسانوں کا خادم تصور کرنے کا پابند ہے۔   "مسلمانو! میں بادشاہ نہیںہوں کہ تم

صاف ستھرائی اور سلیقہ مندی

یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ خواتین دن بھر کے کام کاج کو انجام دے کر اس قدر تھک جاتی ہیں کہ شام ہوتے ہوتے ذہنی اور جسمانی تھکن سے چور ہوجاتی ہیں ۔ صبح سویرے اٹھنا، بچوں اور شوہر کے لئے ناشتہ بنانا ، بچوں کو کھلانا پلانا ، نہادھو کر انہیں تیار کر کے سکول بھیجنا ، پھر پورے گھر کی صفائی کرنا ، دوسرے کام نمٹانا ، دوپہر سے پہلے پہلے ان کاموں کو نمٹا کر دوپہر کا کھانا بنا نا تاکہ بچوں کو سکول سے لوٹتے ہی کھانا تیار ملے، چائے وغیرہ بھی بنا کے رکھنا۔ غرضیکہ گھریلو کاموں کی ایک طویل فہرست ہوتی ہے۔کپڑوں کی دُھلائی تو آج کل بہت اہم کام ہے۔ بچوں کی آمد کے بعد بھی کئی کام ہوتے ہیں جو خواتین کو انجام دینے ہوتے ہیں ۔ اگر وقت دوپہر سے سہ پہر کے بیچ مل گیا تو آرام نصیب ہوگاورنہ پھر شام کے کام ، شوہر کے گھر لوٹنے کا وقت آپہنچتا ہے اور کام ہے کہ پھر بھی تکمیل کو نہیں پہنچتا۔ ایسے میں شوہر گھر تشریف ل

عورت مارچ کی حمایت ضروری کیوں؟

۔08 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کیوجہ سے شہرت حاصل ہے۔ دنیا بھر میں یہ دن جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔عورت مارچ کسی مخصوص علاقے، رنگ و نسل، مذہب اور کلچر تک محدود نہیں۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں سیلیبریٹ کیا جاتا ہے اور کیا بھی جانا چاہئے۔ خواتین کے عالمی دن کو ہفتہ گذرنے کے بعد آج یہ کالم لکھنے کی نوبت اس لئے آ رہی ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر اس کے حوالے سے بحث و مباحثے کا سلسلہ اب بھی گرم ہے ۔ اس ایشو کو حد سے زیادہ الجھا دیا گیا ہے۔ مرد حضرات کی ایک ایسی تعداد بھی موجود ہے جنہیں اس دن پر کافی تحفظات ہیں۔مردوں کی اسی قبیل سے ایسے دانشور بھی ہیں جو اس دن کے حوالے سے طرح طرح کی من گھڑت تھیوریاں پیش کرتے ہیں ۔ان کے بقول یہ دن بے حیائی پھیلاتا ہے، یہ امریکہ یا ویسٹ کی سازش ہے تاکہ مذہب کو کاری ضرب لگائی جا سکے وغیرہ۔ اس دن کی اہمیت و افادیت سمجھنے کے لئے تاریخ کے اوراق پلٹنا ضروری ہیں۔ تا

تازہ ترین