تازہ ترین

عارضی ملازمین کے کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ میں تاخیر | ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر//ملازمین کے مشترکہ پلیٹ فارم ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کل احتجاج کرتے ہوئے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر حکومت اس بار ان کے مطالبات کو حل کرنے میں ناکام رہی تو جموں و کشمیر کے 4.5 لاکھ ملازمین کے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ ایجیک نے بدھ کو  پریس کالونی میں عارضی ملازمین کوکم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ میں تاخیرکے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور یومیہ اجرت والے ملازمین کو مستقل کرنے کا مطالبہ کیا۔ایجیک صدر محمدرفیق راتھرنے کہا کہ وہ 61ہزاریومیہ اجرت والے ملازمین کو مستقل کرنے اور کم از کم اجرت ایکٹ کے نفاذ کے لیے اس وقت تک احتجاج کرئینگے جب تک حکومت کی جانب سے ڈیلی ویجروں کے لیے جامع مستقلی پالیسی نہیں بنائی جاتی۔ ایجیک نائب صدر سجاد احمد پرے نے  کہا کہ حکومت یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کو فو

شعبہ امراض چشم کے ڈاکٹر کی عدم دستیابی | رعناواری ہسپتال میں20دنوں سے جراحیوں کا سلسلہ ٹھپ

سرینگر //ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کی یقین دہانیوں کے بائوجود بھی جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری کا شعبہ امراض چشم  پچھلے 20دنوں سے بند پڑا ہے ۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے سنیچر کو مقامی لوگوں کو یقین دہانی کرائی تھی کہ پیر تک شعبہ امراض چشم میں ماہر ڈاکٹر کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا لیکن مزید 3گذر جانے کے بائوجود بھی شعبہ امراض چشم بند پڑا ہے۔ محمد اشرف شیخ ساکنہ رعناواری نامی ایک مریض نے بتایا ’’شعبہ میں جونیئر ڈاکٹر تعینات ہیں اور اسلئے اب لوگ اسپتال کے بجائے نجی کلنکوں کا رخ کرتے ہیں جہاں انہیں موتیابن کیلئے 20سے 30ہزار روپے تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شعبہ امراض چشم میں سینئر ڈاکٹر کے تبادلے اور دوسرے سینئر ڈاکٹر کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے جراحیوں کا سلسلہ بند ہے اور شعبہ کافی حد تک متاثر ہورہا ہ

ترقیاتی کمشنر کا سرینگررنگ روڈ پروجیکٹ کامعائنہ | گلسر جھیل کی بحالی کے کام میں سرعت لانے کی تاکید

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سرینگر محمداعجازاسدنے بدھ کو سرینگر شہر کاوسیع دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔انہوں نے گلسر اوروچارناگ مندر کی بحالی کے کام کے علاوہ سرینگررنگ روڈ پروجیکٹ کابھی معائنہ کیا۔ان کے ہمراہ چیف پلاننگ آفیسر ،اسسٹنٹ کمشنر نزول،مونسپل کارپوریشن کے سپرانٹنڈنٹ انجینئر،ایگزیکٹیوانجینئر آئی اینڈ ایف سی ،تحصیلدارعیدگاہ اور پانتہ چھوک کے علاوہ دیگرحکام بھی تھے۔انہوں نے ترقیاتی پروجیکٹو ں پر ہورہے کام کا معائنہ کرتے ہوئے گلسر جھیل کی بحالی کے کام میں سرعت لانے کی تاکیدکی۔انہوں نے جھیل کی بحالی کے کام پراطمینان کااظہار بھی کیااور اس پورجیکٹ کو معینہ مدت کے اندرپورا کرنے پرزوردیا۔انہوں نے جھیل کی ڈرجنگ اورصفائی کے کام میں تیزی لانے اور تمام تجاوزات کوہٹانے کی ہدایت دی۔انہوں نے وچارناگ مندرکے دورے کے دوران وچار ناگ آب گاہ کی صفائی کرنے کی بھی ہدایت دی جو سندھ دریا ک

کورونا سے ہوئی ا موات | امداد کیلئے آن لائن سہولت کا آغاز

سرینگر// حکومتی حکم نامے کی تعمیل میں SDRF کے تحت ایکس گریشیا امداد دینے کی سکیم کو اپنانے کی منظوری کی بعد چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (DDMA) محمد اعجاز اسدکی ہدایت پر ضلع انتظامیہ سری نگرنے کوویڈ 19 کے متاثرین کے لواحقین کے لیے آن لائن سہولت شروع کی ہے  ،جسے ایکس گریشیا اسسٹنس کلیم (کوویڈ19سے موت) کیلئے بنایا گیا ہے۔جس کے لیے آفیشل لنک www.srinagar.nic.in ہے۔اب، کوویڈ 19 کے متاثرین جنہوں نے ابھی تک مطلوبہ دستاویزات جمع نہیں کرائے ہیں، ان سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کیس کو جلد نمٹانے کے لیے مذکورہ لنک پر جمع کرائیں۔  

مزید خبریں

ناگہانی آفات کے دوران بچائو کارروائیاں | نگین گلب میں فرضی مشق کا انعقاد   ارشاد احمد   سرینگر//ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سرینگر نے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس،اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف بحالی اور تعمیر نو کے محکموں کے اشتراک اور تعاون سے زلزلے آنے کی صورت میں کی جانے والی بچاو کارروائیوں پرفرضی مشق کا انعقاد کیا۔نگین کلب میں کی جانے والی مشق کے دوران تباہی کے مختلف منظرناموں کی نقالی انجام دی گئی مشق کے دوران ریسکیو ٹیموں کے ردعمل کا تجربہ کیا گیا۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس،محکمہ صحت،سرینگر میونسپل کارپوریشن،سول ڈیفنس،پولیس، ٹریفک پولیس کے علاوہ دیگر کئی محکموںاوررضاکاروں سمیت دیگر انجمنوں نے اس فرضی مشق میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔        حق جنگلات قانون کا نفاد | کمیٹیوں میں پنچایتی ممبران کو شامل کی

تازہ ترین