تازہ ترین

ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ2021-22کی عمل آوری | ترقیاتی کمشنر سرینگرکی کاموں کو معینہ مدت کے اندر پورا کرنے کی تلقین

سرینگر//ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگرنے منگل کوایک میٹنگ کے دوران ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 2021-22کے تحت ہاتھ میں لی گئی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لینے اورترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کیلئے حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس موقعہ پرآج تک مختلف شعبوں میں اہداف کی تکمیل اور کام کی صورتحال کاحکام نے خاکہ پیش کیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ 126.69کروڑروپے میں سے آج تک42کروڑروپے واگزارکئے گئے ہیں اور 40فیصداخراجات کوواگزار کیاگیاہے۔اس کے علاوہ ضلع حکا م نے بتایا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اور مزید اخراجات حقیقی کام کی عمل آوری پرہوں گے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام شعبوں کا الگ الگ جائزہ لیااور حکام سے تاکید کی کہ وہ دسمبر2021کے آخر تک وہ75فیصد اخراجات کویقینی بنائیں ۔انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ آپسی تال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ ترقیاتی اہداف کو حاصل کیا جائے۔انہوں نے حکام پر

عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے پالیسی بنانے کا مطالبہ | تنخواہیں واگذار کی جائیں،پریس کالونی میںایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج

سری نگر// جموں وکشمیر ایمپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی (جے کے ای جے اے سی) نے منگل کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات خاص طور پر عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی ‘انقلاب زندہ باد’، ‘ایل جی تیری سرکار میں بچے بھوکے مرتے ہی’ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم یہاں پریس کالونی میں اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ سرکار عارضی ملازمین کی نوکریوں کی مستقلی کے لئے ایک واضح پالیسی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ عارضی ملازمین اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا کر کام کرتے ہیں لیکن ان کے مسائل کو حل نہیں کیا جا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور ہم اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔احتجاجی نے کہا کہ ملازمین سماج کا ایک اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ اپنے حقوق کی حفاظت کرنا بھی جانتے

ڈرین تعمیر کی مگر سڑک کی مرمت کرنا بھول گئے! | گنج بخش پارک سے نوہٹہ گرلز ہائرسیکنڈری سکول تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ

سرینگر //پائین شہر میںگنج بخش پارک سے لیکر گرلز ہائر سیکنڈری  سکول نوہٹہ جانے والی سڑک کی خستہ حالت سے نہ صرف نوہٹہ گرلز ہائرسیکنڈری سکول میں زیر تعلیم طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈرینیج خراب ہونے کی وجہ سے راہگیروں اور مقامی شہریوں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گنج بخش پارک نوہٹہ کے محمد عامر نے بتایا کہ محکمہ یو ای ای ڈی نے علاقے سے گندے پانی کی نکاسی کیلئے ڈرنیج تعمیر کی لیکن یہ ڈرنیج چند ماہ کے بعد ہی بند ہوگئی اور اس کی وجہ سے ڈرنیج کا سارا پانی سڑک پر جمع ہوجاتاہے۔ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نوہٹہ کی ایک طالبہ انشاء نے بتایا کہ تمام طالبات سکول کے قوائد و ضوابط کے تحت سکول آنے کیلئے صاف و شفاف وردی پہن کر گھر سے نکلتی ہیں لیکن جوں ہی ہم کالج کے نزدیک پہنچتی ہیں تو سڑک پر موجود گندے پانی کی وجہ سے ہمارے کپڑے خراب ہوجاتے ہیں‘‘۔

مسلح افواج کا یوم پرچم | سینک بھون سرینگر میں تقریب کا انعقاد، خون کے عطیہ کا کیمپ

سری نگر// مسلح افواج کے یوم پرچم کے سلسلے میں کل سری نگر کے سینک بھون میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا ۔تقریب میں صوبائی کمشنر کشمیرپی کے پولے نے شرکت کی جبکہ اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنرسرینگر محمد اعجاز اسد، جو کہ صدر سینک بورڈ سری نگر اور جی او سی 31 سب ایریا بھی ہیںاور دیگر سینئر سرکاری افسران موجود تھے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوء ے صوبائی کمشنرنے سینکوں کے کردار پر روشنی ڈالی اور انہیں قوم کے محافظ قرار دیا جو اس کے شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں۔سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دورانصوبائی کمشنراور ڈی سی سرینگر نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے سول انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ دریں اثناء سینک بھون میں خون کا عطیہ کیمپ بھی منعقد کیا گیا جہاں سابق فوجیوں،بہادر خواتین اور ان کے بچوںنے ضرورت مند لوگوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔ سینک بھون سے جہانگیر چوک تک کووڈ-19

اچھن سید پورہ 15دنوں سے گھپ اندھیرے میں

سرینگر// سری نگر کے اچھن سید پورہ کے رہائشی گزشتہ پندرہ دنوں سے بجلی کی عدم دستیابی'پر محکمہ بجلی کے خلاف بر سر احتجاج ہے۔مقامی لوگوںکے ایک وفد نے بتایا کہ محکمہ بجلی کو وقتا فوقتا اس معاملے سے آگاہ کرنے کے باوجودابھی تک اس سلسلے میں کچھ اہم نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا’’بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگ اور خاص طور پر طلبا کو ان سرد موسمی حالات میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک طرف فیس کی ادائیگی بھی متواتر طور پر ہو رہی ہے اور دوسری جانب جاری کردہ کٹوتی پروگرام پر بھی عمل نہیں کی جاتی،جس کی وجہ سے انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ محکمہ کے اعلیٰ افسراں اور انجینئر جلد ہی انہیں عذاب سے نجات دلائیں گے۔  

سماجی ذمہ داری کا احساس | لال پاتھ لیبزکاسرینگر انتظامیہ کو طبی اشیاء کا عطیہ

سری نگر//کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامیہ کی مدد کرنے کے مقصد کے ساتھ ڈاکٹر لال پاتھ لیبس لمیٹڈ نے کل علاقائی مرکز برائے انٹرپرینیورشپ (آر سی ای ڈی) ڈیولپمنٹ چنڈی گڑھ کے ساتھ مل کر میڈیکل سپورٹ آلات (ایم ایس ای) بشمول 9میڈیکل آکسیجن Concentratorsاور 150 پلس آکسی میٹریہاں ڈی سی آفس کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کے حوالے کیے۔یہ پہل ڈاکٹر لال پاتھ لیبز لمیٹڈ کی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کا ایک حصہ ہے تاکہ ضرورت مند مریضوں کو فائدہ پہنچایا جا سکے ۔اس موقع پر سینئر منیجر، ڈاکٹر لال پاتھ لیبز لمیٹڈ، سید تحسین، فرنچائز کے مالک توصیف حمید، منیجر اعجاز احمد اور ڈائریکٹر RCED پرمجیت سنگھ اس موقع پر موجود تھے۔    

تازہ ترین