سرینگر میں’ہر گھر نل سے جل‘ سکیم صد فیصد مکمل

سرینگر//ڈپٹی کمشنر سری نگرمحمد اعجاز اسد نے کل افسروں کی میٹنگ کی صدارت کی جس میں جل جیون مشن (جے جے ایم) کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا، جو کہ یہاں کے ہر دیہی گھرانے کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے مرکزی سپانسر شدہ اسکیم ہے۔میٹنگ کے دوران جے جے ایم کے نفاذ کے حوالے سے ایک جامع بات چیت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ اسکیم کا اہم پہلو یعنی ہر گھر نل سے جل تقریباً صد فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ڈی سی نے جل جیون مشن کے نفاذ میں ضلع کی طرف سے کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا، اور مالی سال کے بقیہ مہینوں کے لیے تجویز کردہ منصوبہ اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے حکمت عملیوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی سی کو بتایا گیا کہ  Rain Water harvesting اور Gray waterکی مینجمنٹ کا عمل جاری ہے۔ جبکہ پنچایت سطح پر پانی سمیتی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو گاؤں کے پانی کی فراہمی کے نظام کی منصوبہ بندی، عمل

رکھ آرتھ میں بسائے گئے لوگوں کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر//جھیل ڈل سے رکھ آرتھ میں بسائے گئے لوگوں نے سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے اراضی دلالوں کی جانب سے قبرستان کیلئے دی گئی زمین پر قبضے کا الزام عائد کیا۔ پریس کالونی میں پیر کو رکھ آرتھ سے ہوئے بیسوں لوگ جمع ہوئے اور احتجاجی نعرے بلند کئے۔ مظاہرین میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے،جنہوں نے ہاتھوں میں کتنے اٹھا رکھے تھے اور انصاف کا مطالبہ رہے تھے۔ اس موقعہ پر مظاہرین نے بتایا کہ انہیں2013میں جھیل ڈل  سے رکھ آرتھ میں بسایا گیا۔مظاہرین نے بتایا کہ انہیں اسکول فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا تاہم ابھی تک8 سال گزر جانے بعد بھی وعدے کا ایفا نہیں کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اسپتال کو تعمیر کیا گیا تام وہ غیر فعال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اورپانی کی عدم دستیابی کے علاوہ سڑکوں کی حالت بہت خستہ ہے اور جب  بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ م

حکومت لوگوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالہ کیلئے کوشاں

سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کہا ہے کہ حکومت عام لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہی ہے اور ترقی ، معیاری کام ، منصفانہ اور شفاف خدمات کی فراہمی کے نظام کو یقینی بنانے ، عوامی شکایا ت اور مسائل کے بروقت ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محاذوں پر کام کر رہی ہے ۔ مشیر موصوف کل سول سیکرٹریٹ سرینگر میں مختلف وفود اور افراد سے بات چیت کر رہے تھے  ۔ سٹیزنز فورم ہارون کے ایک وفد نے جس کی قیادت جی ایم راتھر اور پیر بلال کر رہے تھے نے علاقے میں کھیل کے میدانوں کی تعمیر اور اپ گریڈیشن ، حضرت بل کے مزار کے قریب صحت مرکز کے قیام ، درگاہ ۔ فور شور ۔ شالیمار لنک روڈ کی مرمت ، سینٹری کمپلیکس کی تعمیر اور مفاد عامہ کے دیگر مسائل کا مطالبہ کیا ۔ ڈی ڈی سی چئیر مین کپواڑہ عرفان پنڈت پوری نے ضلع کے لوگوں سے متعلق مسائل ان کے نوٹس میں لائے ۔ وقف درگاہوں اور مساجد کے ام

فارمیسی کے 5ٹاپر گولڈ میڈل سے سرفراز

سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارماسیوٹیکل سائنسز میں پیر کو میڈلی فارماسیوٹیکل ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی۔رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے تقریب کی صدارت کی، جس کا اہتمام بیچلر آف فارمیسی ڈگری پروگرام کے 2016 سے 2020 بیچوں کے 5ٹاپروں کو میڈلے گولڈ میڈل سے نوازنے کے لیے کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ میڈلی فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ کے ساتھ محکمہ کے اکیڈمیا-انڈسٹری تعاون کا ایک حصہ ہے، جو ملک کی اعلیٰ فارماسیوٹیکل MNCs میں سے ایک ہے۔میڈلی فارماسیوٹیکلز لمیٹڈ نے شعبہ فارماسیوٹیکل سائنسز میں میڈلی لیب (فارماسیوٹکس) کو بھی سپانسر کیا ہے اور یونیورسٹی کے فارما طلباء  کے لیے کیمپس بھرتی کرنے والوں میں سے ایک ہے۔اپنے صدارتی خطاب میںنثار اے میر نے اکیڈمی اور انڈسٹری کے اشتراک کو مضبوط بنانے کے لیے محکمہ کی کوششوں کو سراہا۔ تقریب میں میڈلے فارماسیوٹیکل لمیٹڈ کی نمائندگی اس کے ڈی جی ایم پروڈکشن پرویز احمد

کاٹھی دروازہ شاہ آباد سڑک خستہ

سرینگر //کاٹھی دروازہ سے شاہ آباد سعدہ کدل جانے والی سڑک کی خستہ حال کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کاٹھی دروازہ سے شاہ آباد سڑک کو سال  2013میں ڈرنیج کی تعمیر کیلئے کھودا گیا تھا لیکن 7سال کا عرصہ گزر جانے کے بائوجود بھی مذکورہ سڑک پر میکڈیم نہیں بچھایا گیا ہے۔ کاٹھی دروازہ کے سمیر احمد نے بتایا کہ سڑک کھودی گئی اور ڈرنیج بھی تعمیر ہوئی ہے لیکن 7سال کا عرصہ گذر گیانہ تو سڑک کی مرمت کی گئی اور نہ ہی میگڈم بچھایا گیا ہے‘‘۔سمیر احمد نے بتایا ’’ پہلے ڈرنیج کی تعمیر میں 5سال لگائے گئے اور اب سڑک کی مرمت میں شاید مزید 5سال کا وقت لگے گا کیونکہ پچھلے تین سال سے نہ تو اس سڑک کی مرمت کی گئی اور نہ ہی میگڈم بچھانے کیلئے کوئی کام کیا گیا ہے‘‘۔سمیر نے بتایا ’’ دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد محکمہ جات میں آئی تبدیلی کی وجہ سے اب ہمیں ایک

اندرانگر کابجلی ٹرانسفارمرخراب،کالونی میں گھپ اندھیرا

سرینگر//اندرانگر سونہ وار کے لوگوں نے پیر کو کالونی میں ٹرانسفارمر کی مرمت کئے جانے میں تاخیر پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ کالونی اس وجہ سے اندھیرے میں ڈوبی ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی نے سیکٹر بی اندرانگر لین20کے خراب ہوئے ٹرانسفارمر کو5دسمبر کو مرمت کیلئے اپنے ساتھ لیا۔ساحل بٹ ایک مقامی شہری نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ مقامی بستی کو بجلی فراہم کرنے والاٹرانسفارمراتوار دوپہر کوخراب ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے اندھیرے میں ڈوبے ہیں ۔مقامی لوگوں کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے طلاب جو مختلف امتحانوں میں حصہ لے رہے ہیں کو امتحان کی تیاریوں میں مشکلا ت کاسامنا ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے وہ آن لائن کلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوسکتے۔متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹوانجینئر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ خراب ہوئے ٹرانسفارمر کو تبدیل کیا گیا ہے اور بجلی کی سپلائی جلدبحال کی جائے گی

تازہ ترین