تازہ ترین

شیخ محمدعبداللہ کی سالگرہ کی تقریب | کسانوں کی طرز پر قربانیاں دینا ہونگی، لوگ تیار رہیں | جموں و کشمیر میں امن اور آزادی کے دعوے زمینی صورتحال کے برعکس: ڈاکٹر فاروق

 سرینگر//نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کسانوں نے 11ماہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھی اور اس دوران 700سے زیادہ کی جانوں کا اتلاف ہوااور بالآخر متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لیا گیا، ہمیںبھی حقوق کی بحالی کیلئے ایسی ہی قربانیاں دینا پڑیں گی، لہٰذا لوگ تیار رہیں۔ شیخ محمد عبداللہ کی سالگرہ کے موقعے پر یوتھ نیشنل کانفرنس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ جس طرح  مرکز نے 3 متنازعہ زرعی قوانین واپس لئے ویسے ہی انہیں جموں وکشمیر کے متعلق لئے گئے فیصلوں کی طرف بھی دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کبھی خونریزی کی حامی نہیں رہی ہے بلکہ عوام کے حقوق کی بحالی ہماری منزل ہے اور ہم اُسی جانب گامزن ہیں اور صحیح سمت میں جارہے ہیں۔ڈاکٹر فاروق نے کہا ’’ ایسا کہا جارہا ہے کہ پتہ نہیں کب ہمارے حقوق واپس ملیں گے، لیکن اس کیلئے آپسی اتحاد و اتفاق

تازہ ترین