تازہ ترین

رعناواری اسپتال کے شعبہ امراض چشم میں ڈاکٹروں کی کمی | مریضوں کی جراحیاں منسوخ، معاملہ جلد حل کیا جائے گا : ناظم صحت

سرینگر //جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری کا شعبہ امراض چشم ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ٹھپ ہوگیا ہے۔ رعناواری اسپتال کے شعبہ امراض چشم میںہر ہفتہ 60سے 70 جراحیاں انجام دی جاتی تھیں لیکن ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ زیر علاج مریضوں نے بتایا کہ آنکھوں کے شعبہ میں دو سینئر ڈاکٹر موجود تھے ،جن میں سے ایک کا اچانک تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک اور سینئر ڈاکٹر 3دن قبل کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے قرنطین میں ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سوموار تک معاملہ حل کیا جائے گا۔ رعناواری اسپتال میں ہفتہ میں ہونے والے 250سے زائد جراحیوں میں شعبہ امراض چشم  کی 100سے زائد جراحیاں ہوتی ہیں جبکہ اسپتال کو شعبہ امراض چشم کی وجہ سے ہی ڈی این بی حالیہ دنوں ہی ملا ہے لیکن اسپتال کا یہ شعبہ اب ٹھپ ہوگیا ہے۔رعناواری سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے کشمیر ع

تازہ ترین