پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس کی اختتامی تقریب

سرینگر//پیران پیر حضرت غوث العظم دستگیر شیخ سید عبدالقادر جیلانیؒ کے عرس پاک کی اختتامی تقریب نہایت ہی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ سخت سردی کے باوجود اختتامی تقریب کے حوالے سے جمعہ کوخانیار، سرائے بالا،جناب صاحب صورہ ،رہباب صاحب اور دیگر مقامات پربڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے اورروح پرور مجالس میں ہزاروں عقیدتمندوںنے شرکت کی ۔سب سے بڑی تقریب حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی ؒ سے منسوب آستان عالیہ واقع خانیار میں منعقد ہوئی جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور کووڈ 19کے پیش نظر ہیلتھ گائڈ لائنوں پر عمل پیراہوکر روح پر ور مجالس میں شرکت کی ۔وادی کے اطراف واکناف سے آئے زائرین کی بڑی تعداد نے آستان عالیہ پر حاضری دیکر نماز جمعہ میں شرکت کی اورنمازیوں کی صف بندی خانیار چوک تک رہی ۔نماز کے اختتام کے ساتھ ہی عقیدت مند شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے تبرکات کے دیدار سے فیضیاب ہوئے ۔

مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی115 ویں سالگرہ آج

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے بانی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کی 115ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ اِس سلسلے میں اُن کے مقبرہ واقع نسیم باغ میں (شیر کشمیر ریڈنگ روم ہال) صبح صادق ہی قرآن خوانی، کلمات، دُعائے مغفرت کی مجلس آراستہ ہوگی۔ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ اور دیگر قایدین اجتماعی فاتحہ خوانی میں شمولیت کرینگے۔ شیر کشمیر بھون جموں، لداخ اور کرگل کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں میں بھی اِسی نوعیت کی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے نیشنل کانفرنس سے وابستہ تمام سابق ممبران قانون سازیہ ، ضلع صدور، سکریٹری صاحبان ، بلاک صدور ، یوتھ اور زنانہ ونگ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ پروگرام کے مطابق مزار قائد پر اپنی حاضری یقینی بنائے اور اپنے قاید کو خراج عقیدت پیش کرے۔ اُنہوں نے پارٹی کارکنان سے ہدایت کی کہ وہ جوق در جوق مزار قائد پر حا

روہت کنسل کاکسٹمرکم سولیوشن سینٹر بمنہ کا معائینہ

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری محکمہ بجلی و اطلاعات روہت کنسل نے کل یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں وکشمیر پی ڈی ڈی کے آئی ٹی اور کمیونکیشن شعبوں کو مستحکم بنانے اور بجلی شعبے کی توسیع کے لئے جاری پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جموںوکشمیر پی ڈی ڈی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عمل آوری سے متعلق مختلف معاملات پر مفصل غور و خوض ہوا اور آر اے پی ڈی آر پی ، ایس سی اے ڈی اے / ڈی ایم ایس ، آر ٹی ۔ ڈی اے ایس ، سمارٹ میٹروںکی تنصیب ، اے ا یم سی ، صارف دوست کسٹمرکیئر اور بلوں کی تیاری سے متعلق معاملات کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کی پیش رفت پر بھی زیر بحث لائے گئے ۔روہت کنسل نے متعلقہ حکام کو جموںوکشمیر میں بجلی کی ترسیل لانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے اِستفادہ کرنے کے لئے کہا اور اُنہوں نے انجینئروں کو صارف دوست انفارمیشن ٹیکنالوجی ماڈیول تیار کرنے کے لئے کہ

چشمہ شاہی میں بونی نار پہاڑی پر ہربل پارک تعمیر ہوگی

سرینگر// محکمہ جنگلات چشمہ شاہی علاقہ میں بونی نار پہاڑی پر ایک ہربل پارک تعمیر کررہی ہے ۔پرنسپل چیف کنسرویٹر فارسٹس نے کل اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ چشمہ شاہی سے ڈیڑھ کلو میٹر دور بونی نار پہاڑی پر یہ پارک تعمیر کی جائے گی ۔انہوں نے افسروں اور عملے کے ہمراہ کل مجوزہ جگہ کا دورہ کیا اور کہا کہ پارک کی تعمیر رواں سال کے دوران شروع ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پارک میں سینکڑوں قسم کے مختلف دواؤں کے پودے اور جڑی بوٹیاںلگائی جائیں گی تاکہ لوگوں اور خاص کر سکول اور کالج طلباء کو وادی میں قدرتی دوائوںکی تعلیم اورآگاہی مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ہربل پارک تک رسائی کیلئے ایک کلو میٹر راستے کو تیار کیا جائے گا ۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہCAMPA فنڈ سے پروجیکٹ کیلئے17.21 لاکھ روپے مختص رکھے گئے ہیں ۔پرنسپل چیف کنسرویٹر فارسٹس نے ڈویژنل فارسٹ آفیسر سرینگر کو ہدایت دی کہ پارک کے راستے کیلئے ڈیزائن پر

کرسو راجباغ میں بجلی کی بار بار کٹوتی سے صارفین کی ناک میں دم

سرینگر//بجلی ٹرانسفامروں کی صلاحیت اور ڈھیلی ترسیلی لائنوں کی مرمت میں ناکام محکمہ بجلی نے سرما کے ان آیام میں کرسو راجباغ علاقے کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے اور گھنٹوں بجلی غائب رہنے کے نتیجے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ طلاب کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس علاقے میں سب سے پہلے محکمہ بجلی نے میٹر نصب کئے ہیں اور یہاں ایسا کوئی گھر نہیں ہے جہاں میٹر نصب نہ ہو لیکن اکثر سرما کے موسم میں یہاں کے صارفین کو اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے ۔ کرسو راجباغ بنڈ کے آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے صارفین کا کہنا ہے وہ پچھلے ایک ماہ سے بجلی کی ابتر صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر میٹر والے علاقوں میں 4گھنٹے بجلی بند رکھنے کاا علان محکمہ بجلی نے کیا ہے لیکن یہ علان صرف کاغذات تک ہی محدود ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شہر کے کرسو راجباغ کی ح

مشیر بصیر خان کا سرینگر میں عوامی دربار

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیربصیر احمد خان نے کل لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل چرچ لین عوامی شکایات کی شنوائی کے کیمپ کے دوران متعدد عوامی وفود کے ساتھ مسائل و مشکلات کا جائزہ لیا ۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن کے صدر محمد صادق بقال کی سربراہی میں ٹریڈرس کے ایک وفد نے مختلف مسائل سے مشیر کو آگاہ کیا جس میں یو ٹی حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ معاشی پیکیج کی فراہمی ، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع ، غیر معیاری بجلی کی کٹوتی کے باعث کاروباری اداروں کو ہونے والے نقصان ،برف ہٹانے کیلئے مشینوں کو کام پر لگانے ،ایس ایم سی کے واٹر پمپ کوقابل کام بنانے ، قمروری میں مجوزہ سڑک کی کشادگی سے متاثرہ تاجروں کی بحالی ، لال چوک میں پارکنگ کی ناکافی سہولیات اور دیگر اہم مسائل نوٹس میں لائے ۔اس کے علاوہ مشیر سے پوسٹ گریجویٹ نوجوانوں ،لو پیڈ ملازمین یونین ،گورئمنٹ آرٹس ایپوریم ملازمین کے ساتھ ساتھ خوشی

تازہ ترین