تازہ ترین

شہرکے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری

سرینگر//سردی کی لہر میں اضافہ کے بیچ نئے کٹوتی شیڈول کو لاگو کرنے کے بیچ شہر سرینگر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بار بار کٹوتی سے عام لوگ پریشان ہیں ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی برف باری ہوئی ہے لیکن بجلی کی سپلائی میں اعلان شدہ شیڈول سے بھی زیادہ کٹوتی اور آنکھ مچولی سے سر شام ہی ہرسو اندھیرا چھا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بجلی کا جو برا حال ہے۔ اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ اس صورتحال پر شہری آبادی نے سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ اور محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ شہری آبادی کو معقول بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ۔بٹہ مالو ، قمر واری ، بمنہ ، جواہر نگر ، سونہ وار ، مائسمہ ، گائو کدل ، حبہ کدل ، نوہٹہ ، رعناواری ، گوجوارہ ، راجوری کدل ، لالبازار ، صورہ ، نو فٹ روڑ ، الٰہی باغ اور اس کے ملحقہ علاقوںمیں پچھلے کئی ہفتوںسے محکمہ پی ڈی ڈی نے عجیب و غریب

معاشرے میں تبدیلی لانے کے لئے خواتین کا رول انتہائی اہم

ماہرین کا زمینی سطح پر درپیش چیلنجوں اور مشکلات سے نمٹنے کی ضرورت پر زور  سرینگر//کشمیر یونیورسٹی میں خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق 2 روزہ ورکشاپ منگل سے شروع ہوا۔رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے ورکشاپ کا افتتاح کیا ۔یہ وکشاپ سٹیٹ ریسورس سنٹر فار وومن  (ایس آر سی ڈبلیو) اور کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ سوشل ورک نے مشترکہ طور پرمہلاشکتی کیندر (ایم ایس کے) کے عملے کو مشاورت کی مہارت فراہم کرنے کے لئے کیا ، جو مرکزی سرکار کے تعاون سے چلنے والی ایک اسکیم ہے۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خواتین کے مشیران عظیم معاشرتی تبدیلی میں کارگر ثابت ہوسکتی ہیں ، ڈاکٹر میر نے کہا کہ اس بات کا مسلسل جائزہ لینا ضروری ہے کہ خواتین کی بااختیار بنانے کی متعدد اسکیموں میں جو فوائد رکھے گئے ہیں وہ نچلی سطح پر مطلوبہ مستحقین تک پہنچتے ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین مشیران اس سلسلے میں اہم کردار ادا

بڑے کارپوریٹ اداروں میں کشمیری طلباء کی تقرری

سرینگر//ملک کے بڑے کارپوریٹ اداروں میں کشمیری طلباء کی تقرری کو یقینی بنانے کیلئے کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر طلعت احمد نے منگل ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمزTAS حیدر آبادکے ساتھ ایک میٹنگ کی صدرات کی ۔جس میں مشترکہ تعاون سے متعلق اقدامات کو آگے بڑھایا گیا جس کا مقصد جموں و کشمیر کے طلبا کو بدلتے ہوئے حالات میںملازمت کی فراہمی میں مدد کرنا ہے ۔کیریئر سے متعلق مشاورت کی پہل ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹمز (ٹی اے ایس) حیدرآباد کے تعاون سے کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو سائیکومیٹرک ٹولز کے استعمال سے فائدہ اٹھانے کے قابل بنایا جاسکے ۔ یہاں تک کہ امیدواروں کی ملازمت فراہم کرنے کیلئے کچھ اضافی کورسز بھی شروع کرنے کی تجویز ہے۔اجلاس میں تعلیمی امور کے ڈین پروفیسر اکبر مسعود، ڈائریکٹر سنٹر برائے کیریئر پلاننگ اینڈ کونسلنگ (سی سی پی سی) پروفیسر محمد شفیع، مسعود حسینی ، نائب صدر ٹی اے ایس حیدرآباد او

بہترانتظامیہ کی تمناووٹروں کوپولنگ بوتھ پر لے آئی

سرینگر//کہرے اور سخت سردی کے دوران سرینگر کے مضافات پنزی نارہ میں نوجوانوں کاایک گروپ پہلی بار ووٹ ڈالنے کیلئے تیار ہورہاتھا۔اُن کیلئے ووٹ ڈالنے کی وجہ بہتر انتظامیہ ہے۔21سال کے ارشداحمدنامی ایک طالب علم نے کہا کہ بجلی سے سڑک تک یہاں ایک منتخب نمائندے کی ضرورت ہے جو لوگوں کے مسائل کو انتظامیہ کی نوٹس میں لائیں ۔ احمدنے کہا کہ ہمارے دوستوں کے گروپ جس میں زیادہ بے روزگار نوجوان شامل ہیں،میں کافی بحث ومباحثے کے بعد ہم نے ووٹ ڈالنے کافیصلہ کیا۔اگرچہ ووٹ ڈالنے کا عمل سیاستدانوں کے جھوٹوں وعدوں اور دھوکہ دہی کی وجہ سے ناپسندیدہ ہے،تاہم ہماری خواہشات کوآگے پیش کرنے کیلئے بہتر امیدوارکو منتخب کرنے کایہ واحد راستہ ہے ۔ ارشد سے عمر میں کچھ بڑے محمد ارشاد نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخاب کے ذریعے منتخب ہوئے نمائندے ہمیں نوکری دینے میں کامیاب نہیں ہوں گے نہ ہی بڑے وعدے پورا کریں گے

دعوت پر جانا مہنگا پڑا

سرینگر//شیشگری محلہ خانیار میں دوران شب نقب زنی کی ایک کی واردات میں چوروں نے دومکانوں میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کرلیا۔شیشگری محلہ خانیار میں سوموار اور منگل کی درمیانی شب پراسرار چوری کی واردات میں نقب زنوں نے 2مکانوں کو لوٹ لیا ۔بتایا جاتا ہے کہ غلام مصطفی اور فیاض احمد خانیاری کے دونوں گھرانوںکے افراد دعوت پر گئے تھے کہ نامعلوم نقب زن گھروں میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور قیمتی اشیاء پر ہاتھ صاف کردیا۔چوروں نے سونے کے زیورات،پشمینہ شال اور دیگر قیمتی اشیاء کو اڑا کیا۔مقامی لوگوں کے مطابق حال میں ایک گھر کی بیٹی کی منگنی ہوئی تھی۔اس معاملے کی نسبت ابتدائی رپورٹ پولیس اسٹیشن خانیار میں درج کرائی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق چوری کی واردات سے متعلق رپورٹ درج کرائی گئی ہے ہم اس معاملے کی باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے ا

رعناواری میں گاڑی سے ہیروئن برآمد

سرینگر// منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے کل رعناواری میں3 منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے 5.5گرام ہیروئن برآمد کی ۔پولیس بیان کے مطابق رعناواری پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے چیکنگ کے دوران ایک گاڑی زیر نمبرJK01AJ-6547 کو روک کر تلاشی لی جس دوران گاڑی میں سوار 3منشیات فروشوں اکرام بلبل ساکن اپر صورہ ،بلال کوچھائی ساکن نواب بازار اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس نے ان کے قبضے سے 5.5 ہیروئین برآمد کی ۔پولیس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ تینوں منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل کر ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر58/2020کے تحت کیس درج کیا گیا ۔پولیس نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سماجی برائیوں اور منشیات کے خلاف جاری مہم میں پولیس کو اپنا تعاون دیں تاکہ سماج کو اس طرح کے جرائم سے پاک کیا جائے ۔بیان میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ اپنے محلے یا گرد و نواح میں من