تازہ ترین

وبائی امراض کے مضر اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے برداشت اورنمٹائو کی حامل حکمت عملی مددگار

سرینگر//کشمیریونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ وبائی مرض کورونا وائرس کے نفسیاتی اثرات سے نمٹنے کے لئے اپنے طلبا کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں۔’کوویڈ 19 اور ذہنی صحت‘کے موضوع پر ویبنار سریز میںبطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے پروفیسر طلعت نے کہا کہ کہ اساتذہ کے لئے یہ ضروری تھا کہ وہ اس وبا کے ناجائز اثرات سے نمٹنے کے لئے طلباء برادری کو اپنی مکمل حمایت فراہم کریںتاکہ اس  وبائی مرض کا ان کی ذہنی صحت پراثر نہ پڑے ۔ویبینار سیریز کا انعقاد یونیورسٹی کے یو جی سی(ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹسنٹر) نے گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور اورسنٹرل یونیورسٹی کے بائیوٹیکنالوجی شعبہ کے تعاون سے کیا ہے۔افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر طلعت نے کہا " صدیوں پرانے طریقوں اور انمول اوزار کا احترام کرنے کی ضرورت ہے جو ملک کی ثقافت میں بنے ہوئے ہیں اور نوج

مولوی علی محمد جان کی وفات پر خاندانِ میروعظان کیساتھ تعزیت پرسی

سرینگر/// نیشنل کانفرنس،پی ڈی ایف ،جمعیت ہمدانیہ ،پیپلز پولٹیکل پارٹی ،ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سمیت کئی سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں اور رہنمائوں نے  میر وعظ مولوی عمر فاروق کے چاچا مولوی علی محمد جان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور خاندان میر واعظ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میرواعظ خاندان کے چشم و چراغ الحاج مولوی علی محمد جان کے انتقالِ پُرملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً میرواعظ کشمیر مولوی ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور مرحوم کے لائق فائق فرزندان مولوی خالد عمر ، مولوی حامد علی اور دیگر سوگواران کیساتھ ٹیلی فون پر ذاتی طور پر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد سا

چھتہ بل میں غیرمقامی معمر شخص کی نعش بر آمد

سرینگر//شہرخاص کے چھتہ بل علاقہ میں ایک 80سالہ غیرمقامی معمر شخص کی نعش پائی گئی ،جو ممکنہ طورپررات کے وقت شدیدسردی ہونے کے باعث دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس نے سنیچر کی صبح چھتہ بل علاقہ میں ایک مسجدکے باہر ایک غیرریاستی معمرشخص کی نعش برآمد کی ،جسکے بارے میں مقامی لوگوں کااندازہ ہے کہ80سالہ شخص کی موت شاید رات کے وقت سخت سردی ہونے کی وجہ سے واقعہ ہوئی ہے ۔تاہم پولیس نے بتایاکہ یہاں جس معمر غیرمقامی شخص کی نعش برآمد کی گئی ،اُس کادماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔پولیس کے مطابق زانپہ کدل میں جامع مسجد اہلحدیث کے نزدیک اس غیرمقامی شہری کی نعش ملی ۔پولیس نے بتایاکہ متوفی شخص کاتعلق ریاست اترپردیش کے سہارنپور علاقے سے تھااوراسکی شناخت 80سالہ طاہراحمد کے بطور ہوئی۔پولیس نے بتایاکہ نعش کاپوسٹ مارٹم کنٹرول روم سرینگرمیں کروایاگیااوراس سلسلے میں سی آ

صفا کدل میں 85کوئنٹل پالتھین بیگ ضبط

سرینگر// پالتھین کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے صفا کدل علاقہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران 85کوننٹل پالتھین بیگ ضبط کرکے اس کا کاروبار کرنے والے دکانداروں سے 25ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کے چیکنگ سکارڈ نے فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پولیس کے اشتراک سے یہ مہم چلائی اور بھاری مقدار میں پالتھین بیگوں کو ضبط کیا گیا ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ  کے ریجینل ڈائریکٹر کشمیر رفیع احمد بٹ نے کہا کہ اس طرح کی مہم جاری رہے گی ۔انہوں نے پالتھین کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی کاروبار سے باز آجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے کاروبارئیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔  

مبارک گل کا حلقہ انتخاب عید گاہ کا چنائوی دورہ

سرینگر// سابق ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل نے کل حلقہ انتخاب عید گاہ کے متعدد علاجات کادورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کی ضلع ترقیاتی کونسل کی خاتون امیدوار نزحت آرابھی تھی ۔ مبارک گل نے چنائوی دورہ کے دوران نواب بازار، قلمدان پورہ ،مجاہد منزل، آروٹھ، زینہ کدل و دیگر علاقوں کے لوگوں سے مل کر ان کو اپیل کی کہ ضلع ترقیاتی کونسل کی امیدوار نزہت آرا کے حق میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔اس موقعہ پرمبارک گل نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے تمام لیڈران کی کوشش شروع سے یہی رہی ہے تعمیرو ترقی و امن شانتی کی بحالی ہو۔  

مزید خبرں

فوڈ سیفٹی ٹیم کا شہر کے کئی بازاروں کا معائنہ ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ ضبط  ککر بازار میں دکان سربمہر سرینگر // فوڈ سیفٹی محکمہ نے کل سرینگر کے مختلف بازاروں میں معائنہ کے دوران ساڑھے14ہزار روپے مالیت کے سگریٹ ضبط کئے اور ککر بازار میں ایک دکان کو سربمہر کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کی قیادت میں ایک ٹیم نے ایک غیر سرکاری انجمن کے اشترک سے شہر سرینگر کے کئی بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران سگریٹ اور تمباکو کے دیگر اشیاء ضبط کئے گئے ۔ٹیم نے مختلف دکانوں سے ساڑھے14ہزار روپے مالیت کے سگریٹ اور تمباکو کے دیگر اشیاء ضبط کئے ۔ٹیم نے ککر بازار میں ایک دکان کو سیل کیا۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر شکیل الرحمان نے محکمہ کے فیلڈ عملہ پر زور دیا ہے کہ وہ  COTP ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں ۔   زکورہ میں 2منشیات فروش گرفتار سری

تازہ ترین