سری نگر : مزید 23 علاقے بندش والے زون قرار

  سری نگر//کورونا کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے ضلع سری نگر میں مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد جو ضلع ڈزاسٹر منیجمٹ اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سری نگر کے کئی علاقوں میں کورونا کیسز درج ہونے کے پیش نظر مروجہ گائیڈ لائنز کے مطابق مزید 23 علاقوں کو بندش والے زون قرار دیا گیا ہے۔   حکمنامے میں کہا گیا کہ ضلع کنٹرول روم روزانہ بنیادوں پر بندش والے علاقوں کی موجود صورتحال کا جائزہ لیتا ہے اور یہ فیصلہ لیا جاتا ہے کہ کس علاقے کو کنٹینمنٹ زون قرار دینا ہے اور کس کو ڈی نوٹیفائی کرنا ہے۔   حکمنامے کے مطابق گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی کی جائے گی۔   موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ح

رعناواری ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ میں آگ

سرینگر //جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری میں پیر کواس وقت افرا تفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرح بھاگنے لگے جب ولڈینگ کے دوران آکسیجن پلانٹ کی پی وی سی چھت میں آگ لگی لیکن اسپتال کے چار ملازمین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر آگ کی بڑی واردات کو ٹال دیا ۔آگ بجھانے کی کوشش میں چاروں ملازمین معمولی زخمی ہوگئے ۔ ڈپٹی میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے ایل این ایم بلقیس شاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ’’ پلانٹ روم کی چھت پر ولڈنگ کا کام چل رہا تھا اور چھت پر لگی پی وی سی شیٹ میں آگ نمودار ہوئی‘‘۔انہوں نے بتایا کہ اس کمرے میں  2000لیٹر فی منٹ کی رفتار سے آکسیجن کی پیدا وار دینے والے 2پلانٹ نصب ہیں لیکن خوش قسمتی سے یہ دونوں پلانٹ بند تھے‘‘ ۔انہوں نے کہا کہ آگ لگتے ہی این ایچ ایم ڈیلائسز ٹیکنیشن شہنواز،لیب ٹیکنیشین یاسر اور سیکورٹی انچارج محمد حنیف ا

سری نگر میں عدم شناخت لاش برآمد

  سری نگر//سری نگر شہر کے جہانگیر چوک علاقے میں فلائی اوور کے قریب ایک عدم شناخت لاش ملی ہے۔     تفصیلات کے مطابق نعش دیکھنے کے بعد راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔      پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت کی جا رہی ہے۔   

لاک ڈاؤن کا نفاذ شوق نہیں بلکہ مجبوری ہے: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر// ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ لوگوں کی قیمتیں جانیں بچانے کے لئے لاک ڈاؤن کے نفاذ کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ کورونا کے بارے میں سوشل میڈیا پر دستیاب مواد پڑھ کر ہر کوئی طبی ماہر بننے کی کوشش کرتا ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ اگر کورونا کیسز اسی طرح بڑھتے گئے تو مزید پابندیوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔   موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں میڈیا کے نمائندوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔   انہوں نے کہا: ’لاک ڈاؤن نافذ کرنا کوئی شوق نہیں ہے بلکہ جب اس سے پہلے کئے جانے والے قدام سے کام نہیں نکلتا ہے تو اس کو آخری حربے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے‘۔   اعجاز اسد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کورونا کے متعلق دستیاب مواد کو پڑھ

سری نگر میں مشکوک بیگ سے پھیلی سراسیمگی

  سری نگر// سری نگر کے قمر واری علاقے میں منگل کی صبح اس وقت سراسیمگی پھیل گئی جب سڑک پر ایک مشکوک بیگ کو دیکھا گیا۔   سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قمر واری علاقے میں منگل کی صبح سڑک پر ایک مشکوک بیگ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگ دیکھتے ہی سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی اور بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا۔   ان کا کہنا تھا کہ بم ناکارہ بانے والی ایک ٹیم نے بیگ کو چیک کیا تاہم بیگ میں کوئی قابل اعتراض یا خطرناک چیز نہیں تھی۔   مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ بعد ازاں سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔   قابل ذکر ہے کہ سری نگر کے خواجہ بازار نوہٹہ علاقے میں چار روز قبل ایک مشکوک بیگ سے گرینیڈ بر آمد کیا گیا تھا جس کو بعد میں بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم نے ناکارہ بنایا تھا۔  

پائین شہر میں گرنیڈ حملے کے بعد فورسز کو چوکس رہنے کی ہدایت

 سری نگر//یو این آئی// سری نگر کے پائین شہر میں اتوار کی شام ہوئے گرنیڈ حملے کے بعد سیکورٹی کو چوکس رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ پائین شہر کے نوہٹہ، راجوری کدل ، صراف کدل ، بہوری کدل ، حول ، گوجوارہ ، صفا کدل ، عید گاہ ، نوا کدل ، نوا بازار اور خانیار میں سیکورٹی فورسز کی پیٹرولنگ بڑھائی گئی ہے ۔جمعے کے روز خواجہ بازار نوہٹہ میں پریشر کوکر میں نصب بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دو روز بعد ہی پائین شہر کے حساس علاقے صراف کدل میں اتوار کی شام کو سیکورٹی فورسز پر گرنیڈ حملہ کیا گیا جس کے بعد پورے شہر میں سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پائین شہر میں رات کا گشت تیز کرنے کے ساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق صراف کدل میں ہوئے گرنیڈ حملے کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔د

شالیمار میںشبانہ آتشزدگی،6مویشی زندہ جل کر ہلاک

سرینگر// شالیمار سے ملحقہ دودھ محلہ میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں گاوخانہ اور اس میں موجود تین گائیں اور ان کے تین بچھڑے زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی شہری ظہور احمد ڈار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ شالیمار سے ملحقہ دودھ محلہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 3 بجے فاروق احمد راتھر ولد غلام محمد کے گھر کے قریب موجود گاوخانہ سے آگ نمودار ہوئی جس نے تیزی سے پورے گاوخانہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔جب تک محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تب تک گاوخانہ راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ گاوخانہ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے تین گائیں اور تین بچھڑے زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔پولیس نے معاملے کی نسبت مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ۔

مریضوں کا بمنہ میںجے وی سی کے باہر احتجاج

 سرینگر // جے وی سی اسپتال بمنہ میں اپنے علاج معالجہ کرونے آئے درجنوں مریضوں نے اسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہ د ینے پر شدید احتجاج کیا ہے ۔پیر کی صبح وادی کے مختلف علاقوں سے درجنوں لوگ اپنا علاج معالجہ کیلئے جے وی سی آئے تھے لیکن انہیں ہسپتال کے مین گیٹ کے اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ دور افتادہ علاقوں سے آئے مریضوں نے بتایا کہ ٹیلی ویژن اور دیگر ذرائع سے تمام اسپتالوں میں دوبارہ کام کام بحال کرنے کا اعلان کیا گیا جس کی وجہ سے وہ دور دراز علاقوں سے علاج کیلئے وہاں آئے ہیں۔ بلال احمد نامی ایک مریض نے بتایا ’’ وہ کپوارہ سے300روپے بطور کرایہ ادا کرکے جی وی سی اسپتال پہنچا لیکن یہاں اسپتال کا مین گیٹ بند ہے اور کسی بھی مریض کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ جے وی سی اسپتال کی خاتون میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر شفا دیوا نے بتایا ’’ اسپتال میں رو

باغ مہتاب میں بجلی کا حال بے حال

 سرینگر/باغ مہتاب علاقے میں گھنٹوں بجلی غائب رہنے کے نتیجے میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ طلاب کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے وہ پچھلے 3ماہ سے بجلی کی ابتر صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اگر میٹر والے علاقوں میں6گھنٹے بجلی بند رکھنے کاا علان محکمہ بجلی نے کیا ہے لیکن یہ اعلان صرف کاغذات تک ہی محدود ہے ۔مقامی آبادی کے مطابق جیسے ہی بجلی آتی ہے، اس کے کچھ ہی منٹوں بعد گل ہو جاتی ہے، پھر گھنٹوں تک بجلی کا انتظار کرنا پڑتا ہے ۔انہوںنے مزید کہا بجلی کی بار بار کٹوتی اور غیر اعلانیہ بریک ڈاون کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ علاقہ میں بجلی کی معقولیت کیلئے اقدامات اْٹھائیں تاکہ لوگوں کو پریشانی کا سامنانہ کرنا پڑے۔  

سوشل میڈیا یونٹوںکے کام کاج

سری نگر// پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) سری نگر اور چنڈی گڑھ کے سوشل میڈیا یونٹس کے کام کاج کا جائزہ لینے کیلئے کل ایک ورچول اجلاس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ریجن) چنڈی گڑھ، ایس راجندر چودھری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ ایس چودھری نے حال ہی میں اے ڈی جی (ر) چندی گڑھ کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے اور پی آئی بی سری نگر کا اضافی چارج بھی سنبھالا ہے۔ اجلاس میں شمالی علاقہ کے پریس انفارمیشن بیورو اور ریجنل آؤٹ ریچ بیورو کے مختلف متعلقین نے شرکت کی۔شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نے موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ مختلف سرکاری اسکیموں سے متعلق معلومات کی بروقت اور درست ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے اس میڈیم کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ متعلقین زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

سری نگر کے شالیمار میں آگ کی ایک واردات میں چار مویشی ہلاک

سری نگر// سری نگر کے شالیمار علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں چار مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔   ذرائع نے بتایا کہ شالیمار کے دودھ محلے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک گاؤ خانے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے پورے گاؤ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔   انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں تین گائے اور ایک بچھڑا جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔   ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔   دریں اثنا متاثرہ مالک مویشی نے سرکار کی مالی مدد کی اپیل کی ہے۔  

کشمیر یونیورسٹی نے تمام امتحانات ملتوی کئے

  سری نگر//کشمیر یونیورسٹی نے پیر کو کووڈ 19 کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 18 جنوری 2022سے تمام جاری اور طے شدہ امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔   امتحانات کے کنٹرولر پروفیسر ارشاد اے نوچو نے کہا کہ ملتوی امتحانات کی نظرثانی شدہ تاریخوں کو مقررہ وقت پر الگ سے مطلع کیا جائے گا۔   تازہ ترین اطلاعات اور ہدایات کیلئے کنٹرولر نے طلبا کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر مسلسل نظر رکھنے کی تلقین کی ہے۔   

سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت سرینگر میں متعدد نئے منصوبے منظور | حضرت بل، رعناواری اور بادام واری میں کھیل کے میدان بنائے جائیں گے

سرینگر//شہر خاص کے رعناواری اور بادام واری کے علاوہ مضافاتی علاقہ شان پورہ حضرتبل میں جدید طرز کے کھیل کے میدان بنائے جارہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی انتظامیہ کی جانب سے سرینگر میں کچھ اہم نوعیت کے پروجیکٹوں پر بھی جلد کام شروع کیاجائے گا۔ جن میں سرینگر سمارٹ سٹی کارپوریشن لمیٹڈ سرینگر میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر کچھ تاریخی تعمیر نو کے منصوبوں پر بھی کام کر رہا ہے جو شہر کے لیے مشہور عوامی مقامات کو سماجی اور اقتصادی مرکز میں تبدیل کر دیں گے۔ ایسی ہی دو نمایاں مثالیں جہاں کام شروع ہو چکا ہے اور فنڈز مختص کیے گئے ہیں وہ مشہور جہلم ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ اور پولو ویو مارکیٹ پروجیکٹ ہیں۔ شہر کے نوجوانوں کیلئے جدید طرز کے  کرکٹ میدانوںکا قیام جلد ہی عمل میں لایاجارہا ہے تاکہ سرینگر کے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیاںانجام دینے میںکوئی رکاوٹ محسوس نہ ہو۔

کلسٹر یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

سرینگر// کلسٹر یونیورسٹی نے 17 جنوری سے شروع ہونے والے امتحانات کو وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیئے۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات کی طرف سے اس سلسلے میں جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17جنوری سے شیڈول امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے اورنئے شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔متعلقہ طلباء کو مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔  

کشمیر یونیورسٹی میں این ایس ایس تربیتی پروگرام اختتام پذیر

سرینگر// کشمیر یونیورسٹی میں ہفتہ کو این ایس ایس تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔اس پروگرام کا اہتمام یونیورسٹی کے دفتر برائے نیشنل سروس سکیم  نے جموں و کشمیر کے ہائیر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے اساتذہ کیلئے کیا تھا۔پروگرام کے لیے 19 شرکاء کو ہائر سیکنڈری اسکولوں سے جبکہ 16 اساتذہ کو کالجوں سے تعینات کیا گیا تھا۔تربیتی سیشن کے دوران، شرکاء کو ابتدائی طبی امداد، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دماغی صحت کے ساتھ ساتھ دیگر اہم سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے بارے میں ہینڈ آن اور نظریاتی تربیت فراہم کی گئی جہاں NSS پروگرام کے افسران اور رضاکار کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ مختلف تخفیف کی حکمت عملیوں کے ساتھ ساتھ NSS کی مختلف کوششوں کے دوران نچلی سطح پر رابطہ کاری کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، جو کہ ایک عوامی فلاحی اسکیم ہے۔کوآرڈی نیٹر NSS KU ڈاکٹرمصور احمد اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حضرت بل مشکور احم

کلسٹر یونیورسٹی نے آف لائن امتحانات ملتوی کئے

  سری نگر//کلسٹر یونیورسٹی سری نگر نے ہفتے کے روز آف لائن امتحانات کو وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کی وجہ سے کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملتوی کردیا۔   سی یو ایس میں کنٹرولر امتحانات کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17جنوری سے شیڈول امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے اورنئے شیڈول کو الگ سے مطلع کیا جائے گا۔   متعلقہ طلباء کو مزید تفصیلات کے لیے یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ www.cusrinagar.edu.in پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔  

خون کا عطیہ ایک عظیم کام:مشیر فاروق خان

 سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل یہاں جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری میں خون عطیۂ کیمپ کا اِفتتاح کیا۔اِس کیمپ کا اِنعقاد خوراک ، شہری رسدات اور امورِ صارفین محکمہ نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے اشتراک سے کیا تھا۔اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے مشیر فاروق خان نے کہا کہ خون کا عطیہ ایک عظیم کام ہے جسے معاشرے کے خلوص مند لوگ سر اَنجام دیتے ہیں۔مشیر فاروق خان نے خون کا عطیہ دینے پر ملازمین کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اِس نیک مقصد کے لئے آگے آئیں اور عوام اور ضرورت مند لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے اَپنا رول اَدا کریں۔مشیر موصوف نے مزید کہا کہ اِنتظامیہ معاشرے کی پوری بھلائی کے لئے خون عطیہ کرنے والوں کی بے لوث خدمات کو سراہتی ہے۔دوران خون عطیۂ کیمپ ایف سی ایس اینڈ سی اے محکمہ کے 30ملازمین نے خون کا عطیہ دیا۔ کیمپ میں

جھیل ڈل کی صفائی مہم

سری نگر//جے اینڈ کے لیکس کنزرویشن اینڈ منیجمنٹ اتھارٹی (ایل سی اینڈ ایم اے)کے وائس چیئرمین ڈاکٹر بشیر احمد بٹ نے کل ایگزیکٹو انجینئر مکینیکل کے ساتھ افسران اور عملہ کی موجودگی میںنئے خریدے گئے 10.5 کم ڈمپروں کو ڈاک یارڈ نشاط سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اتھارٹی نے اپنے مکینیکل ونگ کے ذریعے دو اعلیٰ صلاحیت کے 10.5 کم ڈمپرز خریدے ہیں جو کہ جھیل ڈل سے گھاس پھوس اور للی کو ڈمپنگ سائٹس تک لے جانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ڈاکٹر بشیر احمد نے بتایا کہ اس طرح کے مزید ڈمپر مستقبل میں بھی خریدے جائیں گے تاکہ گھاس پھوس کی مؤثر طریقے سے آف شور ہینڈلنگ کی جاسکے۔  

محمد یوسف مرن: قوت سماعت و گویائی سے محروم ووڈ کارونگ کا بے مثال کاریگر

سری نگر// سری نگر کے نرورہ عید گاہ علاقے سے تعلق رکھنے والا قوت سماعت و گویائی سے محروم کاریگر محمد یوسف مرن اخروٹ کی لکڑی پر دلکش و مسحور کن نقش و نگاری کرکے اپنے احساسات ہی نہیں بلکہ اپنی شخصیت کی جلوہ نمائی کرتے ہیں۔   محمد یوسف مرن نے اپنے بھائی بڑے مرحوم عبدالاحد مرن سے اس فن کے تمام اسرار و رموز سیکھے ہیں اور آج وہ اپنے اس فن میں یکتائے زمانہ ہیں۔   تاہم موصوف کاریگر کے بھتیجےمدثر مرن کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے کشمیر کی شاندار ثقافت کا یہ قدیم ترین فن روبہ زوال ہے۔   انہوں نے اپنے والد مرحوم عبدالاحد مرن اور چچا محمد یوسف مرن کی فنی صلاحیتوں اور ووڈ کارونگ کے فن کی موجودہ صورتحال پر یو این آئی اردو کے ساتھ تفصیلی گفتگو کے دوران کہا کہ میں خود تعلیم کو خیر باد کہہ کر اس فن کے فروغ کے لئے محو جد وجہد ہوں لیکن ابھی مشکل حالات

خوشحال سر کی بحالی کیلئے مہم

سرینگر// خوشحال سر کی بحالی کے ایک حصے کے طور پر، ضلع انتظامیہ سری نگر نے خوشحال سر کے تاریخی واٹر سرکٹ کے کناروں میں اور اس کے ساتھ ساتھ ایک بڑے پیمانے پر انسداد تجاوزات مہم چلائی۔ مہم ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد کی ہدایت پر شروع کی گئی جس کے دوران تحصیلدار عیدگاہ اشفاق احمد خان کی سربراہی میں انسداد تجاوزات کی خصوصی ٹیم نے خوشحال سر میں متعدد رہائشی تعمیرات کو مسمار کیا اور 10 کنال سے زائد اراضی بازیاب کی گئی۔خوشحال سر کے مکینوں کے مطابق، جھیل کی صفائی کے لیے ضلعی انتظامیہ سرینگر کی طرف سے کی گئی کوششوں سے جھیل میں واضح بہتری نظر آنا شروع ہو گئی ہے، یہ جھیل چند ماہ قبل  جانوروں کے فضلے، پلاسٹک اور سیوریج سے ڈھکی ہوئی تھی۔  

تازہ ترین