تازہ ترین

نمازجمعہ کی ادائیگی

سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے وادی کی سب سے بڑی عبادت گاہ اورروحانی مرکز جامع مسجد سرینگر کو نماز جمعہ کیلئے مسلسل  بندرکھنے اورانجمن کے سربراہ میرواعظ مولیٰناعمر فاروق کی 5 اگست2019کے بعد سے لگاتار نظر بندی کومذہب پسند اورجمہورنوازقوتوں کیلئے لمحہ فکریہ اور چشم کشا قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انجمن نے کہا کہ جمعہ علی الصباح ایک بار پھر حکام اور پولیس نے جامع مسجدسرینگر کے مرکزی گیٹ کو مقفل کرکے نمازجمعہ آداکرنے کیلئے مقامی اور دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی سے روک دیا۔انجمن نے حکام کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کے ساتھ روا رکھی گئی پالیسیوں پر فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامع مسجد کو جبراً بند رکھنے کے تمام ریکارڈ مات کردیئے گئے ہیں اور طاقت کے بل پر عوام کے مذہبی حقوق سمیت تمام تر حقوق سلب کئے جارہے ہیں جو مسلمانان کشمیر کیلئے س