ایس ایم سی کے نو منتخب میئر جنید متو اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نو منتخب میئر جنید عظیم متو نے جمعہ کو سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ اُن کی پارٹی سرینگر کو ایک اعلیٰ پایہ کا شہر بنائے گی۔ روشنی سکیم کے معاملے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جو بھی لوگ قصور وار پائے جائیں گے اُنہیں سزا ملنی چاہئے تاہم جن لوگوں نے سکیم سے قانونی طور کوئی فائدہ حاصل کیا اُنہیں خوفزدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔  اس موقع پر متو نے کہا کہ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔  

پیر دستگیر صاحبؒ کا عرس مبارک آج عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے

 سرینگر//حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں آج بڑی تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق عرس پاک کے سلسلے میں11روزہ ایام متبرکہ یکم ربیع الثانی سے شروع ہوئے جس دوران ہر روز عصر سے مغرب تک پیر دستگیر صاحب سرائے بالا میں خصوصی مجالس کا انعقاد ہواجبکہ کوویڈ19کے پیش نظرامسال آستان عالیہ خانیار میںخصوصی تقریبات صبح 9بجے سے دن کے ساڑھے 11بجے تک منعقد ہوتی رہیںاور اسی طرح جناب صاحب صورہ میں بھی مجالس کا انعقاد ہوا۔ عرس مبارک کی بڑی تقریبات آج منعقد ہورہی ہے۔عرس پاک کے سلسلے میں سب سے بڑی تقریب پائین شہر میں واقع قدیم اور تاریخی خانقاہ حضرت پیر دستگیر صاحبؒ خانیار میں منعقد ہوگی۔سرائے بالااور جناب صاحب صورہ میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہونگے اورنماز فجر سے ہی روح پرور مجالس منعقد ہونگی اور نماز جمعہ کے بعد تبر

ضلع چنائو آفیسر سرینگر کی صدارت میں افسران کی میٹنگ

سرینگر// ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کل یہاں ضلع پنچایت الیکشن آفیسر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔بنکیٹ ہال سرینگر میں منعقدہ میٹنگ میں الیکشن ابزروں ،ریٹرننگ افسروں اور نوڈل افسروں کے علاوہ انتخابات سے منسلک سول اور پولیس آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹ ،پارکنگ ،ٹریفک پلان ،چنائو میٹریل کو لے جانے ،کنٹرول روم کے قیام ،زونل اور سیکٹر مجسٹریٹوں کی تعیناتی ،بیلٹ بکسوں اور بیلٹ پیپروں کو مراکز پر پہنچانے اور چنائو عملہ کے قیام سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ریٹرننگ افسروں اور نوڈل افسروںنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا28نومبر کو ڈی ڈی سی اور پنچایت کے ضمنی انتخابات کے دوران صاف و شفاف اور غیر جانبدارنہ چنائو عمل کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کوویڈ 19کے رہنما خطوط پر ع

شہر میں گو شت نایاب

سرینگر//گو شت کی نایابی کے بعد قصا بوں کی دکانوں پر مرغ آویزان نظر آ رہے ہیں جبکہ گوشت نایاب ہونے کے بعد مرغ فروشوں کی من مانیوں کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔شہرسرینگر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی ہفتوں سے گو شت نا یاب ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں مرغ فروشوں کی من مانیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن دکانوں پر سے گو شت دستیاب رہتا تھا وہ اب مرغ فروخت کیے جارہے ہیں اوریوں پوری وادی میں گو شت کی قلت پیدا ہورہی ہے۔ادھر ڈی ڈی سی انتخابی گہماگہمی کے دوران گراں فروشوںصارفین کو دودوہاتھوں لوٹنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ امور صارفین کے ایک آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کو بتایا کہ مرغ کی قیمتیں آئے روز بدلتی رہتی ہیں لہٰذا اسے قابو کرناانتہائی مشکل ہے تاہم محکمہ مارکیٹ چیکنگ سکارڑ متحرک کرکے گراں فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ م

اساتذہ کے دیرینہ مطالبات کو التوا میں رکھنے پر ٹیچرس فورم برہم

سرینگر// اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو التوا میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے چیئرمین اور ایجیک کے نو منتخب سربراہ محمد رفیق راتھر نے اعلیٰ حکام سے یہ مسائل جلد از جلد نپٹانے کی استداء کی۔ سرینگر میں پی ایچ ای دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے صدر نے کہا کہ اساتذہ نہ صرف درس و تدریس کے عمل سے منسلک ہیں بلکہ ایمرجنسی حالات سے نپٹنے کیلئے بھی انکی  خدمات کو حاصل کیا جاتا ہے۔ محمد رفیق راتھر نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران قرنطینہ مراکز پر اپنی خدمات پیش کرنے کے علاوہ گھر گھر جاکر میڈ ڈے میل( راشن) پہنچانا اور آف لائن اور آن لائن کلاسوں سمیت امتحانی ڈیوٹی،و الیکشن ڈیوٹی پر انہیں تعینات کیا جاتا ہے تاہم ان کے مسایل کو بہانے تراش کر کے سرد خانے کی نذر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے گریڈ میں آنے والے اساتذہ کی تنخوہیں کئی ماہ سے التوا م

سجود سیلانی نے ثقافتی روایات کی جی جان سے آبیاری کی

سرینگر//کشمیری زبان کے نامور ادیب، شاعر، ڈراما نگار اور مُصوِرسجود سیلانی کو کل یہاں منعقدہ تقریب میں شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریب اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی سرینگر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت دور درشن کیندر کے سابق سربراہ شبیر مجاہد نے کی جبکہ سرینگر دور درشن کے موجودہ سربراہ گلاب الدین طاہر، سجود سیلانی کے فرزند شوکت شہری، کالی داس تھیٹر کے صدر عیاش عارف اور اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب کا آغاز سجود سیلانی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک نے کہا کہ سجود سیلانی کو قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا۔وہ بیک وقت شاعر، قلمکار، ڈراما نویس، اداکار اور مُصور تھے اور انہوں نے ہماری ثقافتی روایات کی جی جان سے آبیاری کی۔تقریب میں دور درشن سرینگ

مزید خبرں

خواجہ ثناء اللہ بٹ اور صوفی غلام محمد کوعوامی مجلس عمل کا خراج عقیدت   سرینگر//عوامی مجلس عمل نے خطہ کشمیر سے شائع ہونے والے دو سرکردہ اور موقر اخبارات روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ اور روزنامہ سرینگر ٹائمز کے بانی صوفی غلام محمد کی برسیوں پر دونوں بزرگ صحافیوں کی طویل ترین صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بابائے صحافت خواجہ ثنا اللہ بٹ اور منفرد اسلوب کے حامل تحریروں کے تخلیق کارتھے۔ صوفی غلام محمد نے اپنے صحافتی سفر میں کشمیری عوام اور سماج کی جو بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں وہ نہ صرف کشمیر کی صحافتی تاریخ کا ایک روشن عنوان ہے بلکہ ان دونوں بے باک ،نڈر اور غیر جانبدار صحافیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بیان میں کہا گیاکہ ہمارے یہ دونوں بزرگ صحافی جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ حضرت شہید ملت کے ساتھ کشمیر اور کش

تازہ ترین