تازہ ترین

رام باغ تصادم آرائی

سرینگر// پائین شہر کے علاوہ رام باغ اور نٹی پورہ میںجمعرات کو کاروباری و تجارتی مراکزبند رہے جبکہ کئی علاقوںمیں انٹرنیٹ سروس کو بھی منقطع کیا گیا۔رام باغ میں بدھ کی شام پلوامہ اور پائین شہر کے 3جنگجوئوں کی ہلاکت پرشہر کے پائین علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہیں،تاہم سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت تھی ۔ اکثر علاقوں میں دکانیں بند پڑی ہوئی تھیں جس وجہ سے بازار سنسان او ر ر ویران نظر آرہے تھے ۔ انتظامیہ نے دن بھر شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سہولیات کو بھی منقطع کیا۔ صورتحال کے پیش نظر  پائین شہر کے نوہٹہ، گوجوارہ، بہوری کدل، راجوری کدل، کاوڈارہ، جمالٹہ، نوا کدل علاقوں میں فورسزکی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا ۔ اسی طرح کی صورتحال رام باغ اور نٹی پورہ میں بھی تھی ۔ اگرچہ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق تھی تاہم کاروباری ادارے بند رہے۔ 

مخدوم صاحب سے اسلامیہ کالج تک ڈرین بلاک

سرینگر //باچھی دروازہ نوہٹہ سے اسلامیہ کالج گوجورہ تک نبارڈکی جانب سے تعمیر کی گئی ڈرین بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈرین میں گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے سڑکیںپانی سے بھرجاتی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میںمیونسپل حکام کو کئی بار مطلع کیا گیا لیکن ڈرنیج سسٹم کو ٹھیک کرنے کا کوئی بھی انتظام نہیں کیا گیا ۔ادھر میونسپل حکام کا کہنا ہے کہ باچھی دروازہ سے اسلامیہ کالج تک متبادل ڈرین کیلئے منصوبہ منظوری کیلئے سرکار کوبھیجا گیا ہے۔ اس ڈرین کو نہ کسی پمپ اور نہ ہی کسی دوسری ڈرنیج نظام سے جوڑا گیا ہے ۔ باچھی دروازہ کے ایک باشندے ڈاکٹر گوہر بابا نے بتایا ’’علاقے میں گندے پانی کی نکاسی کیلئے مکانات کی پائپوں کو اس ڈرین سے جوڑ ا گیا ‘‘۔انہوں نے کہا’’ڈرین اسلامیہ کالج گیٹ اور باچھی دروازہ پر بلاک ہے لیکن اس کی ص