پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس مبارک کی بڑی تقاریب کل | دپٹی کمشنر سرینگر کا خانیار کا دورہ،انتظامات کا جائزہ لیا

 سرینگر//حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں ایام متبرکہ جاری ہیں اور کل یعنی جمعہ کو عرس کی بڑی تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق عرس پاک کے سلسلے میں11روزہ ایام متبرکہ یکم ربیع الثانی سے شروع ہوجاتے ہیں جس دوران ہر روز عصر سے مغرب تک پیر دستیگیر صاحب خانیار اور سرائے بالا میں خصوصی مجالس کا انعقاد ہوتا ہے تاہم امسال آستان عالیہ خانیار میںخصوصی تقریبات صبح 9بجے سے دن کے ساڑھے 11بجے تک منعقد ہورہی ہیں۔ عرس مبارک کی سب سے بڑی تقریب 27نومبر یعنی جمعہ کو منعقد کی جارہی ہے۔خانیار ،سرائے بالااور جناب صاحب صورہ میں عرس کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے بدھ کو مختلف محکموں کے آفسیران کے ہمراہ خانیار کا دورہ کیااور عرس کے سلسلے میں کئے

گھوٹالوں سے اب پردے اُٹھنے لگے | درخشان اندرابی کا جنوبی سرینگرمیں پارٹی ورکروں سے خطاب

سرینگر//مختلف نوعیت کے گھوٹالوں میں ملوث پیپلز الائنس کے لیڈروںکے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے شروع کی گئی تحقیقاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سیلف رول اور اٹانومی کا راگ الاپنے والوں نے عوامی وسائل کو لوٹ لیاہے۔جنوبی سرینگر کے مختلف علاقوں میں پارٹی ورکروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے درخشان اندرابی نے کہا کہ کرکٹبورڈ گوٹالہ ،بینک سکینڈل سے لیکر روشنی سکینڈل، حوالہ ،جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضہ ،سرکاری املاک پر ناجائز تجاوزات اور وقف بورڈ میں گوٹالہ سے اب پردے اٹھنے لگنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان سیاسی لیڈروں کی کارستانی ہے جو گذشتہ 7دہائیوں سے یہاں سیلف رول اور اٹانومی کا راگ الاپ کراپنی عیش و عشرت کیلئے عوامی وسائل کو لوٹ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بد عنوائیوں سے اب ان سیاست دانوں کے سروں کے اوپر سے پانی چلا گیا ہے اور اب ان کے بیانوں اور تقاریر سے ان کی سیاسی مای

سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے :پٹوار ایسو سی ایشن | پٹوارحلقوں کی حد بندی اور دیگر مطالبات پورے کئے جائیں

سرینگر//پٹوار حلقوں کی حد بندی اور گریڈ تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹواریوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 4 برسوں سے محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں کی میٹنگوں کی عدم وجودگی سے انکی ترقیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہوئی ہیں۔ جموں کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن کے صدر عبدالمجید ملہ اور جنرل سیکریٹری سید دانش قادر ی نے بدھ کو ایوان صحافت کشمیر میں نامہ نگاروں سے مشترکہ طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پی ڈی پی  اور بھاجپا کی مخلوط سرکار کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں 40 روز تک ہڑتال بھی کی تھی اور اس دوران تمام چھوٹے بڑتے وزراء کے علاوہ اس وقت کی وزیر اعلیٰ نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ پٹواریوں کے مطالبات کو حل کیا جائے گا،تاہم مخلوط سرکار کے خاتمے کے بعد اس وقت کی گورنر انتظامیہ نے بھی دو ماہ کے اندرمطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،تاہم قریب3 سال گزر جانے کے باوجود ا

خانیار میں 2 منشیات فروش گرفتار

 سر ینگر//منشیات کے خلاف  مہم کو جاری رکھتے ہوئے خانیار میںپولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کر لیا۔پولیس بیان کے مطابق زیارت دستگیر صاحب خانیار کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے2 مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے  فرار ہونے کی کوشش کیتاہم ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا۔  چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 350 گرام چرس  برآمد کر لیا۔پولیس نے منشیات فروشوںزاہد منظور راتھر ساکن خانیاراور فیاض احمد فریدی ساکن لال بازارکو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر96/2020کے تحت کیس درج کیا ۔  

مزید خبرں

میرواعظ خاندان سے جڑی کئی شخصیات کا انتقال | عوامی مجلس عمل کا اظہار رنج و غم  سرینگر//عوامی مجلس عمل نے تنظیم ، تحریک اور خاندان میرواعظ سے جڑی کئی اہم اور سرکردہ شخصیات جن میں شیخ محی الدین سابقہ انکم ٹیکس آفیسر(پاکستانی زیر انتظام کشمیر)سکونت شیخ محلہ مہاراج گنج حال اسلام آباد پاکستان جو مہاجر ملت ، مفسر قرآن میرواعظ مولانا محمد یوسف شاہ کے قریبی ساتھی اور محب و عقیدتمند تھے اور جنہوں نے پوری زندگی کشمیر کاز کے فروغ کے ساتھ ساتھ ہر مرحلے پر عام کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کی اور تادم وفات اپنے اصول و موقف پر قائم و دائم رہے۔تنظیم کے سینئر رکن محمد صدیق ہزار کے برادر نسبتی مرحوم عبدالرزاق بٹلوسکونت گوجوارہ ، تنظیم کے ہی ایک انتہائی بہی خواہ اور ہمدرد انجینئر نذیر احمد صوفی سکونت اننت ناگ ، معروف سماجی رہنمامحمد جمال بچھو سکونت رعناواری کی ہمشیر ہ اور محمد یوسف وا

تازہ ترین