تازہ ترین

جسمانی طور خاص طالب علم کی موت کامعاملہ | میڈیکل بورڈ سرینگر 3 اراکین سمیت4ملازم معطل | مشیر فارو ق خان کی قصور واروں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت

سرینگر//سرینگر میںدسویں جماعت کے جسمانی طورخاص طالب علم کی موت کے مبینہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لا کر جموں کشمیر حکومت نے ڈسٹرکٹ میڈیکل بورڈ سرینگر کے تین ارکان اور درجہ چہارم ملازم کی فوری معطلی کے احکامات صادر کئے ۔جب جے کے بوس نے دسویں جماعت کے امتحانات میں لکھائی کیلئے انہیں کاتب کی خدمات فراہم کرنے سے انکار کیا ۔ مرحوم طالب علم جسمانی کمزوری اور معذوری کے سبب خود اپنا پرچہ لکھنے کے اہل نہ تھا ۔ مرحوم طالب علم کی بہن اور ماں نے17 نومبر 2020 کو میڈیکل بورڈ کے ساتھ رابطہ قائم کر کے فوت شدہ طالب علم کو مرکز کے باہر پارک کی گئی گاڑی میں ہی معاینہ کرنے کی درخواست کی تھی ۔ لیکن فوت شدہ طالب علم کا معائینہ نہیں کیا گیا اور جب وہ سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے لگا تو ڈاکٹروں نے باہر آ کر اُس کی جانچ کی اور اُس کو ہسپتال پہنچانے کی ہدایت دی جہاں اُسے مردہ قرار دیا گیا۔ مرحوم

پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس مبارک سلسلے میں ایام متبرکہ جاری | کویڈگایڈ لائینوں کے تحت بڑی تقاریب جمعہ کو منعقد ہونگی

 سرینگر//حضرت محبوب سبحانی شیخ سید عبدالقادر جیلانی غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے سالانہ عرس مبارک کے سلسلے میں ایام متبرکہ جاری ہیں اور 27نومبر جمعہ کو عرس کی بڑی تقریبات منعقد ہورہی ہیں ۔ اسلامی کلینڈر کے مطابق عرس پاک کے سلسلے میں11روزہ ایام متبرکہ یکم ربیع الثانی سے شروع ہوجاتے ہیں جس دوران ہر روز عصر سے مغرب تک پیر دستیگیر صاحب خانیار اور سرائے بالا میں خصوصی مجالس کا انعقاد ہوتا ہے تاہم امسال آستان عالیہ خانیار میںخصوصی تقریبات صبح 9بجے سے دن کے ساڑھے 11بجے تک منعقد ہورہی ہیں۔ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒسے منسوب عرس مبارک کی سب سے بڑی تقریب 27نومبر بروز جمعہ کو منعقد کی جارہی ہے۔ اس ضمن میں وقف بورڈ ذرائع نے بتایا ہے کہ کووڈ 19کے چلتے عرس کی تقریبات میں ہیلتھ گائڈ لائنوں اور سرکاری احکامات پر عمل کیا جارہا ہے اور آستانوں کے انتظامیہ کی جانب سے ذائرین سے بار بار تلقین کی جار

جما لٹہ میں سڑک دھنس جانے سے گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر | حادثات پیش آنے کا احتمال ،لوگوں کی فوری مرمت کی اپیل

سرینگر//نوہٹہ سے بہوری کدل تک دو کلومیٹر لمبی مسافت والی رابطہ سڑک جمالٹہ کے مقام پر بیچ میں دھنس گئی جس کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نوہٹہ چوک سے لیکربہوری کدل چوک تک دو کلومیٹر لمبی مسافت والی رابطہ سڑک جمالٹہ کے مقام پر سڑک بیچوں بیچ سے دھنس گئی جس کے نتیجے میں دن بھر کئی مرتبہ ٹریفک جام ہوجاتا ہے مقامی لوگوں کے مطابق 7 روز قبل اچانک سڑک بیچ میں دھنس گئی جو دن گزرنے کے ساتھ ساتھ بہت بڑے گڈھے میں تبدیل ہو گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حرکت متاثر ہوکر رہ گئی۔محمد ایوب نامی دوکاندار نے بتایا کہ جمالٹہ کے مقام پر ایک ہفتہ قبل اچانک سڑک بیچ میں سے دھنس گئی جس کے سبب پورے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔انہوں نے کہاکہ  ایک ہی جگہ سڑک دھنس گئی اورسڑک پر بہت بڑا کھڈا بن گیا جسے بھرنے کے لئے ٹریکٹر میں مٹی لانی پڑی تب جاکے سڑک قابل استعمال بن گئی۔لوگوں

سردی کی شدت کے بیچ سنڈے مارکیٹ میں گہما گہمی | لوگوں نے گرم ملبوسات کی جم کر خریداری کی

سرینگر // سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کل لالچوک کے مشہور سنڈے مارکیٹ میں گرم ملبوسات کی خریداری کرنے والوں کا زبردست رش دیکھنے کو ملا ۔پچھلی اتوار کی طرح اس بار بھی پولو ویو، لالچوک اور ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ میںسجنے والے سنڈے مارکیٹ میں زبردست گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ شہر سمیت اس کے گردونواح سے آئے ہوئے لوگوں نے نہ صرف بازار سے گرم ملبوسات کی جم کر خریدای کی بلکہ گرم کمبل ، جرابے او ر جوتوں کی بھی خاصی خریداری کی گئی۔ٹوریسٹ سنٹر سے لیکر امیراکدل تک بازار میں صبح سے ہی مارکیٹ میں مردزن اور بچوں کا بھاری رش دیکھا گیا جہاں چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑیاںلگاکر مال سجا رکھا تھا اور وہ گاہکو ں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے آوازیں لگا رہے تھے۔گاہک اپنے من پسند کپڑوں کو اٹھا کر دیکھ رہے تھے۔  

سیاحوں کی آمد شروع ،جھیل ڈل میں 18ماہ بعد رونق بحال | سیاحت سے جڑے لوگوں میں خوشی کی لہر،مزید بہتری کے لئے پر امید

سرینگر//وادی کشمیر میں موجود مشہور ڈل جھیل میں ڈیڑھ سال بعد سیاحوں کے آنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے نتیجے میں اس صنعت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے ۔اس دوران لوگوں کو یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں یہاں سیاحوں کی اور زیادہ تعداد کشمیر آنے کے لئے پر امید ہے ۔اگست2019کے بعد پیدا شدہ صورت حال اور 2020کے مہلک کورونا وائرس جیسے وجوہات سے کشمیر کا سیاحتی شعبے سے منسلک ہزاروں کی تعداد میںلوگ بری طرح متاثر ہوئے ہیں،اس دوران گزشتہ کئی دنوں سے یہاں وادی میں بیرون ریاستوں سے سیاحوں نے آنا شروع کیا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیاہے کیوں کہ ڈیڑھ سال سے یہ لوگ فاقہ کشی کے شکار ہوئے ہیں۔ ممبئی سے 70 سیاحوں کا گروپ ان لاک کشمیر مہم کے تحت یہاں پہنچا۔ اس مہم کے روح رواں پوجا ٹورس اینڈ ٹریولز کے مالک ستیش بھائی شاہ سمیت ان کے کشمیری ساتھی از خود ان سیاحوں کا استقبال

خانقاہِ معلی میںمجلس آراستہ | غوث العظم ؒکی تعلیمات ہمارے لئے | مشعل راہ:مولانا ہمدانی

سرینگر//غوث العظم پیر دستگیر صاحبؒ کے عرس مبارک کی جاری تقریبات کے سلسلے میں کل خانقاہِ معلی سرینگر میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ نمازِ ظہر کے بعد خانقاہِ معلی میں خطمات المعظمات اور اوراد خوانی مجلس آراستہ ہوئی ۔ نمازِ ظہر سے قبل مولانا ریاض احمد ہمدانی نے کہا کہ شاہ جیلانؒ نے اسلام کی جو آبیاری تبلیغ واشاعت اور اُن کے تاریخی اسلامی کارنامے ، روحانی اور علمی کمالات عالم اسلام کی تاریخ میں ایک سنہری باب ہے اور اُن کی تعلیم قرآن وحدیث پر مبنی اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ مولانا نے کہا کہ جناب سید عبدالقادر جیلانی علم وعمل ، ایمان وآگہی اور ولایت و قطبیت میں اعلیٰ مرتبہ ومقام پر عظمت و جلات کے ساتھ نظر آتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ،کہ جناب پیر دستگیر صاحبؒ کے دنیا میں کروڑوں عقیدت مند موجود ہیں۔ حقیقی عقیدت کا رنگ اِسی وقت نکھر کر سامنے آئے گا جب آپؒ کے پاکیزہ اصولوں روحانی قدروں ،

ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ کا سرینگر میں سٹیڈی سنٹر قائم

سرینگر// آئی آئی ٹی ،جے ای ای اور پری میڈیکل کوچنگ کیلئے کوٹا کے معروف ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ نے سرینگر میں سٹیڈی سنٹر کھولا ہے ۔سرینگرکے نسیم باغ علاقے میں کشمیر یونیورسٹی کے عقب میں Allen Career Institute کے سٹیڈی سنٹر کے قیام کے ساتھ ہی بھارت میں اس انسٹی ٹیوٹ کے سٹیڈی سنٹروں کی تعداد 26ہوگئی ہے ۔21 نومبر کوسٹیڈی سنٹر کا افتتاح پرائیوٹ سکول ایسوسی یشن کے صدر جی این واراور  ایلن کیریئر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر برجیش مہیشوری نے کیا جبکہ اس موقعہ پر دیگر مہمان بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر  برجیش مہیشوری  نے کہا کہ سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں کے وہ امیدوار جو قومی سطح کے مقابلہ جاتی امتحانات جن میں IIT-JEE, NEET-UG, JEE (Main), KVPY اور دیگر بین الاقوامی سطح کے امتحانی مقابلوں میں کامیابی پانا چاہتے ہوں ،وہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امسال ایک لاکھ طلاب نے Allen Ca

تازہ ترین