آب گاہوں کی شماریات کا آغاز | ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے تحصیلداروں میں موبائل فون تقسیم

سری نگر//فائنانشل کمشنر ڈاکٹرپھون کوتوا ل نے کل جموں و کشمیر کے اوّلین آب گاہوںکے سنس کا آغاز کیا۔تقریب میں ضلع سری نگر اور بڈگام کے ڈائریکٹر منصوبہ بندی اور تحصیلداروں نے شرکت کی۔اس موقعہ پرتحصیلداروں میں آب گاہوں سے متعلق آن لائن ڈیٹا حاصل کرنے کے لئے موبائل فون بھی تقسیم کئے گئے ۔آب گاہوں کے سننس میں آب گاہوں سے متعلق اہم جانکاری بشمول ان کی تعداد، رقبہ ، حالت ، استعمال ،  ذخیرہ کرنے کی صلاحیت سے متعلق جانکاری حاصل کی جائے گی۔ تاکہ ان سے متعلقہ صحیح اعداد و شمار جمع کی جاسکے جو ایک طرف مؤثر منصوبہ پالیسی سازی کے لئے اہم ہے اور دوسری طرف محققین کے لئے کار آمد جانکاری کے طور پر اِستعمال کی جاسکتی ہے۔آب گاہوں کے سنس کی نگرانی مرکزی وزارت برائے آبی ذخائر ، رِورل ڈیولپمنٹ اور گنگا کے احیائے نو کرے گی جبکہ کہ یوٹی سطح پر اس کام میں فائنانشل کمشنر کا دفتر شامل ہوگا۔ فائنانشل

ایچ ایم ٹی کا شہری 24جولائی سے لاپتہ | بازیابی کیلئے عوام سے تعاون طلب

سرینگر/سی این آئی ///سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے سے 24جولائی کو گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوا شہری ابھی تک گھر نہیں پہنچ گیا جس کے بعد افراد خانہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اسکو ڈھونڈ نکالنے میں تعاون کریں ۔40سالہ غلام رسول وانی ولد غلام مصطفیٰ وانی ساکنہ خوشی پورہ ایچ ایم ٹی سرینگر 24جولائی کو گھر سے صبح کی سیر کو نکلا تاہم بعد میں گھر نہیں لوٹا جس کے بعد اگرچہ اہل خانہ نے مذکورہ شہری کو ڈھونڈ نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی تاہم ابھی تک اس کا کہیں سے اتہ پتہ نہیںملا ہے ۔افراد خانہ نے ا س معاملے کی پولیس میں بھی رپورٹ درج کرائی ہے جبکہ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ مذکورہ شخص کے بارے میں اگر کسی کو کوئی علمیت ہو تو از رہ انسانیت افراد خانہ کو اس کی اطلاع دیں ۔ قابل ذکر ہے کہ لاپتہ ہونے والا شخص جموںکشمیر کے آئی پی ایل کھلاڑی منظور پانڈو کا قریبی راشتہ دار ہے ۔   

کلسٹر یونیورسٹی کی طلبہ کو راحت | بی ایڈ فارم جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع

سرینگر//کورنا وائرس لاک ڈائون کے چلتے طلبہ کو راحت دیتے ہوئے کلسٹر یونیورسٹی سرینگر نے بی ایڈ کیلئے آن لائن فارم جمع کرنے کی تاریخ میں16اگست تک توسیع کی ہے۔ کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات کی جانب سے منگل کو ایک نوٹفکیشن جاری کی گئی۔نوٹفکیشن کے مطابق طالب علموں کو فی سبجکٹ مبلغ325روپے کی فیس ادا کرنی پڑے گی۔اس کے علاوہ طالب علموں سے کسی طرح کے بھی چارجز نہیں لئے جائیں گے۔ خیال رہے کہ یہ توسیع بی ایڈ کے 2019کے ریگولر بیچ، 2018-19کے بیک لاگ اور 2019کے دوسرے سمسٹر کے ایم ایڈ طالب علموں کیلئے کی گئی ہے۔  

حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہریؒکا عرس | نوشہرہ میں مختصر تقریب منعقد

سرینگر// وادی کے بلند پایہ ولی کامل حضرت خواجہ حبیب اللہ نوشہری کے 414ویں سالانہ عرس مبارک کے سلسلے اُن کے آستان عالیہ واقع نوشہرہ میں کووڈ19کے پیش نظر ایک مختصر اور سادہ تقریب کا انعقاد ہوا ۔جس میں عقیدتمدوں کی قلیل تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ ایام معتبرک اور عرس پر ختمات المعظمات ، درود ازکار اور خاصکر مولود خوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد ہوا۔ مولود خوانی کی مجلس کی پیشوائی مولاناشوکت حسین کینگ قادری نے کی جبکہ تقریب کی صدارت پیرزادہ الحاج پیر غلام نبی فاروقی نے کی۔درگارہِ اکملیہ کے اور عطاریہ کے سجادہ نشین الحاج مقتدر کاملی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقعے پر کووڈ 19سے نجات، جموں و کشمیر کے عوام کی فتح ونصرت اور رحمت بااراں کیلئے دعا کی گئی۔     

پانتہ چھوک میں بھنگ تباہ

سرینگر//منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے سرینگر پولیس نے محکمہ ایکسائز کے آفیسران کے ہمرا ہ  پانتہ چھوک علاقے میں بھنگ کی کاشت کو تباہ کیا ۔ ایس ایس پی سرینگر کی ہدایات پر پولیس نے ایس ڈی پی اوپانتہ چھوک کی سربرائی میں محکمہ ایکسائز کے آفیسران نے علاقہ میں پھیلی بھنگ تباہ کی ۔پولیس نے لوگوں سے بھنگ کو از خود ہٹانے کے لئے کہا ہے ۔   

عوامی مجلس عمل کاتنظیمی اراکین سے اظہار تعزیت

سرینگر// عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے ایک سرگرم اور فعال رکن میر رضوان ساکن حول کی جواں سال ہمشیرہ، والدہ سہیل احمد اور عمر کالونی لالبازار کے صدر حلقہ محمد یوسف روشنگر کے برادر نسبتی نور محمد ملک ساکن عمر کالونی ، ڈاکٹر محمد شفیع سرما ساکن نوہٹہ کی اہلیہ اور غلام نبی چھینٹ ساز سکونت ملارٹہ کی اہلیہ کی وفات پر بھی صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردیوں کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔  

۔16طیاروں میں2608مسافرسرینگر وارد

سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے79واں دِن 2608مسافروں کو لے کر16 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر1,001گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,29,583مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی  شہری ہوا باز

جنم اشٹمی پر تقریبات نہ ہوسکیں،زینہ دار محلہ سے جلوس نہیں نکالا گیا

سری نگر//یو این آئی //کورونا وبا اور اس کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے وادی کشمیر میں منگل کے روز جنم اشٹمی کے موقع پر روایتی تقریبات منعقد نہ ہوسکیں۔تاہم عقیدت مندوں نے ایک ایک کر کے نزدیکی مندروں میں حاضر ہو کر انفرادی طور پر پوجا کی اور دعائیں مانگیں۔بتادیں کہ کرشنا جنم اشٹمی ہندوؤں کا ایک سالانہ تہوار ہے۔ اس دن کو وشنو کے آٹھویں اوتار کرشن بھگوان کے جنم دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔زینہ دار محلہ حبہ کدل سری نگر میں واقع ایک مندر کے پجاری ایم ایل داس نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے دفعہ 370 ہٹا تب سے ہم مشکلات میں ہیں۔انہوں نے کہا: 'جب سے دفعہ 370 ہٹا ہم تب سے مشکلات میں ہیں، یہاں کوئی نہیں آتا ہے، ہم یہاں پہلے جنم اشٹمی پر جلوس بھی نکالتے تھے'۔موصوف نے کہا کہ کورونا وبا ہمیں اپنے ہی گناہوں کی سزا ہے اگر ہم بھگوان کے اصولوں کو اپنائیں گے تو یہ سب ختم ہوگا۔ایک عقیدت مند نے

مشیرفاروق خان کا سرینگر میں عوامی دربار

 سر ی نگر//کل یہاں چرچ لین میں لیفٹیننٹ گورنر س گریوینس سیل میں درجنوں وفود او رافرادلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان سے ملے ۔ انہیں اَپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔قریباً 40وَفود و اَفراد نے مشیر خان کو اپنے مسائل اور مانگوں سے آگاہ کر کے ان کے فوری ازالے کی مانگ کی۔ رہبر کھیل کے ایک وفد نے اُن کی ملازمتوں کو باقاعدہ بنانے اور دیگر اِلتوأ میں پڑے ملازمتوں کے معاملات کو فوری طور حل کرنے کی مانگ کی۔ نیشنل یوتھ کارپس ( این وائی کے)کے ایک وفد نے اُن کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں تبدیلی لانے کی مانگ کی۔ پولیس اَفسران کے ایک وفد کی تنخواہوں میں تفاوت کی مانگ کو ختم کرنے کی جبکہ بارہمولہ سے آئے سرپنچوں کے ایک وفد نے متعدد ترقیاتی مسائل مشیرموصوف کے گوش گذار کئے۔ اِسی طرح این آئی ایس کمیونٹی کوچس کے ایک وفد نے اِن کی ملازمتوں کو برقرار رکھنے اور تنخواہوں کو واگذار کرنے کی مانگ

مائسمہ میں آتشزدگی پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ

سرینگر//نیشنل کانفرنس نے مائسمہ میں بھیانک آگ میں 6دکانیں اور دیگر املاک خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق ایم ایل اے امیرا کدل ناصر اسلم وانی نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ دکانداروں کی بازآبادکاری جنگی بنیادوں پر عمل میں لائے۔ انہوں نے متاثرین کی مالی امداد کے علاوہ انہیں از سر نو اپنا کاروبار کھڑا کرنے کیلئے کم شرحوں پر آسان قرضہ جات فراہم کیا جائے ۔  

۔ 11،12،13اور 17اگست کو سرینگر،بڈگام کے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی

 سرینگر// پاور کنٹرولر کشمیرکی اطلاع کے مطابق  33 کے وی کے منصوبے کے تحت سنگل کور کیبل بچھانے کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش 11،12،13اور 17اگست کوسرینگراوربڈگام کے کچھ علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔ ریسوینگ اسٹیشن نارہ بل سنور کے تحت آنے والے علاقوں اور 33کے وی شریف آباد نارہ بل کے فیڈر 1کے تحت آنے والے علاقوں میں  11،13اور 17اگست کو صبح 9بجے سے شام5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی ۔ادھر بڈگام میں ترسیلی لائینوں کی مرمت کے پیش نظر ماگام ریسوینگ اسٹیشن ،فیڈر نمبر1اور 2جبکہ سنور فیڈر نمبر1کے تحت آنے والے علاقوں میں 13اگست کوصبح10بجے سے شام 5بجے تک بجلی متاثر رہے گی ۔اسی طرح 33کے وی ریسوینگ اسٹیشن اور سٹالائٹ فیڈر نمبر3کے تحت آنے والے علاقوں میں 12اور13اگست کو صبح10بجے سے شام5بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔  

شکیل بٹ رہا

سری نگر// شکیل احمدبٹ جنہیں  دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل 4 اگست 2019 کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھاکو الہ آباد جیل سے رہا گیا گیا۔اس عرصے میں شکیل بٹ کے بھائی غلام محمدبٹ 2 جون کو انتقال کرگئے۔ جیل سے رہائی پانے کے فوراً بعد شکیل بٹ سیدھے اپنے برادر کے قبرستان پر گئے جہاںاْنہوں نے اپنے بھائی کی فاتحہ خوانی کی۔    

مزید خبرں

۔15طیاروں میں 2274  مسافر سرینگر وارد  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے78واں دِن2274مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر985گھریلو پروازیں  اتریں ہیں جن میں  1,26,975 مسافروں نے  سفر کیا ہے۔ نیز جموں وکشمیر  حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹ

رکھ آرتھ کیلئے علیحدہ مونسپل کمیٹی کی تشکیل

 سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر نے کل سرینگر کے رکھ آرتھ علاقے میں فاسٹ ٹریک بنیادوںپر ترقی کیلئے علیحدہ مونسپل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ لیا ۔ ڈویژنل کمشنر پی کے پولے نے یہ بات موجودہ ترقیاتی کاموں کی رفتار اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ رکھ آرتھ ہاؤسنگ کالونی کو میونسپل کمیٹی کی حیثیت سے تشکیل دینے کے لئے کام کا آغاز کریں تاکہ وہ مقامی لوگوں کی بہتر نمائندگی کریں ۔رکھ آرتھ میںڈل کے باشندوں کی بحالی کے لئے پلاٹوں کی بروقت ترقی پر زور دیتے ہوئے انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ ایک ہفتہ کے عرصے میں ترمیم شدہ ڈی پی آر کو مکمل کرے اور اس کے تحت تمام منصوبوں پر کام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ وہ 28 اگست تک ہاؤسنگ کالونی کی حد بندی کے عمل کو مکمل کریں

چیف جسٹس نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا

سرینگر //زمین پر انسانی بقاء کیلئے درختوں کے بے شمار فوائد کے پیش نظر جموں کشمیر ایس ایل ایس اے سالانہ ایک ہفتہ طویل شجر کاری مہم کا انعقاد کرتی آ رہی ہے ۔  ہفتہ طویل مہم جموں کشمیر کے محکمہ جنگلات کے تعاون سے شروع کی جا رہی ہے ۔ امسال8 اگست2020 کو زمین پر یکساں اور ماحولیاتی توازن کے ایک نئے دور کے آغاز کے تحت یہ مہم شروع کی جا رہی ہے ۔شجر کاری مہم کا افتتاح جسٹس گیتا متل چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ اور جموں کشمیر ایس ایل ایس اے کی سرپرستِ اعلیٰ نے کووڈ 19 وباء کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے سماجی دوری بنائے رکھنے کے رہنما خطوط پت عمل پیرا رہ کر کیا ۔ چیف جسٹس نے اپنی سرکاری رہایش گاہ سرینگر میں سنوور کے پودے لگائے ۔ جسٹس گیتا متل نے مہم شروع کرتے ہوئے درختوں کی افادیت کو اجاگر کیا جو ماحولیاتی توازن قائم رکھنے کیلئے نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں ۔ مسٹر جسٹس راجیش بن

میڈکل سٹور اور بیکری فروش پر جرمانہ عائد

سرینگر// لیگل میٹرولوجی محکمہ نے کل سرینگر میں ایک بیکری دکان اور میڈکل سٹور پر چھاپے ڈالکر4ہزار روپے کا جرمانہ وصول کیا ۔ بیکری فروش کے خلاف یہ شکایت ملی تھی کہ وہ  کم وزن کے بٹر کیک اور دیگربیکری پر اضافی قیمت وصول کررہا ہے  ۔محکمہ نے اس پر2ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔محکمہ امور صارفین کے ریٹ لسٹ کے مطابق 250گرام بٹرکیک کی قیمت70روپے ہے جبکہ50گرام وزنی باکرخانی کی قیمت10روپے ہے ۔اسی طرح ایک میڈیکل سٹور کو بھی 2000ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جو ماسکوں پر اضافی قیت وصول کررہا تھا۔

تجارتی عمارتوں کی غیر قانونی تعمیر

سرینگر// پولیس کے کرائم برانچ کی جانب سے مبینہ غیر قانونی طور تجارتی عمارتوں اور شاپنگ مالوں کی تعمیر کے سلسلے میں دوسرے روز بھی چھاپہ مار کاروائی جاری رکھتے ہوئے سرینگر مونسپل کارپوریشن کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا،جس کے دوران دستاویزات کو کھنگالا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ کرائم برانچ کی چھاپہ مار ٹیم ہفتے کو سرینگر بلدیہ میں نمودار ہوئی اور سرینگر میں جاری  تجارتی عمارتوں کی تعمیرات سے متعلق دستاویزات کی باریک بنی سے جانچ کی ہے۔کرائم برانچ ذرائع کے مطابق سرینگر شہر میں حال ہی میں سامنے آنے والے تعمیرات کے سلسلے میں دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی اور کئی فائلوں اور دستاویزات کی نقل بھی کرائم افسران نے ساتھ لی۔  

حضرت عثمان غنیؓ کایوم شہادت آج

سرینگر//خلیفہ سوم سیدناحضرت عثمان غنیؓ کا عرس مبارک (یوم شہادت) آج ۱۸؍ماہ ذی الحج مطابق 9اگست اتوار نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا ہے۔ مقدس تقریب کے سلسلے میں درگار حضرت بل، آثار شریف شہری کلاش پورہ اور دیگر بقعہ جات میں بڑی بڑی تقاریب منعقدہوا کرتی تھیں اور موئے پاک آنحضورؐ کی نشاندہی بھی ہوتی تھی تاہم امسال کورونا وائرس کے پیش نظر کوئی بھی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔ جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے مسلمانانِ عالم خصوصاً ریاست کے مسلمانوں سے پُرزور اپیل کی کہ وہ اپنے گناہوں پر نادم ہوکر مسلسل توبہ استغفار میں رہیں اور ربِ کائینات سے بخشش طلب کریں اور موجودہ عالمگیر وباء سے نجات کیلئے بھی خصوصی دعائیں کریں۔ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے اپنے خراج عقیدت کے پیغام میںکہا کہ خلیفہ سوم ؓ کے امتیازی خصوصیات حبش کی طرف پہلی ہجرت عشرۃ المبشر

مزید خبرں

۔15طیاروں میں  1018مسافر سرینگر وارد  جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے76واں دِن 1018مسافروں کو لے کر15 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔واضح رہے کہ25؍ مئی سے اب تک سری نگر ائیر پورٹ پر957گھریلو پروازیںاتریں ہیں جن میں  1,22,857مسافروں نے سفر کیا ہے۔نیز جموں وکشمیر حکومت نے عالمی وَبا کے پیش نظر اَب تک متعدد ممالک سے تقریباً3,676مسافروں کو خصوصی انخلأ پروازوں کے ذریعے جموںوکشمیر یوٹی میں واپس لایا ہے۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا ۔       بین الاقوامی کالجوں میں داخلہ ڈی پی ایس سرینگر کو SATسنٹرالاٹ سرینگر//جموں و کشمیر میں پہلی دفعہ دہلی پبلک سکول سری نگر کوSATسنٹر الاٹ کیا گیا ہے۔Scholastic Aptitude Test  (SAT) مغربی ممالک خصوصا امریکہ کے تقریبا

شہر میں غیر قانونی تعمیرات کی بھرمار کیخلاف کرائم برانچ کی چھاپہ مار کارروائی

سرینگر//کرائم برانچ کشمیر نے جمعہ کو کہا کہ اُنہوں نے سرینگر میں غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے شاپنگ مال تیار کئے جانے کی اطلاعات کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہے۔  کرائم برانچ ترجمان نے کہا کہ ایسی شکایات مل رہی ہیں کہ سرینگر میں غیر قانونی طور شاپنگ مالوں اور دیگر ڈھانچوں کی تعمیر بہت بڑے پیمانے پر کی جارہی ہے اور ایسا تعمیراتی ضوابط کو بالائے طاق رکھ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائم برانچ نے اس سلسلے میں شہر کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے جن میں چھانہ پورہ،کرن نگر،صنعت نگر، زکورہ،بالہامہ،پاندچھ وغیرہ شامل ہیں۔ کرائم برانچ ترجمان کے مطابق شہر میں کی جارہی غیر قانونی تعمیرات میں سرینگر میونسپلٹی حکام بالا کے ملوث ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا سکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میونسپلٹی کے زیریں افسران کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔ کرائم برانچ ت

تازہ ترین