تازہ ترین

مولوی علی محمد جان کی وفات پر خاندانِ میروعظان کیساتھ تعزیت پرسی

سرینگر/// نیشنل کانفرنس،پی ڈی ایف ،جمعیت ہمدانیہ ،پیپلز پولٹیکل پارٹی ،ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی سمیت کئی سیاسی ،سماجی اور مذہبی تنظیموں اور رہنمائوں نے  میر وعظ مولوی عمر فاروق کے چاچا مولوی علی محمد جان کی وفات پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے اور خاندان میر واعظ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے میرواعظ خاندان کے چشم و چراغ الحاج مولوی علی محمد جان کے انتقالِ پُرملال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگواران خصوصاً میرواعظ کشمیر مولوی ڈاکٹر محمد عمر فاروق اور مرحوم کے لائق فائق فرزندان مولوی خالد عمر ، مولوی حامد علی اور دیگر سوگواران کیساتھ ٹیلی فون پر ذاتی طور پر تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی اور مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات بھی ادا کئے۔پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سکریٹری علی محمد سا

چھتہ بل میں غیرمقامی معمر شخص کی نعش بر آمد

سرینگر//شہرخاص کے چھتہ بل علاقہ میں ایک 80سالہ غیرمقامی معمر شخص کی نعش پائی گئی ،جو ممکنہ طورپررات کے وقت شدیدسردی ہونے کے باعث دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔ پولیس نے سنیچر کی صبح چھتہ بل علاقہ میں ایک مسجدکے باہر ایک غیرریاستی معمرشخص کی نعش برآمد کی ،جسکے بارے میں مقامی لوگوں کااندازہ ہے کہ80سالہ شخص کی موت شاید رات کے وقت سخت سردی ہونے کی وجہ سے واقعہ ہوئی ہے ۔تاہم پولیس نے بتایاکہ یہاں جس معمر غیرمقامی شخص کی نعش برآمد کی گئی ،اُس کادماغی توازن ٹھیک نہیں تھا۔پولیس کے مطابق زانپہ کدل میں جامع مسجد اہلحدیث کے نزدیک اس غیرمقامی شہری کی نعش ملی ۔پولیس نے بتایاکہ متوفی شخص کاتعلق ریاست اترپردیش کے سہارنپور علاقے سے تھااوراسکی شناخت 80سالہ طاہراحمد کے بطور ہوئی۔پولیس نے بتایاکہ نعش کاپوسٹ مارٹم کنٹرول روم سرینگرمیں کروایاگیااوراس سلسلے میں سی آ

صفا کدل میں 85کوئنٹل پالتھین بیگ ضبط

سرینگر// پالتھین کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر پولیوشن کنٹرول بورڈ نے صفا کدل علاقہ میں مارکیٹ چیکنگ کے دوران 85کوننٹل پالتھین بیگ ضبط کرکے اس کا کاروبار کرنے والے دکانداروں سے 25ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ۔محکمہ کے چیکنگ سکارڈ نے فارسٹ پروٹیکشن فورس اور پولیس کے اشتراک سے یہ مہم چلائی اور بھاری مقدار میں پالتھین بیگوں کو ضبط کیا گیا ۔ پولیوشن کنٹرول بورڈ  کے ریجینل ڈائریکٹر کشمیر رفیع احمد بٹ نے کہا کہ اس طرح کی مہم جاری رہے گی ۔انہوں نے پالتھین کا کاروبار کرنے والے تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ غیر قانونی کاروبار سے باز آجائیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسے کاروبارئیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔  

مبارک گل کا حلقہ انتخاب عید گاہ کا چنائوی دورہ

سرینگر// سابق ممبر اسمبلی عیدگاہ مبارک گل نے کل حلقہ انتخاب عید گاہ کے متعدد علاجات کادورہ کیا۔ ان کے ہمراہ پارٹی کی ضلع ترقیاتی کونسل کی خاتون امیدوار نزحت آرابھی تھی ۔ مبارک گل نے چنائوی دورہ کے دوران نواب بازار، قلمدان پورہ ،مجاہد منزل، آروٹھ، زینہ کدل و دیگر علاقوں کے لوگوں سے مل کر ان کو اپیل کی کہ ضلع ترقیاتی کونسل کی امیدوار نزہت آرا کے حق میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں۔اس موقعہ پرمبارک گل نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے تمام لیڈران کی کوشش شروع سے یہی رہی ہے تعمیرو ترقی و امن شانتی کی بحالی ہو۔  

مزید خبرں

فوڈ سیفٹی ٹیم کا شہر کے کئی بازاروں کا معائنہ ہزاروں روپے مالیت کے سگریٹ ضبط  ککر بازار میں دکان سربمہر سرینگر // فوڈ سیفٹی محکمہ نے کل سرینگر کے مختلف بازاروں میں معائنہ کے دوران ساڑھے14ہزار روپے مالیت کے سگریٹ ضبط کئے اور ککر بازار میں ایک دکان کو سربمہر کیا ۔اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی کی قیادت میں ایک ٹیم نے ایک غیر سرکاری انجمن کے اشترک سے شہر سرینگر کے کئی بازاروں کا معائنہ کیا جس دوران سگریٹ اور تمباکو کے دیگر اشیاء ضبط کئے گئے ۔ٹیم نے مختلف دکانوں سے ساڑھے14ہزار روپے مالیت کے سگریٹ اور تمباکو کے دیگر اشیاء ضبط کئے ۔ٹیم نے ککر بازار میں ایک دکان کو سیل کیا۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر شکیل الرحمان نے محکمہ کے فیلڈ عملہ پر زور دیا ہے کہ وہ  COTP ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کریں ۔   زکورہ میں 2منشیات فروش گرفتار سری

میرواعظ خاندان کو صدمہ،مولوی علی محمد جان فوت

سرینگر// خاندان میرواعظ کے بزر گ رْکن اورشہید ملت میرواعظ مولوی محمد فاروق کے بڑے بھائی اور میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کے چاچا مولوی علی محمد جان سکونت کرسو راجباغ سرینگر طویل علالت کے بعدکل انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ واضح رہے کہ مولوی علی محمد جان مرحوم میرواعظ کشمیر مولانا عتیق اللہ شاہ کے پوتے اور مولوی محمد امین کے بڑے فرزند تھے۔ مرحوم خاندانی روایات کے حامل انتہائی خلیق ، ملنسار اور ایک باکردار انسان تھے جنہوں نے انتہائی یکسوئی کے ساتھ اپنی زندگی گذاری اور بالاآخر17نومبر جمعہ کو دار فانی سے کوچ کر گئے۔خاندان کے ذرائع کے مطابق کوویڈ19کی صورتحال کے پیش نظر اجتماعی فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد نہیں ہوگی ۔ادھرنیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے مولوی علی محمد جان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے میرواعظ عمر فاروق کو ٹیلی فون کرکے

حادثات سے بچائو اور ٹریفک قوانین کی پاسداری

سرینگر// ٹریفک پولیس سٹی سرینگرکی طرف سے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگاہی مہم کے تحت کل نوگام میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ایس ایس پی ٹریفک سٹی جاوید احمد کول کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے کئی غیر سرکاری انجمنوں اوررضا کاروں جن میں کشمیر روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن ،Gods Lap& National Human Rightsاور کرائم کنٹرول بیورو ،انٹر نیشنل ہیومن رائٹس وغیر شامل ہیں ،کے اشتراک سے نوگام چوک میںبیداری اورمشاورت پروگرام کا انعقاد کیا ۔پروگرام کے دوران لوگوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محفوظ ڈرائیونگ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ۔اس موقعہ پراے ایس پی ٹریفک ظہور احمد اور ڈی ایس پی ٹریفک سیٹ غلام حسن نے  موٹر سائیکل سوار وں اور خاص کر طلباء کوٹریفک قوانین کے بارے میں جانکاری دی گئی اوران کی کونسلنگ کی گئی اورانہیں ڈرائیورنگ کے دوران ہیلمٹ اور دیگر ضروری چیزوں کے

پیپلز الائنس کے قیام سے بھاجپا کے آلہ کار بوکھلاہٹ کے شکار

سرینگر//جموں وکشمیر کے عوام بھاجپا اور کشمیر کے اندر موجود اُن کے آلہ کاروں سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے مذموم ارادوں اور سازشوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہمہ تن تیار ہیں۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس کے صدرِ صوبہ کشمیر ناصر اسلم وانی نے کل حلقہ انتخاب سونہ وار میں چنائو مہم کے دوران کھنموہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی پہچان ، انفرادیت اور جتماعیت کے علاوہ لوگوں کے حقوق کی بحالی کیلئے جو مشترکہ سیاسی پلیٹ فارم قائم ہوا ہے اُس سے نہ صرف نئی دلی اور ناگپور والوں کی نیندیں حرام ہوگئیں ہیں بلکہ کشمیر کے اندر موجود آر ایس ایس اور بھاجپا کے آلہ کار بھی بوکھلاہٹ اور ہڈبڈاہٹ کے شکار ہوگئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ آئے روز بوکھلاہٹ پر مبنی بیانات جاری کررہے ہیں اور عوامی اتحاد کے اُمیدواروں کو چنائوی مہم چلانے سے روک رہے ہیں۔ ناصر اسلم وانی نے کہا کہ گپکار الائنس کو

جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کیا جائے:مصطفی کمال

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری شیخ مصطفیٰ کمال نے کل کہا کہ مرکزی سرکار کو فی الفور جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ بحال کرنا چاہئے ۔پارٹی ہیڈ کوارٹر پر عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ آنجہانی مہاراجہ نے 3شرائط پر رشتہ جوڑا اور ان ہی کی درخواست پر کشمیر میں ہند فوج کی آمد ہوئی تاہم بدقسمتی سے آج دلی کے سخت گیر اور فرقہ پرست حکمران نے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے تحریری وعدوں خاص کر دفعہ370اور 35اے کے تحت جو آئینی مراعات سے محروم کردیا گیا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی آبائی اور سیاسی نمائدہ جماعت کے امیدواروں کو ڈی ڈی سی ،پنچایت اور یو ایل بی کے انتخابات میں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔  

مولوی محمد جواد انصاری کی 63ویں برسی

سرینگر// معروف شعیہ عالم مولوی محمد جواد انصاری کی63برسی کے موقعہ پرکل کئی مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔اس سلسلے میں امام بارہ جڈی بل ،دارالجواد قمرواری ،علمگری بازار اورپٹن میں قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی اور خصوصی دعائیہ مجالس منعقد ہوئیں۔گلستان بابا مزار علمگری بازار میں قرآن خوانی اورایک خصوصی دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوا ۔مولوی محمد جواد جوکہ27نومبر1957کو انتقال کرگئے ،مرحوم مولوی افتخار حسین انصاری کے والد تھے ۔مولوی جواد نے تعلیمی میدان اور مسلمانوں کی ترقی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔مولوی جواد خانقاہ سوختہ شہر خاص میں پیدا ہوئے اور اس زمانے میں مشہور شعیہ عالم رہے۔  

ہوکر سر آبگاہ کے گرد و نواح میںلوگوںکوہراساں کرنے کا الزام

 سرینگر//اپنی پارٹی نائب صدر غلام حسن میر نے ہوکرسر آبگاہ کے تحفظ وترقی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف پرزور دیا ہے کہ سویہ بگ اور دیگر ملحقہ علاقہ جات کے ملکیتی زمینداروں کے لئے کسی قسم کی مشکلات نہ پیدا کی جائیں۔علاقہ جات کے زمین مالکان کا ایک وفد پارٹی دفتر لال چوک سرینگر میںغلام حسن میر سے ملاقی ہوا اور بتایاکہ محکمہ وائلڈ لائف کے فیلڈ ملازمین جو کہ آبگاہ کے رقبہ کو بازیاب کرنے کی آڑ میں جائز مالکان جن کی اپنی ملکیتی زمین ہے، کے جبری انخلاء کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفد نے بتایاکہ متعدد غریب کسانوں کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف نے کئی ایف آئی آر درج کرائی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی ملکیتی زمین چھوڑنے سے انکار کیا۔ وفد کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپنی پارٹی سنیئرلیڈر نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ اِس معاملہ میں ذاتی مداخلت کر کے ترجیحی بنیادوں

ایس ایم سی کے نو منتخب میئر جنید متو اپنی پارٹی میں شامل

سرینگر//سرینگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) کے نو منتخب میئر جنید عظیم متو نے جمعہ کو سید الطاف بخاری کی قیادت والی اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ اُن کی پارٹی سرینگر کو ایک اعلیٰ پایہ کا شہر بنائے گی۔ روشنی سکیم کے معاملے میں بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا کہ جو بھی لوگ قصور وار پائے جائیں گے اُنہیں سزا ملنی چاہئے تاہم جن لوگوں نے سکیم سے قانونی طور کوئی فائدہ حاصل کیا اُنہیں خوفزدہ نہیں کیا جانا چاہئے۔  اس موقع پر متو نے کہا کہ اپنی پارٹی حقیقت پسندانہ سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔  

ضلع چنائو آفیسر سرینگر کی صدارت میں افسران کی میٹنگ

سرینگر// ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کل یہاں ضلع پنچایت الیکشن آفیسر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔بنکیٹ ہال سرینگر میں منعقدہ میٹنگ میں الیکشن ابزروں ،ریٹرننگ افسروں اور نوڈل افسروں کے علاوہ انتخابات سے منسلک سول اور پولیس آفیسران نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹ ،پارکنگ ،ٹریفک پلان ،چنائو میٹریل کو لے جانے ،کنٹرول روم کے قیام ،زونل اور سیکٹر مجسٹریٹوں کی تعیناتی ،بیلٹ بکسوں اور بیلٹ پیپروں کو مراکز پر پہنچانے اور چنائو عملہ کے قیام سے متعلق انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ریٹرننگ افسروں اور نوڈل افسروںنے جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا28نومبر کو ڈی ڈی سی اور پنچایت کے ضمنی انتخابات کے دوران صاف و شفاف اور غیر جانبدارنہ چنائو عمل کو یقینی بنانے کیلئے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ کوویڈ 19کے رہنما خطوط پر ع

شہر میں گو شت نایاب

سرینگر//گو شت کی نایابی کے بعد قصا بوں کی دکانوں پر مرغ آویزان نظر آ رہے ہیں جبکہ گوشت نایاب ہونے کے بعد مرغ فروشوں کی من مانیوں کی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں۔شہرسرینگر کے مختلف علاقوں میں گذشتہ کئی ہفتوں سے گو شت نا یاب ہو چکا ہے جس کے نتیجے میں مرغ فروشوں کی من مانیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن دکانوں پر سے گو شت دستیاب رہتا تھا وہ اب مرغ فروخت کیے جارہے ہیں اوریوں پوری وادی میں گو شت کی قلت پیدا ہورہی ہے۔ادھر ڈی ڈی سی انتخابی گہماگہمی کے دوران گراں فروشوںصارفین کو دودوہاتھوں لوٹنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ محکمہ امور صارفین کے ایک آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کو بتایا کہ مرغ کی قیمتیں آئے روز بدلتی رہتی ہیں لہٰذا اسے قابو کرناانتہائی مشکل ہے تاہم محکمہ مارکیٹ چیکنگ سکارڑ متحرک کرکے گراں فروشی کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کرنے کا سلسلہ جاری رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ م

اساتذہ کے دیرینہ مطالبات کو التوا میں رکھنے پر ٹیچرس فورم برہم

سرینگر// اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو التوا میں رکھنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے چیئرمین اور ایجیک کے نو منتخب سربراہ محمد رفیق راتھر نے اعلیٰ حکام سے یہ مسائل جلد از جلد نپٹانے کی استداء کی۔ سرینگر میں پی ایچ ای دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرس فورم کے صدر نے کہا کہ اساتذہ نہ صرف درس و تدریس کے عمل سے منسلک ہیں بلکہ ایمرجنسی حالات سے نپٹنے کیلئے بھی انکی  خدمات کو حاصل کیا جاتا ہے۔ محمد رفیق راتھر نے کہا کہ کرونا وائرس کے دوران قرنطینہ مراکز پر اپنی خدمات پیش کرنے کے علاوہ گھر گھر جاکر میڈ ڈے میل( راشن) پہنچانا اور آف لائن اور آن لائن کلاسوں سمیت امتحانی ڈیوٹی،و الیکشن ڈیوٹی پر انہیں تعینات کیا جاتا ہے تاہم ان کے مسایل کو بہانے تراش کر کے سرد خانے کی نذر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے اور تیسرے گریڈ میں آنے والے اساتذہ کی تنخوہیں کئی ماہ سے التوا م

سجود سیلانی نے ثقافتی روایات کی جی جان سے آبیاری کی

سرینگر//کشمیری زبان کے نامور ادیب، شاعر، ڈراما نگار اور مُصوِرسجود سیلانی کو کل یہاں منعقدہ تقریب میں شایانِ شان خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریب اکیڈیمی کے صدر دفتر واقع لال منڈی سرینگر میں منعقد ہوئی جس کی صدارت دور درشن کیندر کے سابق سربراہ شبیر مجاہد نے کی جبکہ سرینگر دور درشن کے موجودہ سربراہ گلاب الدین طاہر، سجود سیلانی کے فرزند شوکت شہری، کالی داس تھیٹر کے صدر عیاش عارف اور اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھے۔ تقریب کا آغاز سجود سیلانی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے اکیڈیمی کے چیف ایڈیٹر محمد اشرف ٹاک نے کہا کہ سجود سیلانی کو قدرت نے بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا۔وہ بیک وقت شاعر، قلمکار، ڈراما نویس، اداکار اور مُصور تھے اور انہوں نے ہماری ثقافتی روایات کی جی جان سے آبیاری کی۔تقریب میں دور درشن سرینگ

مزید خبرں

خواجہ ثناء اللہ بٹ اور صوفی غلام محمد کوعوامی مجلس عمل کا خراج عقیدت   سرینگر//عوامی مجلس عمل نے خطہ کشمیر سے شائع ہونے والے دو سرکردہ اور موقر اخبارات روزنامہ آفتاب کے بانی خواجہ ثناء اللہ بٹ اور روزنامہ سرینگر ٹائمز کے بانی صوفی غلام محمد کی برسیوں پر دونوں بزرگ صحافیوں کی طویل ترین صحافتی خدمات کو زبردست خراج عقیدت ادا کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بابائے صحافت خواجہ ثنا اللہ بٹ اور منفرد اسلوب کے حامل تحریروں کے تخلیق کارتھے۔ صوفی غلام محمد نے اپنے صحافتی سفر میں کشمیری عوام اور سماج کی جو بیش قیمت خدمات انجام دی ہیں وہ نہ صرف کشمیر کی صحافتی تاریخ کا ایک روشن عنوان ہے بلکہ ان دونوں بے باک ،نڈر اور غیر جانبدار صحافیوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔بیان میں کہا گیاکہ ہمارے یہ دونوں بزرگ صحافی جموںوکشمیر عوامی مجلس عمل کے بانی سربراہ حضرت شہید ملت کے ساتھ کشمیر اور کش

گھوٹالوں سے اب پردے اُٹھنے لگے | درخشان اندرابی کا جنوبی سرینگرمیں پارٹی ورکروں سے خطاب

سرینگر//مختلف نوعیت کے گھوٹالوں میں ملوث پیپلز الائنس کے لیڈروںکے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے شروع کی گئی تحقیقاتی عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ سیلف رول اور اٹانومی کا راگ الاپنے والوں نے عوامی وسائل کو لوٹ لیاہے۔جنوبی سرینگر کے مختلف علاقوں میں پارٹی ورکروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوے درخشان اندرابی نے کہا کہ کرکٹبورڈ گوٹالہ ،بینک سکینڈل سے لیکر روشنی سکینڈل، حوالہ ،جنگلاتی اراضی پر ناجائز قبضہ ،سرکاری املاک پر ناجائز تجاوزات اور وقف بورڈ میں گوٹالہ سے اب پردے اٹھنے لگنے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ان سیاسی لیڈروں کی کارستانی ہے جو گذشتہ 7دہائیوں سے یہاں سیلف رول اور اٹانومی کا راگ الاپ کراپنی عیش و عشرت کیلئے عوامی وسائل کو لوٹ رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بد عنوائیوں سے اب ان سیاست دانوں کے سروں کے اوپر سے پانی چلا گیا ہے اور اب ان کے بیانوں اور تقاریر سے ان کی سیاسی مای

سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور نہ کیا جائے :پٹوار ایسو سی ایشن | پٹوارحلقوں کی حد بندی اور دیگر مطالبات پورے کئے جائیں

سرینگر//پٹوار حلقوں کی حد بندی اور گریڈ تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹواریوں نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ 4 برسوں سے محکمہ جاتی ترقیاتی کمیٹیوں کی میٹنگوں کی عدم وجودگی سے انکی ترقیوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی ہوئی ہیں۔ جموں کشمیر پٹوار ایسو سی ایشن کے صدر عبدالمجید ملہ اور جنرل سیکریٹری سید دانش قادر ی نے بدھ کو ایوان صحافت کشمیر میں نامہ نگاروں سے مشترکہ طور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پی ڈی پی  اور بھاجپا کی مخلوط سرکار کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں 40 روز تک ہڑتال بھی کی تھی اور اس دوران تمام چھوٹے بڑتے وزراء کے علاوہ اس وقت کی وزیر اعلیٰ نے بھی یقین دہانی کرائی تھی کہ پٹواریوں کے مطالبات کو حل کیا جائے گا،تاہم مخلوط سرکار کے خاتمے کے بعد اس وقت کی گورنر انتظامیہ نے بھی دو ماہ کے اندرمطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی،تاہم قریب3 سال گزر جانے کے باوجود ا

خانیار میں 2 منشیات فروش گرفتار

 سر ینگر//منشیات کے خلاف  مہم کو جاری رکھتے ہوئے خانیار میںپولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی مادہ برآمد کر لیا۔پولیس بیان کے مطابق زیارت دستگیر صاحب خانیار کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس نے2 مشکوک شخص کو روکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے  فرار ہونے کی کوشش کیتاہم ناکہ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں پکڑ لیا۔  چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے 350 گرام چرس  برآمد کر لیا۔پولیس نے منشیات فروشوںزاہد منظور راتھر ساکن خانیاراور فیاض احمد فریدی ساکن لال بازارکو گرفتار کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر96/2020کے تحت کیس درج کیا ۔