تازہ ترین

’یوم الحاق‘ کی تقریبات| بی جے پی کا سرینگر میں جشن اور ترنگا ریلی

 سرینگر//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پیر کے روز 'یوم الحاق'  کے موقع پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا جن میں پارٹی کے لیڈران اور کارکنوں نے شرکت کی۔ روایت کے برخلاف سری نگر میں اس دن کے موقع پر پہلی بار ایک ترنگا بردار کار ریلی نکالی گئی اور پارٹی کے بعض کارکنوں نے کچھ گانوں کی دھن پر رقص بھی کیا۔ تاہم بریانی کی تقسیم کے دوران کورونا گائیڈ لائنز کا کوئی پاس و لحاظ نہیں رکھا گیا۔ جموں و کشمیر کے آخری ڈوگرہ شاہی حکمران مہاراجہ ہری سنگھ نے سال 1947 میں اسی دن بھارتی یونین کے ساتھ الحاق کیا تھا۔تاہم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سال گذشتہ ماہ دسمبر میں جموں و کشمیر کے سرکاری تعطیلات کی فہرست میں سے 5 دسمبر، جو نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کے جنم دن ہے، کی سرکاری تعطیل اور 13 جولائی کو یوم شہدا کی تعطیل کو منسوخ کیا اور پہلی بار 26 اکتوبر یعنی یوم ال

انٹرنیشنل دہلی پبلک سکول زکورہ میں’سیرت کانفرنس‘ منعقد

سرینگر//عید میلاد النبی ؐ کے سلسلے میںانٹرنیشنل دہلی پبلک سکول زکورہ میں کل ایک سیرت کانفرنس منعقد ہوئی۔اپنے کلیدی خطبے میںخواجہ فاروق رینزو شاہ نے کہا کہ کشمیری تہذیب کی شناخت کو برقرار رکھنے کے لئے اخوت کو مضبوط بنانے والے کشمیر کے 7777 صوفی اولیاء  کے کردار کو سمجھنا ضروری ہے جنہوں نے کشمیر میںاخوت ،بھائی چارے اور انسانیت کی تعلیم دی اور ان ہی کی بدولت ہمیںتوحید اور عشق رسول ؐ کی تعلیم ملی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل میں محبت کے عنصر کو مستحکم کرنے اور ان کے اعلی اخلاق کو استوار کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں شراب بل1977کو منسوخ کیا جائے۔اس موقعہ پر مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام ،انٹرنیشنل دہلی پبلک سکول کے چیرمین شوکت چودھرسی،سکول کے ایڈمنسٹریٹر اور دیگر مہمانوںنے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے دوران تلاو ت کلام پاک اورنعت خوانی کرنے والوں میں ایوارڈ ،اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کی

گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرانے کی کوشش ناکام

سرینگر// پولیس نے پیر کی صبح بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ کارکنوں کو اس وقت حفاظتی تحویل میں لے لیا جب وہ تاریخی لال چوک کے گھنٹہ گھر پر 'ترنگا' لہرانے کی کوشش کی۔کپوارہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے کارکن بظاہر لوگوں کے غیض وغضب سے بچنے کے لئے پیر کی صبح لال چوک میں نمودار ہوئے اور 'بھارت ماتا کی جے، بی جے پی یونٹ کپوارہ زندہ باد' جیسے نعرے لگاتے ہوئے تاریخی گھنٹہ گھر کی جانب بڑھنے لگے۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس نے نقص امن کے خدشے کے پیش نظر بی جے پی کے ان کارکنوں کو ترنگا لہرانے سے قبل ہی حفاظتی تحویل میں لے کر پولیس تھانہ کوٹھی باغ منتقل کیا۔بی جے پی کے کارکنوں نے ترنگا لہرانے کی کوشش صبح سویرے اس وقت کی جب اس تجارتی مرکز میں کسی دکاندار نے اپنی دکان کھولی تھی نہ عام شہریوں کی کوئی نقل وحرکت نظر آ رہی تھی۔ تاہم جموں و کشمیر پولیس نے 'یوم الحاق' کے پیش

بی ڈی ایس چیئرمینوں اور سرپنچوں کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر// سرپنچوں اور بلاک ترقیاتی کونسلوں کے چیئرمینوں نے کل پریس کالونی میںاحتجاج کرتے ہوئے پنچایتی راج قانون میں ترمیم کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں قائم کئے گئے نئے پنچایتی راج نظام کو بے اختیار کرنے کی کوشش ہے۔ پنچایتی کانفرنس کے جھنڈے تلے احتجاج کے دوران بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے چیئرمینوں اور سرپنچوںنے نعرہ بازی کی۔ احتجاجیوں نے کہا کہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے حدود کے اندر علاقائی حلقوں کو قائم کیا جا رہا ہے،جس کے نتیجے میں نئے عوامی نمائندوں کا پہلے سے منتخب شدہ بلاک ترقیاتی کونسلوں کے ساتھ تنازعہ پیدا ہونے کا احتمال ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہی پر بس نہیں ہوتا بلکہ منتخب بلاک ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسنوں کو ضلع چیئرمینوں کے انتخابات میں رائے دہندگی کا حق بھی نہیں ہے،جو کہ سراسر نا انصافی اور پنچایتی راج قانون کے خلاف بھی ہیں۔ آفتاب احمد بیگ نامی ایک احتجاجی

سرینگر کے دستکارنان و شبینہ کے محتاج

سرینگر//اپنی پارٹی نے سرینگر کے دستکاروں کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرسے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں ۔اپنی پارٹی کے ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ نے کل یہاں پارٹی دفتر پر ایک تقریب کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ ضلع سرینگر میں دستکاری شعبہ سے وابستہ دستکاروں کی مشکلات کا ازالہ کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ دستکار ، تعمیراتی مائیگرینٹ ورکروں کی طرح نان شبینہ کے محتاج ہیں، کیونکہ وہ اشیاء ضروریہ سپلائی زمرہ میں نہیں آتے اور انہیں اپنی پیداوار روکناپڑی۔انہوںنے کہاکہ ایکسپورٹ  پرموشن کونسل فار ہینڈی کرافٹس (ای پی سی ایچ ) جوکہ بیرون ممالک دستکاروں کو اپنی مصنوعات کو فروخت کرنے کیلئے بڑا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، نے 2020کا میلہ منسوخ کر دیا۔ ای پی سی ایچ نے تخمینہ لگایا ہے کہ امسال اِس شعبہ کو  8,000-10,000 کروڑ کا نقصان ہوا اور

مزید خبرں

ترسیلی لائینوں کی مرمت  باغات کنی پورہ نوگام کیلئے ٹریفک پلان مرتب نیوز ڈیسک   سرینگر//محکمہ بجلی کی طرف سے نوگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 28 اور 29 اکتوبر کو ترسیلی لائینوں کی مرمت کا کام ہاتھ میں لیا جارہا ہے جس کے پیش نظر نوگام سے باغات کنی پورہ روڈ کو ٹریفک کیلئے بند رہے گا اور اس سلسلے میںٹریفک پولیس نے روٹ پلان مرتب کیا ہے ۔ٹریفک پولیس کے مطابق نوگام بائی پاس سے باغات کنی پورہ جانے والی گاڑیوں کو ان 2دنوں کے دوران پہرو کینہ ہامہ روٹ اختیار کرنا ہوگا جبکہ باغات کنی پورہ سے نوگام بائی پاس آنے والی گاڑیوں کو بی کے پورہ ،کانٹہ باغ مونچھوکا روٹ اختیار کرنا ہوگا ۔متعلقہ حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔   ۔21طیاروں میں 2670 افراد سرینگر وارد سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 154 ویں دِن 2670مسافر

تازہ ترین