تازہ ترین

جھیل ڈل میں ہاوس بوٹ فیسٹول کاافتتاح

سرینگر//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوموار کی شام جھیل ڈل میں محکمہ سیاحت کے اہتمام سے منعقدہ ہاوس بوٹ فیسٹول کاافتتاح کیا۔وزیرداخلہ نے فوراہ ،جس سے موسیقی چھوٹتی ہے اورلیزر شوکابھی مشاہدہ کیااور اِسے ایک سحرانگیزتجربہ قراردیا۔حکام کے مطابق ہاوس بوٹ فیسٹول ’آئی کنک ویک‘ کے ایک حصے کے طورمنعقد کیاگیا۔امت شاہ کے ہمراہ جموں کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہااورمرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتندرسنگھ بھی تھے۔مابعدامت شاہ نے ٹوئٹر پرتصاویربھی شیئرکیں۔شاہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا،’’سرینگر کے ڈل جھیل میں میوزیکل فائونٹین اور لیزرشوکامشاہدہ کرنا، یہ ایک سحرانگیزتجربہ تھا۔ہاوس بوٹ فیسٹول کابھی افتتاح کیاجس کااہتمام جموں کشمیر سیاحتی محکمہ نے کیا ہے‘‘۔