تازہ ترین

انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹ میں آگ کی ہولناک واردات

سرینگر//انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں رحیم موٹرس کی عمارت جل کر خاکستر ہوئی جس کے نتیجے میں یہاں کروڑوں روپے مالیت کے نقصان کاخدشہ ہے ۔سرینگر کے مضافاتی علاقے رنگریٹ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع رحیم موٹرس میں جمعہ کی صبح ساڑے دس بجے کے قریب اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً پوری عمارت کو اپنے لپیٹ میں لیا ۔رحیم موٹرس میں میکنک کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان احمد کے مطابق وہ معمول کے مطابق کام میں مصروف تھاکہ بجلی شارٹ سرکٹ ہوا اورچند منٹوں میں آگ ظاہر ہو ئی ہے جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق اگر چہ آگ بجھانے والے محکمہ کی ایمر جنسی سروس رحیم موٹرس کے بالکل پاس واقع ہے لیکن آگ اس قدر شدید اور تیز تھا جس کو بجھانے کے لئے ایک یا دو گاڑیاں کافی نہیں تھیں۔اس دوران اضافی گاڑیاں طلب کرنے میں پندرہ منٹ لگ گئے ہیں جب تک آگ نے مکمل ت

ڈاکٹر فاروق کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹرفاروق عبداللہ نے ایام میلاد کے بیچ جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد جمعہ کو درگاہ حضرت بل پہنچے اور نماز جمعہ ادا کی۔ ڈاکٹر عبداللہ نے اس موقعہ پر عالمگیر وبا کرونا وائرس سے نجات پانے کی دعاکرتے ہوئے کہا کہ اس بیماری نے عالم انسانیت کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام کی سربلندی اور نصرت و فتحابی کے علاوہ جموں کشمیر میں آپسی بھائی چارے و ہم آہنگی  کے قائم و دائم رہنے کیلئے بھی دعائیں کیں۔ ڈاکٹرفاروق نے انتظامیہ پر زور دیا کہ ایام متبرکہ کے دوران درگاہ حضرت بل میں عقیدتمندوں کی سہولیات کیلئے تمام تر انتظامات کئے جائیںجبکہ صحت و صفائی،طبی ٹیموں اور ٹرانسپورٹ کے علاوہ زائرین کی سہولیات کیلئے دیگر انتظامات جنگی بنیادوں پرکئے جائیں۔  

پارمپورہ میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر// پولیس نے پارمپورہ میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2304نشہ آور ٹکیں اور 425 کوڈین بوتلیں برآمد کیں ۔ پولیس بیان کے مطابق پامپورہ پولیس  نے چیکنگ کے دوران ایک آلٹوگاڑی زیر نمبر JK22A-9281کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے 2304 نشہ آور کیپسول اور425 بوتلیں کوڈین ضبط کیں ۔پولیس نے منشیات فروش بلال احمد میر ساکن نوپورہ ترال کو گرفتار کرکے اس کے خلاف پولیس تھانہ پارمپورہ میںایف آئی آر زیر نمبر 230/2020کے تحت کیس درج کیا   

شہر میں 20نئی پارکنگ جگہیں قائم ہونگی

 سرینگر//ایک اہم پیش رفت کے تحت شہر سرینگر میں جلد ہی 20نئی پارکنگ جگہیں قائم کی جارہی ہیں جس کے نتیجے میں شہری آبادی اور راہ گیروں کو ایک بڑی راحت ملے گی ۔پارکنگ کے ان نئے مقامات کے لئے سائٹوں کو ضلع ترقیاتی کمشنر کے دفترنے تجویز کیا ہے اور منظوری کے بعد ان جگہوں پر کام شروع ہوگا ۔ان میں سے ہر ایک مجوزہ سائٹ ایک سرکاری اراضی ہے اور یہ اس علاقے میں یا اس کے قریب واقع ہے جہاں ٹریفک کازیادہ دبائو رہتا ہے۔ضلع انتظامیہ نے سپیشل ایریا ڈیولپمنٹ پروگرام ( SADP)کے تحت 6 کروڑ روپے مختص رکھے ہیں اور ہر پارکنگ جگہ پر 10 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرشاہد اقبال چودھری نے کہا کہ کار پارکنگ کی کمی سرینگر میںایک بڑا مسئلہ ہے اور توقع ہے کہ ان پارکنگ جگہوںکے بننے کے بعد لوگوں کو راحت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر ایک پارکنگ جگہ پر سمارٹ آلات نصب ہونگے۔ ڈاکٹر شاہد نے مزید کہا کہ سرینگرمی

مہنگائی کا بازار گرم

سرینگر// شہر میں موسم سرما کی آمد سے قبل ہی سبزیوں کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عام لوگوں کی پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سبزیاں خریدنا بھی عام لوگوں کے بس کی بات نہیں رہ گئی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ محکمہ کی طرف سے بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لئے موثر کارروائیاں نہیں کی جا رہی ہیں۔ بازاروں میں سبزیوں کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ آلو 60 روپے فی کلو، پیاز 50 روپے فی کلو، ٹماٹر 50 روپے فی کلو، مٹر 135 روپے فی کلو، کشمیری ندرو 240 روپے فی کلو، شلجم اور مولی 40 سے 50 روپے فی کلو اور انڈے 60 روپے فی درجن کے حساب سے فروخت کئے جا رہے ہیں۔بتادیں کہ محکمہ امور صارفین و تقسیم کاری کی طرف سے جولائی 2020 میں جاری نرخ نامے کے مطابق آلو کی ریٹ 28 روپے فی کلو، پیاز کی ریٹ 20 روپے فی کلو، ٹماٹر کی ریٹ روپے فی کلو طے

رْوحانی بزرگ پیر غلام قادر کا انتقال

سرینگر//وادی کی نامور رْوحانی شخصیت پیر غلام قادر بٹ ساکنہ ہفت چنارجمعرات کو انتقال کرگئے۔ کورونا پروٹوکال کے تحت دینی اور سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی بڑی تعداد نے اْن کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انجمن صوفیا کے سرکردہ کارکن محمد سلیم خان نے ان کی وفات پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’ پیرغلام قادر علم و عرفان کا گنجِ بے بہا تھے۔اْن کے انتقال سے راہ سلوک کے سبھی اْمیدوار گویا یتیم ہوگئے۔‘‘ پیر غلام قادر بٹ ہفت چنار کے پشتینی باشندہ تھے اورآج نٹی پورہ میں رہائش پذیر تھے۔ اْنہیں آبائی مقبرہ واقع مگر مل باغ میں سینکڑوں لوگوں نے چشمِ پرْنم سے سپردخاک کیا۔ محمد سلیم خان نے مزید بتایا، ’’ سرینگر کے علاوہ وادی کے مختلف اضلاع سے راہ سلوک سے وابستہ لوگوں نے پیر غلام قادر سے فیض حاصل کیا۔ وہ سماجی خدمت میں پیش پیش تھے اور اْنہوں نے سینکڑوں والدین کو قرا

مزید خبرں

عید میلاالنبیؐ کے سلسلے میں خانقاہِ معلی میں تقریب آج  سرینگر// پیغمبر آخرزمان، فخر موجوداد ، محسن کائنات حضرت نبی آخرزمانﷺ کے یوم ولادت باسعادت کے مقدس تقریب سعید (عید میلادالنبیﷺ ) کی تقریبات کے سلسلے میں تاریخی خانقاہِ معلی حضرت میر سید علی ہمدانیؒ بانی اسلام کشمیر سرینگر میں 6ربیع الاول سنیچروار بمطابق 24اکتوبر کو ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد ہو گا۔ نمازِ ظہر سے قبل 12بجے دن کے بعد ہی مولانا ریاض احمد ہمدانی پیغمبر آخرزمان ﷺ کی تولد باسعادت کے مختلف گوشوں پر وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور نمازِ کے بعد حسب قدیم ختمات المعظمات، دورد و ازکار اور اوراد خوانی کی مجلس آراستہ ہوگی۔      ۔22اکتوبر کی یادوں پر مبنی 2روزہ سپوزیم اختتام پذیر سرینگر//ایس کے آئی سی سی سرینگر میں’22اکتوبر1947 کی یادوں پر مبنی 2روزہ قومی سپوزیم اور نمائش ‘ کل

تازہ ترین