تازہ ترین

انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹ میں واقع رحیم موٹرس میں آگ کی ہولناگ واردات

سرینگر//سرینگر کے مضافات رنگریٹ کے انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع رحیم موٹرس میں جمعہ کو آگ ظاہر ہوئی ۔آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ شرکٹ بتایا جاتا ہے۔ رحیم موٹرس میں میکنک کی حیثیت سے کام کرنے والے عرفان احمد کے مطابق وہ معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نمودار ہوگئی جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے پیش آیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق اگر چہ آگ بجھانے والے محکمہ کی ایمر جنسی سروس رحیم موٹرس کے بالکل پاس واقع ہے لیکن آگ بجھانے کی اضافی گاڑیاں طلب کرنے میں پندرہ منٹ نکل گئے۔ رحیم موٹرس کے ایک اور ملازم کے مطابق انہوں نے صارفین کی چھ گاڑیوں کو باہر نکالا ہے لیکن باقی ماندہ عمارت کے اندر ہی ہیں۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کے ذرائع کے مطابق دو انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور پانی کے چھ ٹینڈر بھی کام پر لگائے گئے ہیں تاکہ آگ

آر ٹی سی ملازمین کا راج بھون مارچ ناکام

سرینگر//روڈ ٹرا نسپورٹ کا رپوریشن کے ملازمین کے راج بھون چلو پروگرام کورنگدار پانی اور لاٹھی چارج سے ناکام بناتے ہوئے پولیس نے کئی ملازمین کوحراست میں لے لیا ہے۔جموں وکشمیر یوٹی روڈ ٹرا نسپورٹ کارپوریشن ور کرس یو نین کے بینر تلے کارپوریشن کے ملازمین ،ڈرائیور اور دیگر کنڈ یکٹر جمعرات کو شیر کشمیر پارک میں نمودار ہو ئے اور وہ روڈ ٹرا نسپورٹ کا رپوریشن انتظا میہ کے خلاف سخت احتجاج کرنے لگے۔ شیر کشمیرپا ر ک میں کافی دیر تک احتجاج کر نے کے بعدجیسے ہی ملازمین نے پروگروم کے تحت باہر نکل کر راج بھون کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو وہاں پہلے سے موجود پولیس نے ان کی پیش قدمی کو روک لیا تاہم احتجاجی ملازمین نے پیش قدمی جاری رکھی۔اس موقعہ پر پولیس نے کئی ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی تاہم اْس کے باجود ملازمین نعرے بازی کرتے رہے جس کی وجہ سے ریذیڈنسی روڑ پر ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملے اور ہر

مستقلی کی مانگ اور دیگر مطالبات

سرینگر// محکمہ اسٹیٹس میں کام کررہے عارضی ملازمین نے جمعرات کو یہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔اسٹیٹس ایمپلائزکیجول لیبرس یونین کے بینر تلے احتجاجی ملازمین نے نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج درج کیا۔اپنے مطالبے کو لیکرہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس لئے حتجاجی ملازمین نے جم کر نعرے بازی کی اور سرکارسے اپنے مطالبات کو فوری طور پورا کرنے کا پر زور مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ برسوں سے محکمہ میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم آج تک ان کی مستقلی عمل میں نہیں لائی گئی۔انہوں نے  لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اس سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی۔  

بھرتی عمل کیلئے پہلے سے ہی شفاف طریقۂ کار موجود :فاروق خان

سرینگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل کہا کہ جموں و کشمیر میں بھرتیوں کے لئے ایک شفاف طریقۂ کار پہلے سے موجود ہے جس کے لئے کسی بھی ملازمت کے خواہشمند کو سرکاری خدمات میں داخلے کے لئے طریقۂ کار پر عمل کرنا ہوگا۔مشیر نے اِن باتوں کا اظہار کل لیفٹیننٹ گورنر س شکایتی سیل چرچ لین سونہ وارمیں اَپنے ہفتہ وار عوامی شکایتی ازالہ  کیمپ کے دوران کیا ۔کشمیر اور جموں ڈویژن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے زائد از 90 عوامی وفود اور اَفراد نے مشیر سے ملاقات کی اور اَپنے علاقوں کے مختلف مسائل  جیسے تعلیم ، سڑک رابطے ، صحت معاملا ت وغیرہ مشیر کو گوش گذار کئے اور ان کے ازالے کے لئے مشیر کی ذاتی مداخلت طلب کی۔جسمانی طور خاص افراد کی طرف سے ایک وفد نے نابینا بچوں کے سکولی مسائل ، تھری وہیلر سکوٹیاں ، ماہانہ الائونس میں اِضافے کے معاملات اُٹھائے۔اسی طرح این آئی ایس کمیونٹی کوچوں کی

آبی گذرمیں پانی کی شدیدقلت سے لوگ پریشان

سرینگر//آبی گذر میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے باعث آبادی کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے ۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میں گذشتہ کئی ہفتوں سے پانی کی سپلائی متاثر ہے اور متعلقہ محکمہ لوگوں کو درپیش مشکلات دور کرنے میں پوری طرح ناکام ہوچکا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں کئی ہفتوںسے پانی کا سپلائی نظام مفلوج ہے جس کے نتیجے میں مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ جل شکتی علاقے میں پانی کی سپلائی بحال کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ علاقے میںپانی کی قلت سے ہارہار مچی ہوئی ہے اور لوگوں کو پینے کے لئے پانی کا ایک صاف قطرہ بھی دستیاب نہیں ہے جس کے نتیجے لوگ پریشان ہیں ۔شبیر احمد نامی شہری نے بتایا کہ محکمہ صحت عامہ جس کا نام اب جل شکتی محکمہ

امور صارفین اور ناپ تول محکمے کا مشترکہ سکارڈ تشکیل

سرینگر//محکمہ فوڈسیول سپلائزوامورصارفین کشمیرنے محکمہ ناپ تول کیساتھ ملکر شہرسرینگرکے بازاروں میں چیکنگ کی مہم شروع کی ہے۔محکمہ خوراک و امور صارفین کے  حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ معائنہ کرنے والی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر کھانے پینے کی دکانوں معائنہ کرتے ہوئے جانچ کے لئے نمونے حاصل کئے جبکہ صارفین کو زائد قیمت پر اشیائے خوردنی فروخت کرنے اور ان کا استحصال کرنے کے تحت قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 29 سبزی فروشوں ، 10 گوشت فروشوں اور 9 دیگر افراد سمیت 29 دکانداروں پر صارفین سے اضافی قیمتیں وصولنے پرمقدمے درج کئے گئے اور ان کے خلاف باضابطہ متعلقہ پولیس تھانوں میں کیس درج کئے گئے۔چیکنگ سکارڈ نے قصورواردُکانداروں،قصابوں ومرغ فروشوں سے93ہزار200روپے بطورجرمانہ وصول کیا۔بازاروں میں غیرمعیاری غذائی اجناس کے کاروبار اورصارفین سے مختلف اشیا

مزید خبرں

قدیم قاضی مسجدزینہ کدل میں سیرتی مجلس آج سرینگر// عید میلاد النبیؐ کی جاری تقریبات کے سلسلے میں قدیم اور تاریخی قاضی مسجد قاضی یار زینہ کدل میں آج نماز جمعہ سے قبل معروف عالم الدین اور اسلامی سکالر ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد آنحضور ؐ عید میلاد النبیؐ کے مختلف گوشوں پر وعظ فرمائیں گے۔ عاشقانِ رسولؐ سے استدعا ہے کہ اس بابرکت مجلس میں تشریف لاکر خیردارین حاصل کریں۔مجلس کا آغاز 12بجے سے ہی ہوگا اور نماز ایک بجے ادا کی جائیگی۔     یونانی ہسپتال شالہ ٹینگ کا شعبہ پنچ کرمادوبارہ بحال سرینگر//شالہ ٹینگ علاقے میں قائم گورنمنٹ یونانی اسپتال میںکویڈ کے دوران’شعبہ پنچ کرما‘ کو معطل کرنے کے بعد دوبارہ شروع کیا ہے۔جہاں مریضوں کا علاج پنچ کرماطریقے سے علاج ومعالجہ شروع کیا گیا ہے اور مختلف امراض میں مبتلا لوگ یہاں ان سہولیات کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔