عارضی ملازمین کا راج بھون مارچ ناکام

 سرینگر// پولیس نے بدھ کو عارضی ملازمین کے راج بھون مارچ کو ناکام بناتے ہوئے ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں پر رنگین پانی کا چھڑکائو اور لاٹھی چارج کرکے50کے قریب مظاہرین کی گرفتاری عمل میں لائی۔ سرینگر میں ریذیڈنسی روڑ پر اس وقت افراتفری اور کشیدگی کا ماحول دیکھنے کو ملا جب پولیس نے عارضی ملازمین کی جانب سے راج بھون مارچ کو ناکام بنا دیا۔احتجاجی ڈیلی ویجر اور کیجول ملازمین نے جوں ہی میونسپل پارک سے باہر آنے کی کوشش کی تو پہلے سے موجود پولیس اہلکاروں نے انکی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ اگر چہ احتجاجی مظاہرین نے مزاحمت کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے رنگدار پانی کی بوچھار کی۔احتجاجی ملازمین ایک بار پھر جمع ہوئے اور چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں پھر سے احتجاج کرتے ہوئے پیش قدمی کرنے لگے اور پولیس نے ایک بار پھر انکی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لاٹھی چارج کیا اور احتجاجیوں

خواجہ بازار میں تاریخی اہمیت کا حامل’’خوجہ دگر‘‘ ادا

سرینگر// بلند پایہ ولی کامل، عظیم المرتبہ اولیاء، داعی اسلام حضرت بہاالدین نقشبند مشکلکشاؒ کا عرس مبارک کل جموں و کشمیرکے طول ارض میں نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر میں اُن کے آستان عالیہ واقع خواجہ بازار نوہٹہ میں منعقد ہوئی جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے ختمات المعظمات ، درود ازکار (ختم خواجگان) اور نماز خوجہ دگر میں شرکت کی۔میر واعظ مولانا ہمدانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواجہ بزرگؒ کی تعلیم ، عبادت ، ریاضت، تقویٰ اور اسلامی خدمات، تبلیغ واشاعت تاریخ اسلام میں ایک سنہری باب ہے۔ہمدانی نے کہا کہ حضرت اولیاء کرام کے پاک اور تاریخی کارناموں کی بدولت کشمیر کا چپہ چپہ اسلام کے نور سے سرسبز وشاداب ہوا اور اِن کی درگاہیں ہمارے دلوں کے سکون رہے ہیں۔وادی کی زیارت گاہوں ، خانقاہوں اور مساجدوں میں بھی علماء کرام نے حضرت شاہ بخارانؒ کی سیرت پر روشنی ڈالی۔

مگھر بل باغ کے نجی ہسپتال میں خاتون کی موت

سرینگر//ڈاکٹروں کی مبینہ لاپروائی کے نتیجے میںمگھر بل باغ میں واقع ایک نجی اسپتال میں خاتون کی موت کے بعد لواحقین نے احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے اسپتال کی توڑ پھوڑ کی ۔ مہلوک خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ3بچوں کی ماں 45سالہ خاتون جو کہ داندر کھاہ بٹہ مالو کی تھی، کو گزشتہ ہفتہ اسپتال میں اس وقت علاج و معالجہ کیلئے داخل کر ایا گیا تھا جب انہوں نے چھاتی میں درد کی شکایت کی تھی ۔ افراد خانہ کے مطابق جونہی خاتون کو اسپتال میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کر دیا گیا تو ڈاکٹروں نے ان کی یقین دہانی کرائی کہ وہ بالکل ٹھیک ہے تاہم بدھ کو وہ اسپتال میں اس وقت موت کی آغوش میں چلی گئی جب اس کا آپریشن کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاتون کی موت ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے نتیجے میں جراحی کے عمل کے دوران اندرونی زخموں سے واقع ہوئی ۔خاتون کی موت کے ساتھ ہی لواحقین نے اسپتال کے باہر زور دار احتجاجی مظاہرے

۔22اکتوبر1947کاقبائلی حملہ

سرینگر//پاکستان کے حمایت یافتہ قبائلی حملے کی یاد میں جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ’’22اکتوبر1947کی یادیں ‘‘کے عنوان سے 2روزہ قومی سمپوزیم منعقد ہورہا ہے ۔ایس کے آئی سی سی سرینگر میںآج  منعقد ہونے والے اس سمپوزیم میں مرکزی وزیر ثقافت پی ایس  پٹیل ، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، ماہرین تعلیم ، فوج اور فضائیہ کے سابق افسران اور دفاعی ماہرین سمیت دیگر معزز مہمان اس تاریخی واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کریںگے۔ جموں وکشمیر یونین ٹیریٹریری حکومت کے اشتراک سے نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹری آف ہسٹری آف آرٹ ، کنزرویشن اینڈ میوزولوجی کے زیر اہتمام یہ سمپوزیم منعقد ہورہا ہے ۔ایک عہدیدار نے بتایا کہ سمپوزیم اس دن کی تاریخی داستان سامنے لے آئے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس طرح کے اقدام کا مقصد لوگوں میں تاریخ کے اس مرحلے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔اس پروگرام سے

رجسٹریشن کے بغیر فوڈ بزنس کرنے والوں کے خلاف مہم

سرینگر//فوڈ لائسنسنگ اینڈ رجسٹریشن سسٹم (ایف ایل آر ایس) کے دائرے میں کھانے پینے کے کاروبار کو لانے کے لئے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کشمیر کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر فوڈ بزنس چلانے میں ملوث افراد کے خلاف خصوصی مہم چلائی گئی ہے۔مہم کے دوران گذشتہ 2دنوں میں فوڈ بزنس آپریٹرز (ایف بی او) کے خلاف مجاز عدالت میں 94 مقدمات دائر کیے گئے جو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر اپنا کاروبار چلاتے ہوئے پائے گئے۔اس کے علاقہ قمرواری میں صفائی کے فقدان پر قصاب کی ایک دکان کو سیل کیا گیا۔دریں اثنا کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شکیل الرحمن نے جموں و کشمیر کے تمام فوڈ بزنس آپریٹروںکو ہدایت دی ہے کہ  وہ لائسنس / رجسٹریشن حاصل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایف بی اوز کو 12 لاکھ تک کا کاروبار رکھنے

درختوں کی شاخ تراشی

سرینگر// پاور کنٹرولر کشمیر کی اطلاع کے مطابق صورہ میں 90فٹ روڈ پر درختوں کی شاخ تراشی اورترسیلی لائین کی مرمت کے پیش نظر 33کے وی حبک گاندربل لائین کے تحت آنے والے علاقوں میں آج یعنی 22اکتوبر کو صبح 10بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی سپلائی متاثر رہے گی۔  

مزید خبرں

اے ڈی جی پی آرمڈ کاپریہاس پورہ کا دورہ  جوانوں کوامن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کی ہدایت    سرینگر//ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرل آف آرمڈ پولیس اے کے چودھری نے آرمڈ پولیس کمپلیکس پریہاس پورہ کا دورہ کرکے وہاںمقیم آئی آر پی بٹالین کا جائیزہ لیا۔اس موقعہ پر انہوں نے پولیس اہلکاروں پر زوردیا کہ عوام کے ساتھ بہتر تعلقات قائم ودائم رکھیں اورڈسپلن میں کوئی کوتاہی نہ برتیں۔ انہوں نے بتایاکہ ڈیوٹی سر انجام دیتے وقت ہوشیار رہیں اور امن قانون کی صورتحال کو برقرار کھنے کے دوران اپنے جسم کی حفاظت کیلئے تمام طرح کے ضروری انتظامات لازمی اپنائیں۔ دربار کے دوران پولیس جوانوںنے اپنے مطالبات پیش کئے جن کو انہوںنے کافی غور سے سننے کے بعد موقعہ پر حل کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ اے ڈی جی پی نے پولیس آفسیران و جوانوں پہ زور دیا کہ مستقبل میں اپنی دیگرذمہ داریوں کی طرف پورا دھ

تازہ ترین