تازہ ترین

محکمہ سیاحت کے عارضی ملازمین کا احتجاج

سرینگر//5برسوں سے ماہانہ مشاہرے سے محروم محکمہ سیاحت کے عارضی ملازمین نے مستقلی اور تنخواہوں کی واگزاری کیلئے پریس کالونی میں احتجاج کیا۔ پیر کو محکمہ سیاحت کے ڈیلی ویجر ٹورازم کیجول لیبرس یونین کے جھنڈے تلے جمع ہوئے اور نعرہ بازی کرنے لگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر’’ ہمارے ساتھ انصاف کرو،2014سے تنخواہیں واجب الادا‘‘اور دیگر مطالبات کو تسلیم کرنے کے نعرے درج تھے۔اس موقعہ پرمظاہرین نے کہاکہ سرکار کے پاس اْن کی مستقلی کے حوالے سے کوئی واضح حکمت عملی نہیں ہے جس کی بدولت وہ احتجاج پر ہیں۔انہوں نے لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی وہ اْن کے مطالبات جلد حل کرکے مزدو ر طبقہ کی پریشانی کو دور کرے۔مظاہرین نے کہاکہ کورونا صورتحال کے سبب ان کی حالت قابل رحم ہوچکی ہے اور وہ دانے دانے کو محتاج ہوگئے ہے تاہم اس کے باوجود بھی افسران بالا کو نا ہی کئی رحم

لال منڈی میں محکمہ دیہی ترقی کے ملازمین کا احتجاج

سرینگر// محکمہ دیہی ترقی میں کام کرہے عارضی ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انکی مستقلی کیلئے فوری طور پر اقدامات نہیں کئے گئے تو وہ احتجاجی لہر میں شدت لائے گے۔ محکمہ کے ملازمین نے رورل ڈیولپمنٹ ڈیلی ویجرس ایسو سی ایشن کے جھنڈے تلے لال منڈی سرینگر میں احتجاج کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینئر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،جن پر انکے مطالبات کے حق میں تحریر درج تھی۔نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے ایسو سی ایشن کے صدر امتیاز احمد نے کہا کہ وہ گزشتہ25برس سے لیکر28برسوں تک اس محکمہ میں کام کر رہے ہیں تاہم ابھی تک بیشتر عارضی ملازمین کو مستقل نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلسل حکومتوں نے انہیں فراموش کیا تھا اور جب از خود انہوں نے یہ معاملہ سابق گورنر این این وہرا کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے متعلقہ محکمہ سے اعداد وشمار اور تفصیلات طلب کی۔ امتیاز احمد نے بتایا کہ مجموعی طور

میرا قصبہ میری شان| شہر کے کئی مقامات پر خصوصی تقریبات

 سرینگر//شہر کے اندرونی علاقوں میں رہائش پذیر شہریوں نے’’ میرا شہر میری شان‘‘ کیولین پروگرام میں مطالبات کرتے ہوئے انتظامیہ سے امیدیں وابستہ کیں،جبکہ انتظامیہ نے متعدد شہریوں میں سرٹیفکیٹ اور سازوسامان تقسیم کیا۔حال ہی میں منعقدہ’’ گائوں کی اور‘‘ پروگرام کی تسلسل کے بعد لیفٹنت گورنر انتظامیہ نے شہری آبادی تک پہنچنے کے لئے2روزہ ’’ میرا شہر میری شان‘‘ کا اعلان کیا۔اس پرجوش پروگرام میں جموں و کشمیر کے شہری علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی دہلیز تک حکمرانی لانے کا تصور کیا گیا ہے۔ پیر کو اس پروگرام کے پہلے دن انتظامیہ نے سرینگر اور اس کے آس پاس متعدد کیمپ لگائے۔ گنج بخش پارک نوہٹہ میں منعقد ایسے ہی ایک کیمپ میں ،علاقے کے لوگوں کو پروگرام میں مختلف سرگرمیوںمیں مصروف دیکھا گیا۔ اسی نوعیت کا ایک اور کیمپ نگین کلب میں

شہر خاص میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سوہانِ روح

 سرینگر // شہر خاص میں ہر گزرتے دن کے ساتھ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد سے عام لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔شہر خاص کے خیام، خانیار، رعناواری، زندشاہ مسجد ، سعیدہ کدل ، خوجہ یار بل، شاہ آباد ، کاٹھی دروازہ ، بادام واری، حول ،علمگری بازار، نوہٹہ ،راجوری کدل، کائو ڈارہ، ، خواجہ بازار اور دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔ رعناواری سے تعلق رکھنے والے جہانگیر احمد بٹکاکہنا ہے کہ ’’ خیام ، خانیار اور رعناواری میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے نہ صرف بچوں اور بزرگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ صبح اور شام کے وقت کتوں کی بڑی تعداد ان علاقوں کے اندرونی محلہ جات میں داخل ہوکر لوگوں کو زخمی کردیتے ہیں‘‘۔جہانگیر نے بتایا کہ زندہ شاہ مسجد، کرالہ یار اور دیگر محلہ جات میں آوارہ کتوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہاں لوگوں کو ص

مشتاق کالو نی سے گنگہ بگ تک آ د ھا کلومیٹرروڈ خستہ حال

سرینگر// مشتاق کالو نی حیدر پورہ سے گنگہ بُگ تک آ د ھا کلومیٹر روڈٖ کو تارکول نہ بچھانے کے باعث لوگوںاور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ ضلع بڈ گام کے کئی علاقوں کی سڑکوں پر میکڈم بچھایا گیا تاہم یہ نصف کلومیٹر ابھی تک خستہ ہے جس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔ضلع بڈ گام کی بیشتر سڑ کوں پر تار کول بچھا یا گیا ہے تاہم مشتاق کالو نی حیدر پورہ سے گنگہ بگ تک آ د ھے کلومیٹرکو نظر انداز کیا گیاہے۔ مقامی لوگوںکا کہنا ہے کہ لالچوک سے آ نے والے ٹریفک اسی روڈ کے ذریعے براستہ نار کرہ بڈگام کی طرف جاتا ہے لیکن گاڑیوںکے بھاری رش سے اس آدھے کلومیٹر روڈ کی حالت مزید ناگفتہ بہہ بن گئی ہے اورسڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈ بن چکے ہیں۔سی این ایس کے مطابق لوگوں نے کہاکہ ا سڑک کی حالت اس قدر خستہ ہے کہ ٹرانسپورٹر اب ا

کوہنہ کھن ڈلگیٹ میں 2منشیات فروش گرفتار

سرینگر//کوہنہ کھن ڈلگیٹ میں پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے چرس ضبط کیا۔ پولیس پوسٹ نہروپارک نے کوہنہ کھن  ڈلگیٹ میں گشت کے دوران 2شہریوں کو روک کر تلاشی لی۔ اس موقعہ پر تلاشی کے دوران 1100 گرام چرس برآمد کیا۔پولیس نے محمد رفیق پتو اور عاقب منظور بکرو کو گرفتار کرکے ان کیخلاف پولیس اسٹیشن رام منشی باغ ایف آئی آر زیرنمبر110/2020 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔ پولیس کی طرف سے کمیونٹی ممبران سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات فروشوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی تاکہ معاشرے کو اس وبا سے پاک رکھا جائے۔   رعناواری میں 5قِمار باز گرفتار ۔19ہزارروپے اور تاش کے پتے ضبط  سرینگر//رعناواری میںپولیس نے قمار بازوں کو گرفتار کرکے 19ہزار روپے ضبط کئے۔ پولیس کو مصدقہ

تازہ ترین