سعدہ کدل میں فورسز اہلکارآگ بگولہ

سرینگر//پائین شہر کے سعدہ کدل علاقہ میںاس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک مرغ فروش کی پٹائی کرکے اس کے کئی مرغوں کومار ڈالااور اس کا موبائل فون بھی توڑ ڈالا۔عینی شاہدین کے مطابق سعدہ کدل سے گزرنے والی سی آر پی ایف گاڑیوں پر مبینہ طور پر پتھرائو ہوا جس کے بعد سی آر پی ایف اہلکاروں نے ایک مقامی مرغ فروش کی پٹائی کردی اور اس کے مرغوں کو ہلاک کردیا۔ مرغ فروش نے سی آر پی ایف اہلکاروں پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سنگ بازی کا غصہ مجھ پر نکالا۔مرغ فروش کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس کی بلاوجہ پٹائی کی اور بندوق کے بٹھوں سے اسکے سر کوپیٹا ، موبائل فون توڑ ڈالا اور کئی مرغوں کو مار کر ہلاک کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق مرغ فروش گزشتہ پندرہ برسوں سے یہاں پر دکانداری کررہا ہوں تاہم آج فورسز نے سنگبازوں کا نزلہ دوکاندار پر اتارا۔ قابل ذکر ہے کہ مرغ فروش کا ایک ویڈیو

ایس ڈی کالونی بٹہ مالومیں ایک ماہ سے پانی کی قلت

 سرینگر// شیخ دائود کالونی بٹہ مالو میں پینے کے صاف پانی کی قلت کیخلاف خواتین نے سڑکوں پر نکل کر محخمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔ایس ڈی کالونی بٹہ مالو میں گذشتہ ایک ماہ سے پانی کی سپلائی متاثر ہے جس کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات سے دوچار ہیں ۔سنیچر کو متعدد خواتین سڑ ک پر جمع ہوئیں اور سڑک پر رکاوٹیں کھڑا کرکے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ مظاہرین کاکہناہے کہ پچھلے ایک ماہ سے یہاں پانی کی شدید قلت ہے جس کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مظاہرین نے کہاکہ انہوںنے کئی مرتبہ محکمہ جل شکتی کے عملہ سے پانی کی قلت کے بارے میں آگاہ کیا لیکن کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہوگئے۔ احتجاجی خواتین نے کہا کہ علاقہ میں پانی کی قلت سے لوگ سخت مشکلات کا سا منا کرر ہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ صبح صادق سے ہی خواتین کو

فائر اینڈ ایمر جنسی کے لسٹ کو کالعدم قرار دینے کی مانگ

 سرینگر// محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی جانب سے حالیہ مشتہر شدہ لسٹ کو کالعدم قرار دینے کے مطالبے کو لے کر ناکام امیدواروں نے پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس دوران پولیس نے احتجاج میں شامل امیدواروں پر لاٹھی چارج کر کے انہیں تتر بتر کیا ۔ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کی حالیہ مشتہر شدہ لسٹ میں ناکام قرار دئے گئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے زور دار احتجاج کر کے ان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج میں شامل امیدواروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان امتحانات اور نتایج میں دھندلیاں ہوئیں اور اصل و قابل امیدواروں کے بجائے منظور نظر افراد کو فہرست میں جگہ دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وہ گذشتہ کئی ہفتوں سے لسٹ کو کالعدم قرار دینے کی مانگ کررہے ہیں تاہم حکام کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوگئے ہیں ۔انہوں نے بتایا جب تک نہ انہ

پولی تکنیک کالجوںکے طلباء کیلئے کونسلنگ کم پلیسمنٹ مہم کا افتتاح

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے طلاب میں اَنٹرپرینیور شپ سکلز اُجاگر کرنے پر زور دیا ہے اور مختلف آرگنائزیشنوں کے نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تنظیموں میں کام کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا موقعہ فراہم کر کے نئے طلاب میں اعتماد پیدا کریں ۔پرنسپل سیکرٹری نے ان باتوں کا اظہار کل کشمیر ڈویژن کے پولی تکنیک کالجوں کے فارغ التحصیل طلاب کے لئے کونسلنگ کم پلیسمنٹ مہم کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس پروگرام کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے نے کیا تھا اور اس کی میزبانی گورنمنٹ پولی تکنیک برائے خواتین بمنہ سری نگر نے کی تھی۔اس مہم کے لئے کیمپس میں 32 آرگنائزیشنوںنے حصہ لیا جبکہ 4 کمپنیوں نے بذریعہ آن لائن موڈ تبادلہ خیال کیا۔اُنہوں نے گورنمنٹ پولی تکنیک کی ایک گروپ گرلز اَنٹرپرینیوروں کی بھی حوصلہ افزائی کی جو اس وقت جے کے ای ڈی

سرسید احمد خان کی یوم پیدائش

سرینگر//ممتاز مفکرماہر تعلیم اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی سرسید احمد خان کی 203 ویں یوم پیدائش کے موقع پرکل یہاں کشمیر یونیورسٹی میں ایک تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ، سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر معراج الدین میر ، ڈین اکیڈمک افیئرس ،پروفیسر اکبر مسعود اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نیسرسید احمد خان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ۔پروفیسر طلعت احمد نے سرسید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرسید احمد خان نے ملک کے تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر جوتعاون دیا،اسکی کوئی مثال نہیں ہے۔انہوں نے کہا  "اس مشن کو جاری رکھنا ہی ہمارے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعلیم کی طرف لے جائے گا کیونکہ تعلیم ہی قوم کو ترقی اور خوشحالی کی طرف لے جانے کا واحد راستہ ہے‘‘۔پروفیسرمعراج الدین میر

غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کی مہم

سرینگر// جھیل ڈل اور اس کے گرد و نواح میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (لائوڈا ) نے سنیچر کوچندہ پورہ ہارون ،لشکری محلہ ،تیل بل ،سعدہ کدل ،میاں شاہ صاحب رعناواری اور باغ روپ سنگھ نائو پورہ میں متعددڈھانچوں کو ہٹا لیا جن میں یک منزلہ4مکان اوردیگر 3دھانچے شامل ہیں۔یہ تعمیرات غیر قانونی طور تعمیر کئے گئے تھے ۔اس دوران ٹپروں اور تعمیراتی میٹریل لے جانے والی گاڑیوں پر روک لگانے کیلئے لاوڈاسکارڈ کی طرف سے خصوصی ناکے لگائے گئے ہیں ۔لائوڈا کے ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی طور ڈھانچے تعمیر کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور انہدامی کارروائی جاری رہے گی ۔انہوںنے ٹپرمالکان اور تعمیراتی میٹریل لے جانے والی گاڑیوں کے مالکان کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ڈل اور نگین جھیلوں اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بغیر اجازت تعمیراتی میٹریل لے

مزید خبرں

ہارون اور پیر باغ میںپانی کی ہاہا کار   سرینگر/ارشاد احمد//ہارون اورپیر باغ سرینگر کے متعدد علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے زائد عرصہ سے پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہارون، چندہ پورہ،درباغ،سمیت دیگر متعدد علاقوں میں پچھلے ایک ہفتے سے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ محکمہ جل شکتی اس قلت کو دور کرنے سے ابھی تک ناکام ہی ثابت ہوگیا ہے۔ہارون کے حفیظ اللہ میر نے بتایا کہ کئی مرتبہ اس بارے میں محکمہ جل شکتی کو آگاہ کیا گیا لیکن ابھی تک پانی کی فراہمی یقینی نہیں بنائی جاسکی۔ادھر گرین ایونیو پیرباغ اور دیگر ملحقہ علاقوں کے لوگوں نے بھی شکایت کی ہے کہ ان علاقوںمیں پچھلے کچھ دنوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت ہے۔مقامی شہری بلال احمد بٹ نے بتایا کہ ان علاقوں کے باشندوں نے متعلقہ حکام سے بار بار درخواست کی ہے کہ وہ لوگوں کو درپیش شدید پریشانی

تازہ ترین