تازہ ترین

نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کو خریدنے کی کوششیں | وفاداریاں تبدیل کرنے کیلئے زر کثیر کا لالچ : ڈاکٹرفاروق

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کے کارکنوں کو خریدنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں،اورانہیں دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے لئے طرح طرح کی تکلیفیں دی جا رہی ہیں۔فاروق عبداللہ نے یہ باتیں ہفتے کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرز نوائے صبح کمپلیکس پر نیشنل کانفرنس کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا’’آپ دیکھ رہے ہیں کہ آج کل کس طرح کارکنوں کو خریدنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، انہیں عجیب عجیب تکلیفیں دی جا رہی ہیں، ان تکلیفوں کا مقصد ہمارے ورکروں کو دوسری جماعتوں میں شمولیت اختیار کرنے پر مجبور کرنا ہے ، اگر کوئی جماعت سے بھاگ رہا ہے تو آپ نہ گھبرائیں‘‘۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت قائم و دائم رکھنا نیشنل کانفرنس کا بنیادی منشور رہا ہے اور پارٹی