نجی سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کا پریس کالونی میں احتجاج

 سرینگر//ٹیوشن فیس میں50 فیصد رعایت اور ٹرانسپورٹ فیس کلی طور معاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والد ین نے جمعرات کو پر یس کالونی میں احتجاج کیا ہے ۔نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ’’پیرنٹس ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ اسکولز کشمیر‘‘کے بینر تلے اپنے مطالبات جس میں خاص کر ٹیوشن فیس میں 50 فیصد رعایت دینے کے حق میں احتجاج مظاہرے کئے ۔احتجاجی ’والدین کو ہراساں کرنا بند کرو، بند کرو، تانا شاہی نہیں چلے گی، نہیں چلے گی، اصغر سامون ہوش میں آؤ، ہوش میں آؤ‘ وغیرہ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔احتجاج میں شامل والدین کا کہنا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں ان سے مختلف ناموں پر فیس وصول کیاجا رہا ہے اور سرکار کی طرف سے پابندی لگانے کے باوجود بھی کئی نجی اسکول والدین سے لاکھوں روپے داخلہ فیس وصولتے ہیںجبکہ سرکاری ح

کاکہ سراے میں آٹو رکھشا سے منشیات برآمد

سرینگر// پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے کاکہ سرائے علاقے میں 2منشیات فروش کو گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران کاکہ سرائے میںدودھ گنگا بنڈپر ایک آٹو رکھشا کو روک کر اس کی تلاشی لی ۔جس دوران پولیس نے آٹو سے منشیات برآمد کی ۔پولیس نے آٹو رکھشا میں سوار عمر رشید خان اور عادم امیںکانٹھ کو گرفتار کرکے انہیں پولیس تھانہ کرن نگر میں بند کردیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 61/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا۔پولیس نے آٹو کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور گرفتارشدگان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

سرینگر میں متعدد وفود فاروق خان سے ملاقی

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل ایک بار پھر اِس بات کی تصدیق کی کہ عوام کے معاملات کے ازالہ لیفٹیننٹ گورنر اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اِن باتوں کا اِظہار مشیر نے لیفٹیننٹ گورنر کی شکایتی سیل چرچ لین سونہ وار میں اَپنے ہفتہ وار عوامی دربار میں شنوائی کے دوران کیا۔وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 وفود اور اَفراد نے مشیر کے سامنے اپنے مطالبات اور شکایات گوش گذار کئے۔سری نگر سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے اپنے علاقے میں عوامی پارک کی تعمیر کی مانگ کی۔بڈگام سے آئے ایک وفد نے کھیل سے متعلق سرگرمیوں کے لئے کھیل میدان کی تعمیر کی مانگ کی۔ اسی طرح ایس آر او 43 کے خواہشمند افراد کی ایک اور ڈیپوٹیشن نے کلیئرنس کے لئے متعدد محکموں میں زیر التوأ اپنے معاملات پیش کئے۔کولگام علاقے سے آئے ایک وفد نے اَپنے علاقوں میں سڑکوں پر میکڈمائزیشن کرنے کا

کشمیر یونیورسٹی میں شیخ العالمؒ اور مسائل و تناظر پر 2 سمینار

سرینگر //کشمیر یونیورسٹی میں’’21ویں  صدی میں ترجمہ: مسائل اور تناظر‘‘پر 2روزہ قومی سطح کا ویبنار کل اختتام پذیر ہوا۔اس کے علاوہ یونیورسٹی میں ’شیخ العالم ؒکی نظموں کے تجزیاتی مطالعہ‘ کے عنوان سے ایک روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔گارڈن اکیڈمک پورٹل (جی اے پی) کے تعاون سے یونیورسٹی کے شعبہ لسانیات کے اہتمام سے منعقدہ اس ویبنار میں ملک کے مختلف حصوں سے 100 سے زائد فیکلٹی ممبران اور اسکالروں نے شرکت کی۔افتتاحی سیشن میں یونیوسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر مہمان خصوصی تھے ۔پروفیسر اعجاز محمد شیخ ریجنل ڈائریکٹر ، جی اے پی نے شرکاء کو ویبنار کے مقاصد سے آگاہ کیا جبکہ شعبہ لسانیات کے سربراہ پروفیسر عادل امین کاک نے مطلوب ترجمہ کے مختلف پہلوؤں اور اس کی بین الاقوامی نوعیت کی وضاحت کی۔ ’شیخ العالم ؒکی نظموں کے تجزیاتی مطالعہ‘ کے سمینار سے

’جشن ہرد‘ کا افتتاح، بصیر خان کا فن لسانیات کے فروغ پر زور

 سرینگر //لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل دو روزہ لوک اور لائیٹ میوزک کنسرٹ جشنِ ہرد کا کل ٹائیگور ہال سرینگر میں افتتاح کیا ۔ کنسرٹ کا انعقاد جموں کشمیر اکیڈمی برائے فن ، ثقافت و لسانیات ، کشمیر نے کیا ہے ۔ سیکرٹری ثقافت و سیاحت کے علاوہ دیگر معروف شخصیات بھی اس موقعہ پر موجود تھیں ۔ کنسرٹ میں کشمیر کے معروف فنکاروں نے اپنی گائکی سے حاضرین کو مسحور کیا ۔ دو روزہ میلے کا انعقاد اکیڈمی نے کووڈ 19 بحران کے بعد فنکاروں کو اپنے فن کے مظاہرے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرنے کیلئے کیا ۔ پروگرام کے پہلے روز فنکار وحید جیلانی ، منیر احمد میر ، شازیہ بشیر اور فردوس احمد نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ مشیر جو کہ اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھے ، نے جموں کشمیر اکیڈمی برائے فن لسانیات و ثقافت کو فروغ دینے کیلئے سراہا ۔ انہوں نے اکیڈمی کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔&n

نابیناؤں کا عالمی دن

سرینگر// 15 اکتوبر کو دنیا میں نابیناؤں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اسے سفید چھڑی کا دن بھی کہا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کو بصارت سے محروم افراد کے مسائل اور مشکلات کا احساس دلانا ہے تاکہ ان لوگوں کی تعلیم و تربیت، روزگار اور ان کے تحفظ کا مناسب انتظام کیا جاسکے۔ یہ دن نابیناؤں کی انٹرنیشنل فیڈریشن کے تحت ہر سال منایا جاتا ہے۔اس دن کے حوالے سے جے اینڈ کے ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کے اہتمام سے کل یہاں سرینگر میں ایک ویبنار کا نعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایسوسی این کے صدر عبدالرشید بٹ نے کی جبکہ اس میں ضلع صدرو کے علاوہ مختلف اداروں سے وابستہ افراد جن میں سندھیا در ،ویریندر لنگو ،شہنواز ،انٹرنیشنل اتھلیٹ عرفان میر نے شرکت کی ،صحافی منوج کول نے ویبنار میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ سفید چھڑی کا دن (وائٹ کین سیفٹی ڈے )15 اکتوبر کو 1964 میں صدر لنڈن بی جانسن نے سف

مزید خبرں

منشیات فروش پر پی ایس اے عائد کورٹ بلوال جیل جموں منتقل سرینگر// منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت پولیس نے ایک منشیات فروش پرکو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کورٹ بلوال جیل جموں بھیج دیا ہے ۔پولیس نے سرینگر میں منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف مہم چھیڑ رکھی ہے اور اسی مہم کے دوران پولیس نے متی محلہ شالیمار کے منشیات فروش شکیل احمد بٹ کو گرفتار کیا تھا اور پولیس اسٹیشن ہارون میں اس کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 05/2019 کے تحت کیس درج کیا گیا تھا ۔بعد میں کیس کی شنوائی ہوئی اور مذکورہ منشیات فروش پر پی ایس اے لاگو کیا گیا اور اب اسے پی ایس اے کے تحت کورٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا گیا ہے۔     پوسٹ آفس لین راجباغ میںپانی نہیں ۔15 دنوں سے آبادی کو مشکلات  نیوز ڈیسک   سرینگر//پوسٹ آفس لین راجباغ میں مسجد حمزہ کے نزدیک رہایش پذیر آبادی گذشتہ

تازہ ترین