عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے گورنر کے مشیر سے ذاتی مداخلت طلب

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل کہا کہ عوام کے مسائل و مشکلات کے ازالہ کے لئے اِنتظامیہ نے ہرسطح پر ایک مستحکم او رمؤثر ازالہ نظام قائم کیا ہے ۔اِس کا اِظہار کا مشیر خان نے چرچ لین میں لیفٹیننٹ گورنر کی شکایتی سیل پر عوامی شنوائی کیمپ کے دوران درجنوں وفود اور افراد کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کے دوران کیا۔مشیر خان نے کہا کہ لوگوں کو موجودہ حکومت سے کافی توقعا ت وابستہ ہے اور یوٹی حکومت نے عوامی شکایات کے تیز تر ازالہ کے لئے ایک فعال اور مؤثر ازالہ میکانزم قائم کیا ہے ۔قریباً زائد از 150 وفود اور افراد عوامی شنوائی کیمپ کے دوران مشیر سے ملے جن میں کشمیر خطے کے مختلف علاقوں سے آئے وفود اور افراد تھے جنہوں نے بجلی ، حج و اوقاف ، سماجی بہبود ، امور قبائل ، ثقافت ، زراعت ، باغبانی ، دیہی ترقی ، پنچایتی راج ، سکولی و تکنیکی تعلیم اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل پیش کئے ۔ اس کے

مغل باغات کیلئے یونیسکوہیر ٹیج ٹیگ کا حصول

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل مغل باغات کو یونیسکو ہیرٹیج مقامات کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے تیار کئے گئے ڈوزیئیر کی جانکاری کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں سیکرٹری محکمہ سیاحت ، کمشنر سیکرٹری محکمہ پھولبانی ، ڈائریکٹرآرکائیوز ، آثار قدیمہ اور عجائب گھر ، کمشنر سری نگر میونسپل کارپوریشن ، وی سی لیکس اور واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ، ڈائریکٹر پھولبانی کشمیر اور چیف ٹاؤن پلانر سری نگر نے شرکت کی۔مشیر موصوف نے متعلقہ حکام کو قریبی تال میل سے کام کر کے پلان ڈوزئیر تیار کرنے کے لئے کہا جو یونیسکو کو پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باغات یہ ہمارے ورثے کا حصہ ہے او رہمیں کسی بھی قیمت پر انہیں محفوظ رکھنا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مغل باغات نہایت ہی تاریخی اہمیت کے حامل ہے اور یونیسکو کی ورلڈ ہیرٹیج سائٹ کی فہرست میں ان کے

کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر

سرینگر //پولیس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کر نے اور کرونا وائرس سے بچاو کی خاطر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر رعناواری میں پولیس پبلک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ ایس ایچ او رعناواری کی صدارت میںمنعقدہ میٹنگ میں علاقہ کے ذی عزت شہریوں نے شرکت کی۔ ان میٹنگوںکا بنیادی مقصد عام لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کیلئے رہنما اصولوں کو اپنانے کے ساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ کی جانب سے وقتا فوقتا کویڈ 19 کی روک تھام کے لئے جاری کی جانے والی صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کی ترغیب دینا تھا ۔میٹنگ میں شرکاء نے پولیس اور دیگر سول محکموں سے متعلق مختلف امور اٹھائے جس دوران شرکا کو یقین دلایا گیاکہ ان کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔شرکاء نے معاشرتی برائیوں سے نمٹنے کے لئے پولیس کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

سرکاری نوکریاں ،ماہانہ امداد اور دیگر مطالبات

سرینگر//کشمیری پنڈت سنگھرش سمتی کی مطالبات منوانے کے حق میں بھوک ہڑتال کل بھی جاری رہی۔بتادیں کہ کے سمتی کے اراکین21 ستمبر سے گنیش مندر گنپت یار حبہ کدل میں اپنے کئی مطالبات کو لے کر بھوک ہڑتال پر ہیں۔سنگھرش سمتی کے صدر سنجے کمار ٹکو نے بتایا کہ جب تک حکومت کی طرف سے مثبت جواب نہیں آئے گا تب تک بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھوک ہڑتال میں سمتی کے باقی ممبران بھی شرکت کریں گے۔موصوف سے جب یہ پوچھا گیا کہ ایڈمنسٹریٹو کونسل نے دونوں کشمیری مہاجر و نان مائیگرنٹ پنڈتوں کو وزیر اعظم کے پیکیج کے تحت بھرتی کے مستحق قرار دیا ہے اب کیا مسئلہ ہے تو ان کا جواب تھا: 'ہمیں اس سلسلے میں تحریری یقین دہانی چاہئے، ہم نے ایسی منظوریوں کے بارے میں ماضی میں بھی سنا ہے جب تک نہ ہمیں تحریری یقین دہانی دی جائے گی ہماری بھوک ہڑتال جاری رہے گی'۔انہوں نے کہا کہ ضلع مجسٹریٹ دفتر سری نگر سے پیر کی

بٹہ مالو اڈے کے باہر سڑک پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیرجمع

سرینگر//بٹہ مالومیں سڑک پر کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہونے کی وجہ سے  بدبو پھیل گئی ہے جبکہ غلاظت کا یہ ڈھیر آوارہ کتوں کا مسکن بن چکا ہے جس کی وجہ سے دکانداروں اور راہ گیروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔مقامی دکانداروں نے بتایا کہ بٹہ مالو میں پرانے بس سٹینڈ کے باہرمین روڈ پرکوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع رہنے سے ہر وقت بدبو ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں سے گذر رہے راہ گیروں کوناک دباکر یہاں سے گزرناپڑتاہے۔ انہوںنے بتایاکہ یہاں سے گزرتے وقت یہ خوف رہتاہے کہ کہیں یہ بدبو کسی بیماری کو جنم نہ دے دے۔انہوں نے بتایا کہ گذشتہ کئی دنوں سے سڑک پر کوڑا کرکٹ کا ڈھیر جمع ہونے کے باعث وہاں پر آوارہ کتوں نے اپنا ڈھیرہ جمالیا ہے۔جس کے باعث راہ گیروں خاص کربچوں ، بزرگوں اور خواتین کو چلنے میں خوف محسوس ہوتا ہے۔مقامی دکانداروں نے انتظامیہ اورایس ایم سی سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کے اس ڈھیر کو جلد ا

مزید خبرں

  سونہ وار اور چشمہ شاہی میں زیارت گاہوں پر حاضری سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے کل زیارت حضرت میر سیّد یعقوب صاحبؒ سونہ وار اور عاصم شاہؒ و قاسم شاہؒ کی زیارت واقع چشمہ شاہی پر حاضری دی۔مشیر کے ہمراہ وقف بورڈ کے ملازمین تھے۔دورے کے دوران مشیر خان نے اِن زیارت گاہوں پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے افسروں کو وہاں آنے والے عقیدت مندوں کے لئے تمام سہولیات دستیاب رکھنے کے لئے کہا۔سونہ وار میںزیارت گاہ پر انہوں نے مرد و خواتین کے لئے وضو خانہ کی نئی عمارت پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیااور متعلقہ حکام کو عملے اور حفاظتی دستوں کے لئے رہاشی کوارٹروں کی تعمیر کے لئے مفصل پروجیکٹ مرتب کرنے کی ہدایت دی۔   خانقاہِ معلی میں توبہ استغفار کی مجلس آراستہ کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں سرینگر//وادی کے تمام خانقاہوں میں کل صفر الم

تازہ ترین