تازہ ترین

آشا ورکروں کا پریس کالونی میں احتجاج

سرینگر//مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کو لیکر آشا ورکروں نے بدھ کو پریس کالونی میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈس لئے جموں و کشمیر آشا ورکرس یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں جم کر نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ نوکریوں کی مستقلی کے لئے یہ احتجاج درج کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’ہم نوکریوں کی مستقلی کے لئے احتجاج کر رہے ہیں اور جب تک ہمیں مستقل کیا جائے گا تب تک ہمیں لیبر قانون کے مطابق 18 ہزار روپے ماہانہ مشاہراہ ملنا چاہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ آشا ورکرس محکمہ صحت کی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور انہوںنے لاک ڈاؤن کے دوران بھی بغیر کسی تحفظ کے کام کیا۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آشا ورکروں اور آنگن واڑی ورکروںکو مستقل کیا جانا چاہئے اور جب تک ان کو مستقل ک

سعدہ کدل حضرت بل سڑک کے ایک حصے پر میکڈم نہ بچھانے پر لوگ برہم

سرینگر //سعدہ کدل حضرت بل سڑک کے ایک حصے پر میکڈم نہ بچھانے پر مقامی آبادی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پوری سڑک پر میکڈم بچھایا جائے ۔محکمہ آر اینڈ بی نے سعدہ کدل حضرت بل روڑ  کے آدھے حصہ پر میگڈیم بچھایا ہے جبکہ روڑ کے آدھے حصہ کو بغیر میگڈیم کے رکھا گیا ہے۔ سعدہ کدل حضرت بل پر روڈ کے گردنواح میں رہنے والے والے لوگوں نے بتایا کہ اس اہم سڑک پر امرت اسکیم کے تحت گندے پانی کو جھیل ڈل میں جانے سے روکنے کیلئے ڈرین تعمیر کی گئی جسکی وجہ سے یہ سڑک ٹریفک کیلئے نا قابل استعمال بن گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے اس سڑک پر میکڈم بچھانے کا کام شروع ہوا تاہم میکڈم آدھی سڑک پر ہی بچھایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کے جس حصے پر ڈرین تعمیر کی گئی اور جہاں ڈرین کی تعمیر کے دوران کھدائی کی گئی تھی ،کی مرمت نہیں کی گئی اور نہ ہی اس پر میکڈم

حکومت کے دعوے زمینی حقائق کے منافی:غلام حسن میر

اپنی پارٹی میں شمولیت پر کانگریس بلاک صدرکا خیر مقدم  سرینگر//اپنی پارٹی سنیئر نائب صدر غلام حسن میر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کی عمل آوری متعلق دعوے زمینی حقائق کے منافی ہیں۔ پارٹی صدر دفتر لال چوک سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب میں غلام حسن میر نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں لوگوں کی مشکلات کے تئیں آنکھیں بند کر لی ہیں۔ عوام اور مقامی انتظامیہ کے درمیان کوئی رابطہ نہیں، لوگ بنیادی سہولیات کے لئے متاثر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جموں وکشمیر میں فوری انتخابات کرائے جائیں تاکہ منتخبہ حکومت ہو جولوگوں کی مشکلات سمجھ سکے اور اُس کو حل کرے۔ اس موقع پر کانگریس بلاک صدر ناربل منشی سجاد احمد نے غلام حسن میر کے علاوہ صوبائی صدر محمد اشرف میر، نائب صدر جگموہن سنگھ رینہ، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، انچارج زونل ج

حضرت میر میرک اندرابی ؒ کا عرس

سرینگر//قدیم تاریخی خانقاہِ اندرابیہ ملارٹہ میں کل حضرت میر میرک اندرابیؒ کے عرس کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، ختمات المعظمات، دورد ازکار اور مولود خوانی کی روح پرور مجلس آراستہ ہوئی۔ جس کی پیشوائی خاندانِ اندرابیہ کے سجادہ نشین درگاہِ اندرابیہ حاجی سید وجیہ احمد اندرابی نے کی۔ بقعہ عالیہ کے منصب داروں اور اور سلسلہ اندرابیہ کے سید احمد وجیہ اندرابی نے اس موقعے پر حضرت میر میرک اندرابیؒ کی سیرت، تعلیم اور عملی و روحانی کمالات پر بھی روشنی ڈالی۔تقریب پر بقعہ عالیہ کے سجادہ نشین حاجی سید وجیہ انداربی نے ’’وِرد ِ المحبین‘‘ کی اجرائی کی ، جو اردو، فارسی اور انگریزی زبانوں پر مشتمل ہے۔   

رہباب صاحبؒ آستان میں نقب زنی

  سرینگر//زیارت حضرت پیردستگیرؒ خانیار کے بعد اب قدیم زیارت غوثیہ رہباب صاحبؒ عالی کدل میں نقب زنی کی واردات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ زیارتگاہوں میں مسلسل ہورہی نقب زنی کی وارداتوں کو قابل تشویش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی اور دیگر عملہ تعینات ہونے کے باوجود بھی اس قسم کی واردات رونما ہونا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ساگر نے کہا کہ زیارت گاہوں میں چوری کی وارداتوں میں روز بہ روز ہورہے اضافے سے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اور کارگر اقدامات اٹھانے چاہئیں اور ماضی میں ہوئی ایسی وارداتوں کی تحقیقات کی جائے۔ ادھر پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق ایم ایل اے عید گاہ مبارک گل نے پولیس پر زور دیا کہ وہ ملوثین کا فوری طور پر پتہ لگائے اور

مشیر فاروق خان آج عوامی شکایات کی شنوائی کرینگے

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق لیفٹیننٹ گورنرس گریوینس سیل چرچ لین سری نگر میں آج یعنی24 ؍ستمبرکوصبح ساڑھے 10بجے سے عوامی شکایات کی شنوائی کریں گے ۔ عوامی وَفود اور اَفراد جو حکومت کی نوٹس میں اپنی مانگیں اور شکایات لانا چاہتے ہوں اور وہ مشیر سے متذکرہ بالا مقام اور وقت پر مل سکتے ہیں ۔وَفود اور اَفراد موبائل نمبر 9622749350 پراپنا اِندراج کروا سکتے ہیں ۔مشیر سے مذکورہ جگہ سے ملنے والے لوگوں سے اِستدعا کی گئی ہے کہ وہ کووِڈ۔ 19 وَبا کے پیش نظر صحت رہنما خطوط پر عمل پیرا رہیںاور وَفود میں تین سے زیادہ اَفراد نہ ہوں۔ 

مزید خبرں

 خانقاہِ معلی میں توبہ استغفار کی مجلس آج سرینگر// جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی آج یعنی جمعرات 6ماہ صفر المظفرکو حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدومؒ کے عرس مبارک کے سلسلے میں خانقاہِ معلی سرینگر میں نمازِ ظہر سے قبل وعظ و تبلیغ فرمائیں گے اور اس سلسلے میں نمازِ ظہر کے بعد خطمات المعظمات، درود و ازکار اور اوراد خوانی کی روح پرور مجلس کا انعقاد بھی حسب قدیم ہوگا۔ کووڈ 19کے پیش نظر خصوصی دعائوں اور توبہ استغفار کی مجلس آراستہ ہوگی۔ عقیدتمندوں سے کہا گیاہے کہ وہ تقریب میں شرکت کے دوران تمام احتیاطی تدابیر اپنائی خصوصاً ماسک کا استعمال اور سماجی دوری بنائے رکھیں۔   ۔18پروازوںمیں2181مسافر سرینگر پہنچے سرینگر//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازو ں کے دوبارہ چالو ہونے کے 122 ویں دِن 2181مسافروں کو لے کر18 پروازیں کل سری نگر کے ہوائی اَڈے پر