تازہ ترین

راہ باب صاحبؒ کے آستان عالیہ میں چوری

 سرینگر//شہر سرینگر میں نقب زنی کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ کے بیچ اپنی نوعیت کے دوسرے واقعہ میں نقب زنوں نے پائین شہر کے عالی کدل علاقہ میں واقع راہ باب  صاحب ؒ کے آستان عالیہ میں نذر ونیاز پر اپنا ہاتھ صاف کیا ۔نقب زنوں نے 21اور22ستمبر کی درمیانی رات کوعالی کدل علاقہ میں واقع  راہ باب صاحب ؒکے آستان عالیہ سے نقدی اڑالی۔یہ شہرسرینگر میں حالیہ دنوں کے دوران اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔نقب زنوں نے مذکورہ آستان عالیہ میں نقب لگاکر لوہے سے بنی سیف توڑ کر اْس میں نذر و نیاز کی رقم پر ہاتھ صاف کرلیا۔یاد رہے کہ نقب زنوں نے12اور13ستمبر کی درمیانی رات کو شہر خاص کے خانیار میں واقع شیخ عبد القادر جیلانیؒ کے آستان عالیہ سے بھی نقدی چرالی تھی۔ مقامی آبادی نے چوری کی اس واردات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے پولیس سے اپیل کی ہے کہ نقب زنوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے

۔12ویں جماعت کے بائی اینی ول امتحانات شروع

سرینگر// بارویں جماعت کے بائی انیول امتحانات منگل سے شروع ہوئے،جس میں امیدواروں نے کرونا ضوابط کے بیچ امتحانات میں شرکت کی جبکہ اس دوران بورڑ آف اسکول ایجوکیشن کے سیکریٹری نے کئی امتحانی مرکز کا دورہ کیا اور کرونا کے حوالے سے میعاری عملیاتی طریقہ کار کے ضوابط کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وادی میں 12ویں جماعت 2019سیشن کے بائی انیول امتحانات منگل سے شروع ہوئے جس دوران بورڈآف سکول ایجوکیشن کے سیکریٹری ریاض احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے سرینگر میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ٹیم نے گورنمنٹ ہائراسکینڈری اسکول جڈی بل،کیسیٹ اسکول کرن نگر،بائز ہائر سکینڈری اسکول بٹہ مالو،گرلز ہائر سکینڈری اسکول امیر اکدل اور دیگر سکولوں کو بھی دورہ کیا۔ یہ امتحانات امسال مارچ میں منعقد ہونے والے تھے،تاہم کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر ان امتحانات کومو خر کیا گیا تھا۔ بوڈ کے سیکریٹری نے اس بات کا مشاہدہ ک

عوامی اُمیدوں کو پورا کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدامات پر زور

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل سری نگر شکایتی سیل میں درجنوں وفود او اَفراد سے ملاقات کر کے ان کے مانگوں کی شنوائی کی ۔ وفود و افراد پر مشتمل زائد از 200 لوگ مشیر سے ملے او رانہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے بروقت ازالے کے لئے ان کی مداخلت طلب کی۔ مشیر نے متعلقہ محکموںکے سربراہوں کو لوگوں کی اُمید وں اور آرزئوں کو پورا کرنے کے لئے نتیجہ خیز اقدام اُٹھانے پر زور دیا۔ مشیرنے مزید کہا کہ وہ ان کے علاقوں کو درپیش مسائل اور کاموں پر جاری پیش رفت سے متعلق پنچایتی ارکان سے ہر عوامی شنوائی کے دوران آرا ٔطلب کریں گے ۔محکمہ بلدیات کے سبکدوش ہوئے ملازمین کے ایک وفد نے مشیر کواپنے مانگوں سے آگاہ کیا ۔میر گنڈ بارہمولہ کے ایک وفد نے مشیر کو سڑک رابطے سہولیات او رپینے کے پانی کی ترسیل سے متعلق مسائل پیش کرکے ان کا حل طلب کیا۔لاوے پورہ کے باشندوںکے ایک وفد نے مشیر کو ان

کمپیوٹر کمپنی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد

سرینگر//لیگل اینڈ میٹرولوجی محکمہ نے کمپیوٹر ساز و سامان پر تفاصیل درج نہ ہونے پر ایک کمپنی پر جرمانہ عائد کیا ہے۔محکمہ کی ایک ٹیم نے کل سرینگر شہر میںکئی کمپیوٹر شو روموں کا معائنہ کیا جس دوران ٹیم نے کمپیوٹر ساز و سامان جس میں ہارڈ ڈرائیو،ٹونر ،پین ڈرائیو ،RAM’S،VGA کیبلوں کی جانچ کیتاہم ساز و سامان کے لیبلوںپر قیمت ،تیار کرنے کی تاریخ اور دیگر ضروری جانکاری درج نہیں تھی ،جو کہ لیگل اینڈ میٹرولوجی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ٹیم نے ساز و سامان کو ضبط کیا ۔محکمہ نے اس سلسلے میںمتعلقہ کمپنیوں کے نام نوٹس ارسال کئے جبکہ ایک کمپنی کو مختلف غلطیوں کا مرتکب پایا گیا اور اس پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔محکمہ نے صارفینسے کہا ہے کہ وہ درآمد شدہ مصنوعات سے متعلق تمام لازمی جانکاری چیک کریں۔ کسی بھی شکایت کی صورت میںمحکمہ کے فون نمبر2490390 پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔  

بابہ ڈیمب آتشزدگان کی بازآباد کاری کی جائے

سرینگر//نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے غوثیہ ہسپتال خانیار (بابہ ڈیمپ) کے قریب ہولناک آتشزدگی پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سرینگر سے اپیل کی کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اُٹھائے اور آتشزدگان کے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ کنبے اپنا سب کچھ اس ہولناک واردات میں کھو بیٹھے ہیں اور ایسے میں انتظامیہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ان کی بھر پور مالی امداد کرے ۔ علی محمد ساگر نے ریڈ کراس حکام پر بھی زور دیا کہ وہ بھی متاثرین کی راحت کاری کیلئے اقدامات اُٹھائے۔ یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر سلمان علی ساگر نے بھی آگ کی اس ہولناک سے متاثر ہوئے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔