تازہ ترین

بابہ ڈیم میں آگ کی واردات | 1بینڈ سااور 2 رہائشی مکانات جل کر خاکستر

 سرینگر//بابہ ڈیم سرینگر میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں1رہائشی مکان اور ایک بینڈ سا جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ اتوار کو رات دیر گئے 9بجکر 30منٹ پر بینڈ سا میں موجود ڈیزل جنریٹر پھٹنے سے لگی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دھماکہ سے جرنیٹرل میں موجود تیل کئی مکانوں پر جاگرا جسکی وجہ سے 2رہائشی مکان بھی زد میں آکر خاکستر ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ بجھانے والا عملہ رات دیر گئے تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہا تھا لیکن تیل کی پھیلائو کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔بتایا جات ہے بینڈ سا اور 2 رہائشی مکان غلام رسول بٹ کے ہیں جب کہ ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ مکان کے قریب موجود موبائیل ٹاور بھی جزوی طور پر تباہ ہوا ہے ۔ ادھر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ آگ دو کنال پر مشتمل بینڈسا میں لگی ہے، جسکی وجہ سے ایک رہائ

مشکل گھڑی میں کورونا مریضوں کی دیکھ بال | سکمز میں تعینات نرسوں نے ہمت نہیں ہاری | انتھک کوششیںسے مریضوں کے دل جیت لئے

سرینگر //شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں کام کرنے والی ایک ہزار سے زائد نرسوں میں 30ایسی نرسیں بھی شامل ہیں جو تمام مشکلات اور مصائب کے بائوجود بھی کورونا وائرس میں مبتلا لوگوں کی جان بچانے میں جٹیں ہیں۔ پچھلے 6ماہ کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کا علاج و معالجہ کرنے کے دوران نرسیں اور نیم طبی عملہ کے دیگر افراد بھی وائرس سے متاثر ہوئے تاہم انہیں نے اسپتال میں زیر علاج متاثرین کے علاج و معالجہ پر کوئی بھی اثر پڑنے نہیں دیا ۔سکمز صورہ میں متاثرین کیلئے بنائے گئے 5خصوصی وارڈوں میں 30نرسیں تعینات ہیں جن میں سے 6دوران ڈیوٹی وائرس سے متاثر ہوئیں۔کورونا وائرس کیلئے بنائے گئے وارڈوں میں تعینات نرسوں میں ہی شوپیان کی رہنے والی ایک نرس بھی شامل ہے جو صبح و شام 116کلومیٹر کا سفر طے کرکے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔ شوپیان سے تعلق رکھنے والی سینئر نرس 58کلومیٹر کا س

ہارون:4سالہ لڑکے کے اغوا کا معاملہ | عدالت نے ملزمین کو 2 سال قید کی سزا سنا دی

سرینگر // یہاں کی ایک عدالت نے 2002 میں ہارون اغوا کیس میں 2 افراد کو 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ ایڈیشنل پبلک پراسکوٹر ظفر اقبال شاہین اور دفاعی وکیل کی سماعت کے بعدسب رجسٹرار جوڈیشل مجسٹریٹ ، فارقہ نذیرنے کہا کہ استغاثہ نے یہ ثابت کر دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملزمین نے 4 سالہ لڑکے کو اغوا کیا اور متاثرہ کنبہ سے رہائی کیلئے رقم کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے کہا کہ ریکارڈ میں موجود ثبوت اور اس کیس کے تمام حقائق اور حالات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ملزم منظور احمد بابا اور قدیر احمد بابانے نابالغ لڑکے کو اغوا کرنے کی مجرمانہ سازش کی تھی۔عدالت نے کہا کے دونوں نے غیر قانونی طور پر متاثر کنبہ سے اغواہی کے بعد پیسے کا تقاضہ کیا۔ عدالت نے مشاہدہ کیا کہ ملزمین کے ذریعہ سرزد ہونے والے جرم سے نابالغ اور اس کے اہل خانہ کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور اس سب کو دیکھتے ہوئے عدالت اپنی آنکھیں بند نہی

روان سال کے 7ماہ | شہر میں154سڑک حادثات میں 25افراد ہلاک159زخمی

 سرینگر //روان سال جولائی کے مہینے تک شہر سرینگر میں 154سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس دوران 25لوگوں کی موت ہوئی اور 159افراد زخمی ہوئے ہیں ۔محکمہ میں موجود ذرایع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جنوری کے مہینے میں شہر سرینگر میں 26سڑک حادثات رونما ہوئے تھے ،جس دوران 7افراد کی موت ہوئی اور 29زخمی ہوئے ۔محکمہ نے مزید بتایا کہ فروری کے مہینے میں 28سڑک حادثات کے دوران 2افراد ہلاک اور 36زخمی ہوئے ہیں ۔اسی طرح مارچ کے مہینے میں شہر میں28سڑک حادثات میں 7لوگوں کی موت ہوئی اور 22زخمی ہوئے ۔محکمہ کے عداوشمار کے مطابق اپریل کے مہینے میں کورونا کی وجہ سے سخت لاک ڈائون نافظ تھا جس کے نتیجے میں صرف 7سڑک حادث ہی رونما ہوئے جس دوران صرف 10افراد ہی زخمی ہوئے اور اس ماہ میں کسی شہری کی موت واقع نہیں ہوئی ۔مئی کے مہینے میں شہر سرینگر میں 23سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جس میں 3لوگوں کی موت ہوئی ہے اور 19زخمی ہ

براری پورہ نواکدل سے عید گاہ تک رابطہ سڑک ناگفتہ بہ | مقامی آبادی نالاں، سڑک کی مرمت میں لیت لعل کا الزام

سرینگر// محکمہ تعمیرات عامہ نے اگرچہ شہر کے متعدد علاقوں میں رابطہ سڑکوں پر تارکول بچھانے کا عمل شروع کیا ہے، تاہم بیشتر علاقوں کی اندرونی اور ذیلی رابطہ سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہیں جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ حلقہ عید گاہ سے منسلک براری پورہ نواکدل سے تاربل عیدگاہ کی رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔مقامی شہریوں کے مطابق براری پورہ نواکدل سے تار بل عیدگاہ رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ اور ناکارہ ہونے کی وجہ سے اس پر سفر کرنا وبال جان بنا ہوا ہے ۔رابطہ سڑک پر جگہ جگہ پرانا میکڈیم اکھڑ جانے سے اس میں بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر ٹریفک جام ہوجاتا ہے ۔نواکدل کے مقامی شہری گوہر احمد بٹ ساکن فردوس کالونی عیدگاہ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پانچ سال قبل اس رابط سڑک پر میکڈیم بچھای

مزید خبرں

پائین شہر میں فورشو سڑک کی توسیع کا کام شروع   سرینگر//سرینگر کے پائین شہر میں فورشو سڑک کی توسیع کا کام ارا نے شروع کر دیا ہے۔ اس اہم سڑک پروجیکٹ پر کام اتوار سے شروع ہوا جس کا افتتا ح ،چیف ایگزیکٹیو آفیسرارا ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے کیا ۔ ماحولیاتی طور حساس فور شو سڑک رابطہ بالائی سرینگرکو پائین شہر سے جوڑتا ہے ۔براری نمبل آب گاہ کے نزدیک اس سڑک پر جہاں بارشوں کے د وران اکثر بیشتر پانی جمع رہتا ہے ۔ اس سڑک کی توسیع ریجیڈ کنکریٹ پیویمنٹ ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاکر کی جارہی ہے جس سے سڑک پر نہ پانی جمع ہو گا اور اس اہم سڑک کی حالت میں بھی بہتری آئے گی ۔          کرسو راجباغ میں صفائی ستھرائی کا فقدان   سرینگر //کرسو راجباغ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر جمع رہنے کے نتیجے میں وہاں غفونت پھیل

تازہ ترین