تازہ ترین

نٹی پورہ میں رابطہ سڑک خستہ حال | مقامی لوگ محکمہ تعمیرات عامہ سے نالاں

سرینگر// شہر کے نٹی پورہ علاقے میں مقامی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ افسران اور محکموں کے وعدے بھی سراب ثابت ہورہے ہیں۔ سرینگر سے صرف3 کلو میٹر کی مسافت پر واقع نٹی پوہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر شہر کے اس علاقے کی حالت یہ ہوسکتی ہے تو دور دراز علاقوں کا تو خدا ہی حافظ ہے۔ اولڈ نٹی پورہ ویلفیئر کمیٹی کے صدر نے بتایا کہ بارشوں میں جہاں یہ سڑک جھیل اور تالاب کی شکل اختیار کر جاتی ہے ،وہیں گرمیوں میں اس سڑک پر گردوغبار کے بادل چھائے رہتے ہیں جس کے نتیجے میں لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت سے محکمہ تعمیرت عامہ کے چیف انجینئر کی توجہ بھی اس جانب مبذول کرائی گئی اور اگر چہ چاڈورہ سب ڈویژن کے ایگزیکٹو کمیٹی نے یہ یقین دہانی دی کہ بہت جلد سڑک کی مرمت کا کام ہاتھوں میں لیا

باغات برزلہ میں امراضِ چشم کے نجی ہسپتال کا قیام | منوج سنہا نے شارپ سائٹ کا افتتاح کیا

سرینگر //لییفٹنٹ گورنر منوج سہنا نے اتوار کو باغات برزلہ سرینگرمیں شارپ سائٹ نجی اسپتال کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں منوج سنہا نے کہا ’’ میں شارپ سائٹ کا کشمیر میں خیر مقدم کرتا ہوں ‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جدید مشینری ، ماہر ڈاکٹر اور بنیادی ڈھانچہ میں بہتری کے ساتھ مریضوں کو بھی فائدہ ہوگا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں خوش ہو ں کہ اسپتال مریضوں کو بہترین علاج و معالجہ فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے۔ اسپتال کی افتتاحی تقریب کے بعد بلائی گئی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شارپ سائٹ کے شریک بانی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سمیر سود نے کہا ’’ کئی برسوں سے ہم مریضوں کو بہترین علاج فراہم کررہے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ باغات برزلہ میں قائم کئے گئے سینٹر سے سرینگر اور اسکے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ شارپ س

حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒکا سالانہ عرس | ایام متبرکہ شروع، بہتر انتظامات پر زور

سرینگر//حضرت محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم ؒؒ کے سالانہ عرس مبارک کے ایام متبرکہ کل سے شروع ہوگئے۔ اس سلسلے میں آستان عالیہ پر حسب معمول ختمات المعظمات اور درود و اذکار کی مجالس شروع ہوئیں۔ آستان عالیہ پر صبح صادق سے ہی زائرین کا تانتا بندھا رہا۔ کوہ ماران پر حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ کے آستان عالیہ پر عقیدت مند درود وسلام اور نعت مناقبت میں مشغول رہے۔ مجلس کی پیشوائی آستان عالیہ کے ختم خواں پیرزادہ عبدالمجید نے کی جبکہ بقعہ عالیہ کے پیر حضرات صاحبان بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ عرس مبارک 24ماہ صفر کو منایا جارہا ہے۔ اس دوران عقیدت مند، علماء کرام اور ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق آستان عالیہ میں داخل ہورہے ہیں۔ بقعہ عالہ کے امام شبیراحمد مخدومی نے زائرین سے کہا ہے کی کہ وہ کووڈ19-کے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں اور انتظامیہ اور وقف بورڈ کے حکام سے اپیل کی کہ وہ ایام متبرکہ کے دوران زائرین ک

حبہ کدل میں پبلک ٹرانسپورٹ کا فقدان | کاروباری طبقہ ، ملازمین اور طلاب پریشان

سرینگر// شہر کے حبہ کدل علاقے میں مسافربردار ٹرانسپورٹ کا فقدان مقامی شہریوں اور کاروباری طبقے کیلئے سوہان روح ثابت ہو رہا ہے،جبکہ مقامی لوگوں کی جانب سے فریاد بھی سراپ ثابت ہو رہی ہے۔ حبہ کدل اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے ایک وفد نے بتایا کہ نقل و حمل کی کمی نے دفتر جانے والے ملازمین، تربیتی مراکز میں جانے والے طلاب،کاروباریوں،دکانداروں اور عام لوگوں کو بھاری نقصان سے دوچار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ محکمہ کی جانب سے انکی راحت کیلئے نہی مسافربردار سروس کا انتظام کیا جا رہا ہے اورنہ ہی متبادل سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹرانسپورٹ آپریٹرز سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی لیکن کچھ نہیں ہوا۔ کئی ایک طلباء نے کہا کہ یہ مسئلہ ان کی تعلیم کو متاثر کر رہا ہے جبکہ نقل و حمل نہ ہونے کی وجہ سے با لخصوص شام کے وقت انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صائمہ

تازہ ترین