تازہ ترین

عالمی ادارہ صحت کے رہنما خطوط پرسکول دوبارہ کھولنے کے اقدمات

سرینگر//پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم وسکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کل یہاں ماڈل گورنمنٹ گرلزہائیر سکینڈری سکول نوا کدل میں ایک جامع محفوظ سکول پروگرام کا آغاز کیا۔ اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ پروگرام جموں وکشمیر میں سکولی بچوں اور اساتذہ کے تحفظ بنانے کے لئے ایک اہم قدم ثابت ہوگا ۔اُنہوں نے کہا کہ سماگراہ شکھشا کے تحت سکول میں حفاظت کے لئے مکمل ایس او پیز تیار کئے ہیں جن میں کووِڈ۔ 19 بیماری ،بچائو اور روکتھام محفوظ طور سکولوں کو دوبارہ کھولنے ، سکولوں میں حفاظت یقینی بنانے ، یونیسفک کے تکنیکی معاونت سے مِڈ ڈے میلز شروع کرنا شامل ہیں۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ کووِڈ۔19وَبا کے سبب مارچ 2020 ء کو سکول مجبوراً بند کرنے پڑے اور اب کووِڈ۔19 کے پیش نظر محفوظ سکولوں کے پروگرام پر نظرثانی کے لئے ایک موقعہ فراہم ہوا ہے۔ڈاکٹر سامون نے کہا کہ موجودہ وَب

۔2014کے سیلاب پر ویبنار منعقد

 سرینگر// 2014کے تباہ کن سیلاب کے 6سال مکمل ہونے پر کل یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور انسٹی ٹیوٹ آف  انجینئرز انڈیا جموں و کشمیر سٹیٹ نے صوبائی انتظامیہ کے اشتراک سے ایک ویبنار منعقد کیا جس میں مختلف محکموں کے سینئر افسران اور سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔اس آن لائین اجلاس میں مقررین نے سیلاب کے دوران ان جانبازوں کی خدمات کو سراہا جنہوں نے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈل کر لوگوں کو بچالیا۔این آئی ڈی ایم کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹرمیجر جنرل منوج کمار بندل نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف  انجینئرز سٹیٹ سنٹر کے چیرمین انجینئرعامر علی نے شرکاء کا خیر مقدم کیا ۔ویبنار میں چیف انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کشمیر افتخار اے ککرو ، ڈائریکٹر آئی ایم ڈی سونم لوٹس ، ڈین ریسرچ یونیورسٹی آف کشمیر پروفیسر شکیل اے رومشو ، ڈائریکٹر پل

ویسٹرن فور شور روڈپروجیکٹ کا کیا ہوا؟

سرینگر//ڈلگیٹ سے سعدہ کدل تک ویسٹرن فور شور روڈ کے پروجیکٹ پر تعمیری کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگوں نے الزام لگایا ہے کہ گذشتہ2برسوں سے اس اہم پروجیکٹ پر کام شروع نہیں ہورہا ہے۔لوگوں نے اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر سے مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ علاقہ کی ہزاروں آبادی کی مانگ پوری ہونے کے ساتھ ساتھ جھیل ڈل کا تحفظ یقینی بن سکے ۔ویلفیر کمیٹی پوش باغ کالونی باغ روپ سنگھ خانیار کے عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈلگیٹ ممتا ہوٹل سے سعدہ کدل تک جھیل ڈل کے کنارے بیلوارڈ طرز پرویسٹرن فور شور روڈ کے پروجیکٹ کے منصوبے کو سرکار نے 2016میں منظوری دی اور پھر اس پروجیکٹ کوسرینگر میونسپل کارپوریشن ،لائوڈا اور آر اینڈ بی محکمہ نے ہاتھ میں لیا جس دوران اس سڑک کو تعمیر کرنے کیلئے نشاہدہی اور پیمائش کی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر سے نہ صرف لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ

ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے چنائو

سرینگر//جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کا ایک غیر معمولی اجلاس ورچوئل موڈ میں ایڈوکیٹ منظور احمد ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں انتخابات میں حصہ لینے والے امیداروں سے کہا گیا کہ وہ کاغذات نامزدگی کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں۔بار ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدرعہدوں کیلئے انتخاب لڑنے کے خواہشمند کسی بھی ممبر کو بار میں 15 سال سے کم مدت نہیں ہونی چاہئے جبکہ سیکرٹری کے عہدے کیلئے بار میں10سال ،جوائنٹ سیکرٹری اور خزانچی عہدوں کیلئے بار میں 2سال کی ممبر شپ ہونی لازمی ہے۔کسی بھی عہدے کے لئے انتخاب لڑنے کے خواہشمند اہل ممبر آخری انتخابی فہرست فہرست کی کاپی کے ساتھ فارم حاصل کرسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی کے فارم حاصل کرنے کیلئے صدر کورٹ مومن آباد بٹہ مالو میں دفتری اوقات  یعنی صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک الیکشن کمیشن کے دفتر س

کے سی سی آئی انتخابات25 ستمبر کو

سرینگر//ایک اہم پیشرفت کے تحت جموں وکشمیر ہائی کورٹ نے اپنے اہم فیصلے میں کے سی سی آئی کے انتخابات 25 ستمبر2020 کو ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری کی نگرانی میں منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ2ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ ججز جاوید کاؤوسہ اور عبدالوحید بھی موجود رہیں گے۔کے سی سی آئی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سات اراکین یعنی جاوید ٹینگ،ہ عمر نذیر تبت بقال ، الطاف احمد تربو ، عاشق احمد شانگلو ، فیاض احمد پنجابی ، سید مسعود شاہ ، فیض احمد بخشی ، مظفر مجید نے کل یہاں جاری مشترکہ بیان میں جسٹس اے ایم کے ذریعہ اعلان کردہ آرڈر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آرڈر سے اس وقار بخش تجارتی تنظیم کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ درخواست دہندگان نے معزز عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ کسی شخص کومقرر کیا جائے جس کی نگرانی میں انتخابات ہو۔ جس پر عدالت نے غور کرتے ہوئے ڈ

تازہ ترین