تازہ ترین

ڈائریکٹر سکمزسے مختلف وفود کی ملاقات

سرینگر//جے کے ویلفیئر سوسائٹی چیئرمین شیخ ماجداور نگوا صدراشتیاق بیگ کی قیادت میں ایک وفدنے ڈائریکٹر سکمز ڈاکٹر اے جی آہنگر کے ساتھ ملاقات کی۔ وفد نے ڈائریکٹر موصوف سے کہا کہ رضاکار تنظیموںکی جانب سے وقتا فوقتا مختلف جگہوں پر میڈیکل کیمپ منعقد کئے جاتے ہیںاس سلسلے میں بلڈ بینک کا بھی تعاون چاہئے ۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رضاکاروں کو تربیت فراہم کی جائے جو میڈیکل کیمپوںمیں اپنے فرائض انجام بہتر طریقے سے دے سکیں۔