عوامی رسائی کے پروگرام مؤ ثر اِنتظامیہ کا ایک اہم حصہ:بصیر خان | سرینگر میں شکایتی ازالہ کیمپ کے دوران متعدد وفودمشیر سے ملاقی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کہا کہ عوام تک رسائی کے پروگرام کے اِنعقاد کا مقصد عوامی رائے کو مدنظر رکھ کرہی مفاد عامہ میں منصوبے اور حکمت عملی مرتب کر نا ہے۔مشیر نے اِن خیالا ت کا اِظہار کل یہاں لیفٹیننٹ گورنر شکایتی ازالے سیل چرچ لین سری نگر میں عوامی رابطے کے پروگرام کے دوران متعدد وفود اور اَفراد سے بات چیت کرنے کے دوران کیا۔اِس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی دہلیز تک گورننس لانا موجودہ اِنتظامیہ کا بنیادی مقصد ہے ۔مشیر نے کہا کہ اِس کے لئے ایک مؤثرشکایتی ازالہ طریقہ کار قائم کیا ہے جس پر مختلف سطحوں پر نگرانی کی جارہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شکایتی ازالہ سیل حکومت کو ایک موقعہ فراہم کرتا ہے کہ وہ عوام کے مسائل اور شکایات کی زمینی  سطح پر جان سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی رسائی کے پروگرام مؤثر حکمرانی کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ اپنے ہی اضلاع میں لوگوں تک

پولو گرائونڈ میں پھولوں کی نرسری اور سیل سینٹر کا اِفتتاح

سری نگر// لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل پولو گرائونڈ سری نگر میں ہائی ٹیک فلوریکلچر نرسری اینڈ سیل سینٹر کا اِفتتاح کیا۔مشیر نے ہائی ٹیک نرسری تیار کرنے میں محکمہ فلوریکلچر کی کاوشوں کو سراہا اور اُنہیں ہدایت دِی کہ وہ اعلیٰ معیار کے پودے مناسب قیمتوں پر دستیاب رکھیں۔ہائی ٹیک نرسری کا اِفتتاح کرتے ہوئے بصیر احمد خان نے متعلقہ اَفراد کو ایک مضبوط اشتہاری مہم چلانے کی ہدایت دِی تاکہ لوگوں کو اِس کے بارے میں جانکاری مل سکے اور وہ اس سے فائدہ اُٹھائیں۔اس نرسری سے مقامی پودوں کے تحفظ میں مدد دے گی اوربیرونی ممالک کے سجاوٹی پودوں کو متعارف کیا جائے گا۔یہ نرسری پھولوں اور کھیتوں سے وابستہ لوگوں کو سیکھنے کے ایک مرکز کے طور پر بھی کام کر ے گا۔اس موقعہ پرپھولبانی ، گارڈنز اور پارکس کے کمشنر سیکرٹری شیخ فیاض احمد نے کہا کہ سری نگر شہر کے وسط میں واقع سب سٹیشن نرسری عام لوگوں کی ضرور

تنخواہوں کی واگذاری اور مستقلی کی مانگ | عارضی کالج اساتذہ اور ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ ملازمین کا پریس کالونی میں احتجاج

سری نگر//آل جموں و کشمیر کالج کنٹریکچول لیکچررس ایسوسی ایشن نے منگل کویہاں پریس کالونی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج درج کیا۔احتجاجی 'تنخواہوں کو واگزار کرو'، 'جاب سیکورٹی پالسیی بناؤ'، 'نوجوانوں کو بچاؤ قوم کو بچاؤ' کے نعرے لگا رہے تھے۔اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر فیاض احمد نے بتایا کہ ہمارے متعلق ہائی کورٹ کی طرف سے جاری حکمناموں کو سرکار خاطر میں ہی نہیں لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف سکریٹری کے حکمنامے کہ عدالت کے ہر فیصلے پر عمل کیا جانا چاہئے، کے باجود بھی ہمارے متعلق کورٹ فیصلوں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا رہا ہے۔موصوف نے کہا کہ ہماری تنخواہیں رکی پڑی ہیں جس کی وجہ سے فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے سو اساتذہ جن کی عمر پچاس سے پچپن برس کے درمیان ہے، کو الگ کردیا گیا ہے اور انہیں زائد از ضرورت قرار دیا گیا۔ڈاکٹر فیاض

ناظم باغبانی کا کھنموہ میں اخروٹ نرسری کا دورہ

سرینگر //اخروٹ کی پیدوار کو بڑھائو ا دینے کی خاطر محکمہ باغبانی نے کئی ایک سکیمیں شروع کی ہیں اور اس سلسلے میں زاوورہ کھنموہ سرینگر میں اعلیٰ معیار کے پودوںکیلئے ایک نرسری قائم کی گئی ہے ۔محکمہ باغبانی کے ڈائریکٹر اعجاز احمد بٹ نے منگل کو 498لاکھ روپے کی لاگت سے قائم اس اخروٹ نرسری کادورہ کیا ۔ یہ نرسری خاص طور پراعلیٰ معیار کے اخروٹ کے پوردوں کو تیار کرنے کیلئے وقف کی گئی ہے اور اس میں 20ہائی ٹیک پولی گرین ہاوس قائم کئے گئے ہیں ۔وادی میں اخروٹ کی معیاری پیداوار کو بڑھانے کیلئے محکمہ نے وادی میں اخروٹ کی تین اور بادام کی ایک نرسری قائم کی ہے اور ان نرسریوں میں 30000 کے قریب پودے اگائے گئے ہیں جنہیں آنے والے سیزن میں تیار کیا جائے گا اور امید  ہے کہ سال 2022 میں 20000 کے قریب اخروٹ کے یہ پودے کاشت کاروں کو لگانے کے لئے مہیا کئے جائیں گئے ۔اعجاز احمد بٹ نے سینٹر آف ایکسی لینس زاوو

نوگام میں2منزلہ عمارت سیل | قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا شاخسانہ

سرینگر// سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کل پہرو چوک نوگام میں ایک 2منزلہ عمارت کو سیل کیا ۔ایس ڈی اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمارت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرکے تعمیر کی گئی تھی اور ایس ڈی اے انفورسمنٹ ونگ اور پولیس نے منگل کو اس عمارت کو سیل کیا۔بیان میں کہا گیا کہ یہاں 2منزلہ رہایشی مکان کو تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس کے بدلے تجارتی عمارت تعمیر کی گئی ۔  

انجینئروں کا قومی دن | چرچ لین سونہ وارمیں تقریب منعقد

سرینگر // انجینئروں کے قومی دن کے سلسلے میںسرینگر میں کل سٹیٹ سنٹر کی طرف سے ایک تقرئب کا اہتمام کیا گیا ۔جموں وکشمیر سٹیٹ سنٹرنے چرچ لین سونہ وارمیں  53 ویں انجینئرز ڈے کے موقع منعقدہ تقریب میں انجینئروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز جھنڈا لہرانے اور Mokshagundam Visvesvaraya  کے فوٹو پر پھول نچھاورکرنے سے شروع کیا گیا ۔ سٹیٹ سنٹر کے چیرمین عامر علی نے کہا کہ انجینئرز ڈے 1967 سے ہندوستان میں ہر سال 15 ستمبر کو منایا جاتا ہے تاکہ سر موکشاگندم وشیوسوریا کی سالگرہ منائی جائے۔ انہیں سال 1955 میں بھارت رتن سے نوازا گیا تھا۔  تقریب میں انجینئروں، کارپوریٹ ممبران ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران مناسب ایس او پیز اور جسمانی دوری کو برقرار رکھا گیا جبکہ اراکین کی ایک کثیر تعداد بھی آن لائن  شریک ہوئی ۔    

مزید خبریں

خانیار کے کئی سیاسی کارکن اپنی پارٹی میں شامل سرینگر// اسمبلی حلقہ خانیار سے محمد یٰسین چوڑی ساز کی قیادت میں درجنوں نوجوان سیاسی کارکنان نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں عادل احمد سلاتی، مشتاق احمد خان، پرویز احمد چھاچو، محمد سلیم کاک، محمد اشرف شیخ، شوکت احمد مخدومی، فاروق احمد صوفی، جاوید احمد مخدومی، عادل قادری، شفاعت احمد، گلزار احمد، علی محمد ڈار، علی محمد شیخ،مشتاق احمد شیخ، نذیر احمد اور طارق احمد خان قابل ذکر ہیں۔ اپنی پارٹی نائب صدر غلام حسن میر، فاروق اندرابی، نذیر ڈیلگامی، منتظرمحی الدین، عرفان نقیب، اعجاز راتھر نے نئے شامل ہونے والوں کا خیر مقدم کیا۔ادھراسمبلی حلقہ ترال سے تعلق رکھنے والے اپنی پارٹی کے ورکران کی غلام محمد میر کی قیادت میں پارٹی دفتر لال چوک سرینگر میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میںپارٹی لیڈران نے جموں وکشمیر خاص طور سے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ل

تازہ ترین