تازہ ترین

سماجی خدمات میں بدلتے ہوئے رجحانات | یتیم فائونڈیشن کا کولگام میں تین روزہ پروگرام

سرینگر// یتیم فائونڈیشن کی جانب سے کولگام میں تین روزہ صلاحیت سازی پروگرام اختتام کو پہنچ گیا جس دوران مقررین نے فائونڈیشن کے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ سماجی خدمت کے میدان میں جدید طریقوں کو اپنائیں تاکہ فیلڈ میں دورِ حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔ بیت الہلال کولگام میں فائونڈیشن کی جانب سے رضاکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے منعقدہ تین روزہ پروگرام اختتام کو پہنچ گیا۔ تین روزہ ورکشاپ کا مقصد میدانِ عمل میں سماجی خدمات کے دوران درپیش موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے رضاکاروں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ اس موقع پر مقررین نے عاجزی، انکساری اور جذبہ ایثار کو انسانیت کی خدمت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے رضاکاروں کو سماجی خدمات کے شعبہ میں دورِ حاضر کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے جدیدٹیکنالوجی کو اپنانے پر زور دیا۔ تقریب سے کشمیر کے متعدد علاقوں بشمول ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور راجوری ک

سکمزمیڈیکل کالج کے فیکلٹی ممبران کی ترقی | چیف سیکریٹری کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی کی شکیل نومنظور

سرینگر// لیفٹینیٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ کے میڈیکل کالج و بمنہ اسپتال(جے وی سی) کے شعبہ جات کے ممبران کی ترقیوں کیلئے چیف سیکریٹری کی سربراہی میں7رکنی کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی۔ محکمہ عمومی انتطامی کی جانب سے اس سلسلے میں پیر کو ایک حکم نامہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا’’اس معاملے کی نسبت گزشتہ احکامات کی  پیش رفت میں ، اس سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کو منظوری دی گئی ہے ، تاکہ سکمز ، میڈیکل کالج و بمنہ ہسپتال ، سری نگر(جے وی سی) کے فیکلٹی ممبروں کو واضح خالی اسامیوں پر تشخیص میرٹ ترقی سکیم(اے ایم پی ایس) کی بنیاد پر ترقی دی جائے۔ اس 7رکنی کمیٹی کی کمان چیف سیکریٹری کو سونپی گئی ہے جبکہ کمیٹی میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ فائنانس،ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت و طبی تعلیم،صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے سابق ڈائریکٹر و شعبہ جاتی سربراہ

پریس کالونی میںجنوبی کشمیر کے سوموڈرائیوروں کااحتجاج | 4کروڑ48لاکھ روپے کاواجب الاداکرایہ اداکرنے کا مطالبہ

 سرینگر// انتظامیہ کی طرف سے ضلع و بلاک ترقیاتی کونسل انتخابات کے دورن جنوبی کشمیر میں ٹرانسپورٹروں سے انتخابی مقاصد کیلئے کرایہ پر لی گئی چھوٹی مسافر بردار گاڑیوں کے واجب الادا کرایہ کی ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹرانسپورٹروں نے سرینگر میں احتجاج کیا۔ پیر کو سائوتھ کشمیر سومو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جھنڈے تلے درجنوں سومو ڈرائیور پریس کالونی لالچوک میں جمع ہوئے اور اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ احتجاجی سومو ڈرائیور کاکہنا ہے کہ بلاک ڈیولپمنٹ کونسل اور ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے دوران جنوبی کشمیر میں انتظامیہ نے سومو گاڑیوں کی خدمات حاصل کیں اور وعدہ کیا کہ ایک مہینے کے اندر مقررہ کرایہ کی رقومات ادا کی جائیںگی۔ سائوتھ کشمیر سومو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری نے بتایا، ’’ انتظامیہ نے بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی الیکشن کے دوران 428سومو گاڑی

بمنہ سرینگر میں6 چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد

 سرینگر// بمنہ علاقے میں سوموار کی صبح سی آر پی ایف نے معمول کے گشت کے دوران بنکر کے قریب 6 چینی ساخت کے گرینیڈبر آمد کئے جس کے بعد انہیں ناکارہ بنانے کیلئے پولیس کے حوالہ کر دیا گیا۔سوموار کی صبح معمول کے گشت کے دوران سی آر پی ایف 73بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے بمنہ میں ایک فورسز بنکر کے نزدیک مشکوک تھیلا پایا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ بم ڈسپوزل سکارڈنے تلاشی کارروائی کے دوران تھیلے سے 6چینی ساخت کے گرینیڈ بر آمد کئے ۔تاہم سی آر پی ایف کے ترجمان نے کہا کہ لوگوں کی بھاری بھیڑ کے پیش نظر گرینیڈوں کو موقعہ پر ناکارہ نہیں بنایا گیا بلکہ پولیس کے بم ڈسپوزل اسکارڈ کے حوالے کیا گیا۔